... loading ...
سوڈان کی سیاسی جماعتوں نے ملک کی عبوری حکومت کے اسرائیلی قابض ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے رجحان کو مسترد کر دیا ہے۔ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے فوج کی نگرانی میں قائم عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے عالمی دباؤ مسترد کر دے اور سوڈانی قوم کے فلسطینیوں کے حوالے سے اختیار کردہ موقف پر قائم رہے۔ سوڈانی صحافیوں کی سنڈیکیٹ کے علاوہ عرب سوشلسٹ بعث پارٹی، پاپولر کانگریس پارٹی (مرحوم حسن الترابی کی طرف سے قائم کردہ) “براڈ اسلامک فرنٹ” بلاک جس میں 10 مذہبی جماعتیں شامل ہیں نے الگ الگ بیانات میں حکومت کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے اور صہیونی ریاست کے ساتھ امن معاہدوں کی کوششوں کی مذمت کی ہے۔ خیال رہے کہ سوڈانی وزارت خارجہ نے جمعرات کو اسرائیل کے ساتھ “تعلقات کو معمول پر لانے” اور انہیں مختلف شعبوں میں ترقی دینے کے لیے معاہدے کا اعلان کیا تھا۔ “براڈ اسلامک موومنٹ” جو گزشتہ اپریل میں قائم کی گئی تھی۔ اس میں 10 سوڈانی اسلامی جماعتیں شامل ہیں نے کہا کہ وہ “آرمی کمانڈر کی جرات مندی پرحیران ہے کیونکہ موجودہ عبوری حکومت کے پاس ایسا کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں جس کے تحت وہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کرے۔ عوامی مینڈیٹ کو نظرانداز کرکے اسرائیل کو تسلیم کرنا عوام کے حقوق پر ڈاکہ تصور ہوگا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک آزادی فلسطین فلسطینی قوم کی تحریک ہے اور اس کی حمایت دوسرے ممالک اور تمام مسلمانوں کے لیے لازم ہے۔ اسرائیل کو تسلیم کرنا فلسطین اور فلسطینی مقدسات پر صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔ دوسری طرف پیپلز کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ میڈیا نے قابض ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کی کوششوں اور “سوڈان کے نام پر عبوری حکومت کے کچھ ستونوں کو معمول پر لانے” کے بارے میں بات کی۔ پارٹی نے بیان میں کہا کہ قابض ریاست کے ساتھ سفارتی تعلقات کا قیام “عبوری حکومت اور اس کے مختلف ادارے بنیادی اور اہم مسائل پر کوئی موقف اختیار کرنے کے حقدار نہیں ہیں۔”بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پیپلز کانگریس اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ اس مایوس کن اور بزدلانہ کوشش کا مقصد سوڈان میں فوجی حکومت کو اسرائیل کی مدد سے قائم رکھنے کی کوشش ہے۔ اسی سیاق و سباق میں “عرب سوشلسٹ بعث” پارٹی کے ترجمان عادل خلف اللہ نے کہا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کا خرطوم کے دور کا مقصد فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم پرصہیونی ریاست کی عالمی تنہائی کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...