... loading ...
وزیراعظم شہباز شریف نے عہدے کا حلف اٹھانے کا ایک سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ ڈیفالٹ کی تمام پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں، سفارتی تعلقات اور تعمیر نو کو نیازی حکومت نے شدید دھچکا پہنچایا،عمران نیازی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ بے مثال تھی،عدم اعتماد کے ووٹ کی منظوری کے بعد پی ڈی ایم اقتدار میں آئی۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے مخلوط حکومت کے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھائے آج ایک سال ہو رہا ہے، یہ بڑے چیلنجوں اور مشکلات کا وقت رہا ہے، عمران نیازی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ بے مثال تھی، عدم اعتماد کے ووٹ کی منظوری کے بعد پی ڈی ایم اقتدار میں آئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تقریباً تمام سیاسی قوتوں نے پارلیمنٹ کے فورم پر غیرمقبول حکومت کو بذریعہ ووٹ باہر نکالا، مشترکہ قومی مقصد کے لیے سیاسی جماعتوں کا اکٹھا ہونا ملک کے سیاسی ارتقا میں اہم پیش رفت کی نمائندگی کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کی بچھائی گئی اقتصادی بارودی سرنگوں کے باوجود پاکستان کی معیشت بدستور رواں دواں ہے، ڈیفالٹ کی تمام پیش گوئیاں غلط الارم ثابت ہوئیں، معیشت کی بحالی کے لیے مخلصانہ کوششیں جاری ہیں، اتحادی حکومت پاکستان کے سفارتی تعلقات کی مرمت اور تعمیر نو کی اسٹیج پر ہے۔ انہوںنے کہاکہ سفارتی تعلقات اور تعمیر نو کو نیازی حکومت نے شدید دھچکا پہنچایا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ایک سال میں ہم نے ایک پارٹنرکے طور پر پاکستان کی ساکھ قائم کرنے میں بڑی حد تک کامیابی حاصل کی، پاکستان کو گزشتہ سال بے مثال سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، حکومت نے بچاؤ ریلیف اور بحالی کی کوششیں کیں، لاکھوں لوگوں کو سماجی تحفظ فراہم کیا اور عالمی برادری کو متحرک کیا، سیلاب کے حوالے سے ریلیف کیکاموں کو دنیا نے شاندار تسلیم کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ پیش کرنے کیلئے موسمیاتی ڈپلومیسی کا استعمال کیا، جی 77 کے چیئر کے طور پر حکومت پاکستان نے فنڈ کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، جنیوا میں 9 ارب امریکی ڈالرکا وعدہ ہماری کامیاب سفارت کاری کا ثبوت ہے، گزشتہ ایک سال میں توانائی کے شعبے میں حکومت نے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششیں کیں۔
آپ باہر نکلیں ہم آپکو دیکھ لیں، شوکت راجپوت کو ایم پی اے شارق جمال کی دھمکی، متعلقہ پولیس اسٹیشن کومقدمہ درج کرنے کا کہا جائے،میرے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،شوکت راجپوت کی اسپیکر سے استدعا ایم این اے اقبال محسود مسلح افراد کے ساتھ دفتر میں آئے اور تالے توڑے ،تنازع کے باعث ایس ...
ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور تناؤ کے دوران امریکی بحریہ کا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ایو ایس ایس گیرالڈ آر فورڈ بحیرۂ روم میں داخل ہوگیا، اس وقت آبنائے جبل الطارق عبور کر رہا ہے دونوں ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ، طیارہ بردار...
میرپورخاص میں سائلہ خاتون نے 22 اکتوبر کو میر خادم حسین ٹالپور پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا پولیس افسر نے جرم کا اعتراف کرلیا، مراسلہ میںفیصلے کے خلاف 30 روز میں اپیل کا حق دے دیا میرپورخاص میں سابق ایس ایچ او مہران تھانے کے خلاف سنگین الزامات سائلہ خاتون سے جنسی زیاد...
ایئرپورٹ سیمسافروں کو رشوت لے کر غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنیکا انکشاف اے ایس آئی محمد عالم، ایف سی انضمام الحق اور ہیڈ کانسٹیبل محمد اسماعیل شامل ہیں ،ذرائع نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے رشوت لے کر غیر قانونی طور پر شہریوں کو رشوت لے کر بیرون ممالک اور یورپ بھیجنے والے ...
شہباز شریف نیویارک میں موجود ہیں اور غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں شرکت کریں گے، غزہ میں امن کیلئے کردار ادا کیا جائے گا، امیدیں وابستہ ہیں غزہ کی صورتحال بہتر ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کسی گروپ یا تنظیم کیخلاف کسی فیصلے کا حصہ نہیں ہے،پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کی اسرائیل کے ...
ریاض احمدچودھری سمیوکت کسان مورچہ (SKM) اور ملک کی بڑی مرکزی ٹریڈ یونینوں نے بھارت بند کی کال دی ہے۔ یونینوں نے اس ہڑتال کی کال مرکزی حکومت کی مختلف اقتصادی پالیسیوں کے خلاف دی ہے جس میں بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے اور نئے لیبر قوانین شامل ہیں۔سنیوکت کسان مورچہ او...
اب منظم عوامی جدوجہد ناگزیر ہو چکی ہے، عمران خان رہائی فورس مکمل طور پر پرامن جدوجہد کرے گی جس میں باقاعدہ چین آف کمانڈ ہو گی، یہ نہیں ہو گا کہ ذمہ داری کسی کو دیں اور اعلان کوئی کرتا پھرے مجھے بانی پی ٹی آئی کی طرف سے اسٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے، عدالتی احکامات ردی کی...
یہ بات سب یاد رکھیں، عدم اعتماد صرف میں لاسکتا ہوں، میںنے جیل میں کبھی ہڑتال کی کال نہ دی تھی، مجھے بہت سوں نے بہت کچھ کہا، مگر صبرو تحمل سے کام لیا،پیپلزپارٹی کا مفاد پاکستان ہے پنجاب میں بدقسمتی سے گروپنگ اور کوتاہیاں ہماری کمزوری کا نتیجہ ہیں، وزارتیں اس لئے نہیں لیں پارٹی کو...
قاسم اور سلیمان نے دو سال سے زائد عرصے کے بعد ویزے کیلئے درخواست دے دی انہیں ملاقات کی اجازت دی جائے، دونوں بھائیوں کا مطالبہ،مگر ابھی تک جواب نہیں ملا سابق وزیرِاعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے پاکستانی جیل میں قید اپنے والد کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے...
مودی سرکار کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جاری ،دنیا کو موسمیاتی دباؤ جیسے بڑے چیلنجز درپیش ہیں،پائیدار ترقی ہی واحد راستہ ہے جو عالمی امن کی ضمانت دے سکتا ہے،شہباز شریف پائیدار ترقی ہی واحد راستہ ہے جو عالمی امن کی ضمانت دے سکتا ہے،نوجوان آبادی پاکستان کا سب سے بڑا ا...
اس کا ذمہ دار عاصم منیر ہو گا،ہمیں صبح کال آئی آپ کہیں تو قاسم زمان کو ملاقات کیلئے بھیج دیں ، ہم نے کہا ڈاکٹر کو بھیجنا چاہتے ہیں، کسی سرکاری بندے پر یقین نہیں کرینگے، ڈاکٹر برکی کو بھیجنے سے منع کردیا بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملا میری بہنوں کو کہو میرے لیے آواز اٹھائیں، میر...
(رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے،کلاشنکوف اور ہینڈ گرینڈ برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشتگردوں میں جلیل عرف فرید، نیاز عرف کنگ اور حمدان شامل...