... loading ...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خدا کے واسطے پولیٹیکل انجینئرنگ نہ کریں، اس سے بڑی طویل تباہی ہو گی، آج ایم کیو ایم کو اکٹھا کیا جارہا ہے، بلوچستان میں باپ کو پیپلز پارٹی میں دھکیلا جارہا ہے، یہ کہا جا رہا ہے جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کو مضبوط کریں، پنجاب میں (ن) لیگ کو لے کر آنا ہے، خیبر پختوانخواہ میں بھی گیم چل رہی ہے، ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کا ایک ہی طریقہ ہے شفاف انتخابات سے پانچ سال کے لیے مضبوط حکومت آئے، اور وہ انقلابی اقدامات کرے، اسٹرکچرنگ کرے، پاکستان کی سرجری کرے جو کمزور حکومت نہیں کر سکتی، پی ڈی ایم کے ریلو کٹے ایسا نہیں کر سکتے، ساری ان قوتوں کو کہہ رہا ہوں جن کے پاس طاقت ہے، پاکستان ہم سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا، سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، ہم کسی سے مدد نہیں مانگ رہے، کسی کی سپورٹ نہیں چاہ رہے، ہم صرف صاف اور شفاف انتخابات کے ذریعے جمہوریت چاہ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے کراچی میں خواتین کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے کہا کہ ملک میں آج فیصلہ کن وقت ہے جہاں ملک تباہی کی طرف بھی جا سکتا ہے اور دوسری طرف بھی جا سکتا ہے، آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بحران ہے، جب ملک ٹوٹا اوربنگلہ دیش وہ بہت بڑ ابحران تھا، اس کے علاوہ بھی بحران آئے لیکن جو آج ہے ایسا کبھی نہیں ہوا، ایک آدمی جنرل(ر) باجوہ کے فیصلے کے نتیجے میں یہ سب کچھ ہوا ،وہ کون تھا آپ سب جانتے ہیں جس کے فیصلے سے ملک میں ایسا بحران آیا ہے، میں نے سات ماہ پہلے اس کی پیش گوئی کی تھی، میرے پاس کوئی غیب کا علم نہیں تھا بلکہ میں پاکستان کی تاریخ جانتا ہوں، دونوں جماعتوں کی لیڈر شپ کی کرپشن پر دنیا میں کتابیں لکھی گئی ہے، بیس سال دونوں ایک دوسرے کو چور کہتے رہے اور دونوں ہی سچ بول رہے تھے، جب یہ دو خاندان اوپر بیٹھے تو نوے کی دہائی میں بھارت ہم سے آگے نکلا ، اس سے پہلے پاکستان بھارت سے آگے تھا بلکہ ہم پورے بر صغیر میں آگے تھے ، نوے کی دہائی جب ان دونوں کی پارٹنر شپ لگی تو پاکستان پیچھے رہ گیا، بنگلہ دیش بھی ہم سے آگے نکل گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد پاکستان کے مستقبل کی بنیاد ہے، ہم کتنے لوگوں میں شعور پیدا کرتے ہیں ؟ ہم نے ڈور ٹو ڈور مہم شروع کی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم جس بحران میں پڑ گئے ہیں یہ مزید بگڑے گا، اگر قوم اس وقت کسی طرف دیکھ رہی ہے تو وہ تحریک انصاف کی طرف دیکھ رہی ہے، کیونکہ لٹیرے ایک طرف جمع ہو گئے ہیں، اس وقت قوم کو سوائے تحریک انصاف کے کوئی نظر نہیں آرہا جو پاکستان کو اس مشکل وقت سے نکالے گا۔ ہم امید لگا کر بیٹھے تھے کہ سیاستدانوں نے برا کیا تو اسٹیبلشمنٹ آئے گی وہ بچا جائے گی، آج ہم جہاں کھڑے ہیں اس میں جنرل (ر) باجوہ کا ہاتھ ہے ۔ جب ہماری حکومت گرانے کی سازش ہو رہی تھی میں نے تب بتایا تھا اورشوکت ترین کو بھیجا کہ اگر اپ نے حکومت کو غیر مستحکم کیا تو مشکلات بڑھ جائیں گی۔
پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...
امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...
شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...
موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسج...
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...