... loading ...
حج سیزن کے تمام مراحل خاص کر وقوف عرفہ، مزدلفہ میں رات کو قیام اور تینوں دنوں کی رمی انتہائی آرام وسکون سے مکمل ہوگئی۔ سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے جو اعلیٰ حج کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں، حج سیکیورٹی پلان کے نفاذ میں شریک وزارت داخلہ، ریاستی سلامتی، وزارت نیشنل گارڈز، وزارت دفاع اور محکمہ خفیہ کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے حجاج کی سلامتی کو یقینی بنانے کے انتظامات اور سیکیورٹی اسکیمیں کامیاب بنانے پراطمینان کا اظہار کیا۔ سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر داخلہ نے جمعہ کو وزارت کے دفتر مکہ مکرمہ میں اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ’ تمام عسکری اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی کے باعث حج سیکیورٹی پلان کامیاب رہا۔ انہوں نے نیشنل گارڈز اور وزارت دفاع کے وزرا اور حج سیکیورٹی انتظامات میں شریک تمام اداروں کے سربراہوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے کہا کہ ‘حج سیزن 2023 ہر طرح کے متعدی امراض اور صحت عامہ کو خطرات پیدا کرنے والے مسائل سے پاک رہا۔ صحت اسکیمیں کامیاب رہی ہیں۔ ایس پی اے کے مطابق وزیر صحت نے جمعہ کو منی میں کنٹرول سینٹر سے بیان میں کہا کہ’ سعودی قیادت کی مدد اور شہزادہ محمد بن سلمان کی مسلسل نگرانی کی بدولت حج سیزن کی صحت اسکیمیں کامیاب رہیں۔ حج سیزن ہر طرح کی متعدی بیماریوں یا صحت عامہ کو خطرات لاحق کرنے والے مسائل سے پاک و صاف رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کی زیرقیادت اعلیٰ حج کمیٹی نے تمام صحت مسائل حل کرانے میں تعاون دیا۔ وزیر صحت نے گورنر مکہ مکرمہ و سربراہ مرکزی حج کمیٹی شہزادہ خالد الفیصل، نائب گورنر مکہ مکرمہ و نائب سربراہ مرکزی حج کمیٹی شہزادہ بدر بن سلطان اور مکہ مکرمہ گورنریٹ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کی مسلسل توجہ کے باعث صحت اسکیمیں کامیاب ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ’ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی انتہائی خواہش رہی کہ تمام حجاج کی صحت کی حفاظت سب سے اوپر رہے۔ 354 سے زیادہ صحت اداروں اور 36 ہزار سے زیادہ صحت عملے اور 7600 سے زِیادہ رضاکاروں کی مربوط کوششوں کے باعث ایام حج میں صحت اسکیمیں کامیاب رہی ہیں۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...