... loading ...
ایشیا کپ کے سر پر بارش کا خطرہ منڈلانے لگا۔ بھارتی بورڈ کی طرف سے اپنی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان بھجوانے سے انکار پر پی سی بی کی سابق مینجمنٹ کمیٹی نے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز دی تھی جس پر بات چیت کا طویل سلسلہ جاری رہا، بالآخر 4 میچز پاکستان جبکہ فائنل سمیت باقی 9مقابلے سری لنکا میں کرانے پر اتفاق کیا گیا، ایونٹ 31 اگست سے 17ستمبر تک جاری رہے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل وینیوز پر حتمی فیصلوں کے لیے پی سی بی، سری لنکن بورڈ اور بی سی سی آئی کے ساتھ مشاورت کر رہی ہے، شیڈول کا اعلان رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے، تاخیر کی وجہ وینیوز کا انتخاب ہے، قانونی مسائل کی وجہ سے ذکا اشرف کا بطور چیئرمین پی سی بی انتخاب موخر ہونا بھی اس کا ایک سبب ہے، پاکستان میں میچز لاہور میں کرانے کا فیصلہ ہوچکا۔سری لنکا میں مقابلوں کے لیے کولمبو پہلی ترجیح تھا مگر مون سون کے موسم نے پلان میں تبدیلی پر مجبور کر دیا، اب دمبولا کو فیورٹ سمجھا جارہا ہے، سری لنکا میں وینیوز کے بارے میں حتمی فیصلہ رواں ہفتے کرتے ہی شیڈول کا اعلان ہو جائے گا۔بی سی سی آئی کے ایک آفیشل نے کہا کہ ممکنہ شیڈول اے سی سی ارکان تک پہنچادیا گیا ہے۔ آخر میں کچھ معاملات زیر غور ہیں، کولمبو میں میچز شائقین کی زیادہ توجہ حاصل کرسکتے تھے، پاک بھارت مقابلے کے لیے یہ سب سے بہتر وینیو ہوتا، لاجسٹک ضروریات بھی پوری کرنا آسان ہوتا مگر بارشوں کا قوی امکان ہونے کی وجہ سے کھیل متاثر ہونے کا خدشہ زیادہ ہوگا،اس لیے اسٹیک ہولڈرز دمبولا کی جانب دیکھنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ پاک بھارت مقابلہ بھی اسی وینیو پر شیڈول کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پی سی بی کے ممکنہ چیئرمین ذکا اشرف نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ہائبرڈ ماڈل کو پسند نہیں کرتا، میں نے پہلے روز ہی اس کو مسترد کر دیا تھا، اے سی سی کے بورڈ نے فیصلہ کیا تھا کہ ایونٹ کا انعقاد پاکستان میں ہوگا تو ہمیں پورے ایونٹ کی ملک میں ہی میزبانی کرنی چاہیے،البتہ بعد میں انھوں نے واضح کیا کہ یہ ان کی ذاتی رائے تھی،ایشیا کپ کے حوالے سے جو فیصلے ہوچکے ان کی پاسداری کروں گا۔اس حوالے سے بی سی سی آئی آفیشل نے کہا کہ ہائبرڈ ماڈل کو تبدیل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ پی سی بی نے ہی اس پلان کی درخواست دی تھی، وہ ہر نئے چیئرمین کے ساتھ موقف بدل سکتے ہیں لیکن معاملات کسی ایک شخص کی خواہش پر نہیں چلتے، کسی تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے لاجسٹکس، براڈکاسٹرز سمیت کئی امور کو پیش نظر رکھنا پڑتا ہے۔یاد رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش،سری لنکا، افغانستان اور پہلی بار ایونٹ کا حصہ بننے والی کوالیفائر ٹیم نیپال شامل ہیں۔
پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...
امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...
شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...
موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسج...
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...