... loading ...
پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو جماعتِ اسلامی کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے مطالبے پر اعتراض نہیں۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میئر کے لیے جماعتِ اسلامی سے بات کریں گے، ان کے اعتراضات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ وسطی اور کورنگی میں نتائج کی تاخیر پر احتجاج ہوا، دونوں میں پیپلز پارٹی کی چند ہی سیٹیں ہیں، پیپلز پارٹی کو بھی انتخابی نتائج کی تاخیر پر تشویش تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ حافظ نعیم الرحمن نے جب دھرنے کا اعلان کیا تو میں نے کہا کہ نتائج میں تاخیر پر ہمیں بھی تشویش ہے، آپ کے پاس شواہد ہیں تو متعلقہ فورم پر جائیں۔ پی پی کراچی کے صدر نے کہا کہ کمپین بنائی جا رہی ہے کہ پیپلز پارٹی نے دھاندلی کی ہے، سینٹرل میں احتجاج ہو رہا تھا، جہاں پیپلز پارٹی نے 45 میں سے 5 نشستیں جیتیں، ملیر میں 30 میں سے 20 نشستیں جیتی ہیں، کورنگی میں پیپلزپارٹی نے 37 میں سے 5 نشستیں جیتی ہیں، اگر ڈی آر او غلط کر رہا تھا تو کورنگی میں ہماری 5 نہیں 20سیٹیں ہونی چاہیے تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی نے ہماری توقع سے زیادہ نشستیں لے لی ہیں، حافظ نعیم سمجھ رہے تھے کہ میئر بن جائیں گے، نشستیں کم ملنے پر انہیں دھچکا لگا۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی حیدرآباد میں بھی جیتی ہے اور سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی، ہم نے کئی سالوں میں بہت محنت کی ہے، شہر میں کئی کام کیے، ضمنی انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک بڑھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ووٹ کی دوبارہ گنتی پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہماری دوبارہ گنتی کی درخواست پر بھی کسی کو بھی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کراچی کے صدر نے کہا کہ ہم سنگل لارجسٹ پارٹی ہیں، میئر بنانا ہمارا حق ہے، پوری کوشش کریں گے کہ پیپلز پارٹی کا میئر کراچی میں آئے، پی ٹی آئی اس لائق ہی نہیں ہے کہ ان سے بات کی جائے، جماعتِ اسلامی سے بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ میں مزید بہتری کی ضرورت ہے، کراچی میں پینے کا پانی دستیاب نہیں، اس میں بہتری کی کوشش کریں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کی تفریح کے پارکس بھی کم ہیں، اس پر توجہ دیں گے، شہر کے انفرا اسٹرکچر کا مسئلہ ہے اس کو بھی ایڈریس کریں گے، سیف سٹی کے منصوبے پر کام ہو رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ حیدر آباد کے لوگوں نے ہم پر اعتماد کیا، ان کے شکر گزار ہیں، وہاں بھی پیپلز پارٹی نے کئی ترقیاتی کام کیے ہیں، حیدر آباد کے بھی تمام مسائل کو ایڈریس کریں گے اور حل کریں گے۔ صدر پی پی کراچی سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ حیدر آباد کے مسائل بھی تقریبا کراچی جیسے ہی ہیں، وہاں بھی اصولی طور پر میئر پیپلز پارٹی کا ہونا چاہیے، میئر کے امیدوار کا نام فائنل نہیں ہوا، اس پر ابھی مشاورت ہو گی۔
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...