... loading ...
پاکستانی سیاست دان عیدالفطر کی خوشیاں اپنے اپنے آبائی علاقوں میں منائیں گے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کراچی اور وزیراعظم شہباز شریف لاہور میں عید منائیں گے، سابق وزیراعظم عمران خان بھی عید کا دن لاہور میں گزاریں گے، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز جدہ میں عید منائیں گی۔ سابق صدر مملکت آصف زرداری نواب شاہ اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو لاڑکانہ میں عید منائیں گے، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ فیصل آباد، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف گوجرخان میں عید منائیں گے، چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الہی گجرات اور چودھری مونس الہی عید کے ایام لندن میں گزاریں گے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملتان میں عید منائیں گے، فواد چودھری جہلم ، منظور وٹو اوکاڑہ اور مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں عید منائیں گے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی، سابق وزیراعلی حمزہ شہباز بھی لاہور میں عید منائیں گے، گورنرپنجاب بلیغ الرحمان، سابق گورنرپنجاب چودھری سرور، سردار لطیف کھوسہ بھی عید کے ایام لاہور میں گزاریں گے، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، نگران صوبائی وزیر جاوید اکرم بھی لاہور میں عید کی خوشیاں منائیں گے۔ رہنما پی ٹی آئی میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چودھری بھی عید پر لاہور میں ہوں گے، سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری، اعتزاز احسن، ہمایوں اختر خان بھی لاہور میں عید گزاریں گے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں عید منائیں گے۔شیخ رشید، چودھری نثار اور نگران صوبائی وزیر جمال ناصر راولپنڈی میں عید کی خوشیاں منائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شیریں مزاری اور رضا ربانی کراچی میں عید منائیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...