... loading ...
امریکا میں متعدی امراض کے حوالے سے ایک مستند تنظیم، انفیکشس ڈیزیز سوسائٹی آف امریکہ (آئی ڈی ایس اے) نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں امریکا کی جانب سے چینی سیاحوں کے داخلے پر عائد پابندیوں پر اعتراضات کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان پابندیوں سے نہ صرف وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے پر کچھ زیادہ اثر نہیں پڑے گا بلکہ اس سے عالمی سطح پر متاثرہ کیسز میں اضافے کے اثرات کا مکمل اندازہ لگانے میں بھی کوئی مدد نہیں ملے گی۔ یورپین سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن جیسے پیشہ ور اداروں نے واضح کیا کہ چین سے آنے والے مسافروں پر پابندیاں غیر معقول ہیں، کونسل انٹرنیشنل یورپ، جو یورپ کے 500 سے زائد ہوائی اڈوں کی نمائندگی کرتی ہے، اس نے بھی چین کے خلاف داخلے پر لگائی جانے والی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔ ہفتہ کے روز ایک رپورٹ کے مطا بق امریکی سیاست دانوں کو سائنس اور استدلال پر مبنی ان آوازوں کو سننا چاہیے۔ امریکہ کی جانب سے”وائرس کارڈ” کھیلنے کی کوشش نے اس کے عقلیت مخالف رویے اور وباء کی سیاست کو بے نقاب کر دیا ہے۔ کووڈ کے خلاف جنگ سائنس کی جنگ ہے لیکن چینی سیاحوں پر امریکی پابندیاں اس کے برعکس ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے 4جنوری کو جاری کی جانے والی خبر کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے فراہم کردہ وائرس کے جینیاتی مطالعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین میں وائرس کی کوئی نئی قسم یا اس کے اہم تغیرات نہیں پائے گئے ہیں۔ امریکی سیاستدانوں کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ گزشتہ تین سالوں میں ان کے سائنس دشمن رویے کی امریکی عوام نے بھاری قیمت چکائی ہے۔ امریکہ میں 100 ملین سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، 1.08 ملین سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 50،000 ”کووڈ یتیم”سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایشیائی افراد کے خلاف نسلی امتیاز اور نفرت پھیل گئی ہے جس نے امریکی معاشرے کو مزید ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا ہے۔ 5 جنوری کو نیو یارک ٹائمز نے نشاندہی کی کہ امریکہ کا موجودہ طریقہ کار بھی بالکل ویسا ہی ہے جیسا 2020 کے اوائل میں چین کے خلاف اختیار کیا گیا تھا جو کہ نسل پرستانہ پالیسی ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنیوالے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کو نشانہ بنایا 28 اور 29 اپریل کوخیبر پختونخوا میں شدید فائرنگ کے تبادلے میںضلع مہمند میں 8 اور شمالی وزیرستان میں 5 فتنۃ الخوارج کے دہ...
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے مقرر،آبنائے ہرمز کا معاملہ فوری حل نہ ہوا تو 9 مئی کو قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہوگا، ذرائع وزیراعظم کاموٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو ملنے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصل...
سینیٹر مشعال یوسفزئی کے مبینہ وائس نوٹ نے گروپ میں ہلچل مچا دی فلک ناز چترالی سمیت خواتین سینیٹرز نے مشعال کو آڑے ہاتھوں لے لیا اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ گروپ کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے اورسینیٹرز کے درمیان شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی ہے۔ذرائع...
متعلقہ ممالک کو نئے معاہدے کیلئے راغب کریں،محکمہ خار جہ کا امریکی سفارتخانوں کو پیغام معاہدے کا نام میری ٹائم فریڈم کنسٹرکٹ رکھا گیا ہے،ہرمز کاروبار کیلئے تیار ، ٹرمپ کا دعویٰ امریکہ نے آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کی کوششیں تیز کر دیں۔غیرملکی میڈیارپورٹ ک...
بحریہ ٹاؤن کراچی منی لانڈرنگ کیس میںدونوں ملزمان کوواپس لانے کیلئے امارات کی حکومت سے رابطہ کر لیا، جلد گرفتار کر کے پاکستان لاکرمقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب ریڈ وارنٹ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کرپشن کے مقدمات پر جاری ہوئے، 900 ارب سے زائد کے مقدمات کی تحقیقات م...
ممکنہ حملوں میں ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، امریکا ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے اور زیادہ لچک دکھانے پر زور دے گا، سینٹرل کمانڈ ٹرمپ نے ایران کی پیشکش مسترد کردی، امریکا کے خدشات دور کیے جائیں اس وقت تک ایران پر بحری ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی،...
چمن سیکٹر میں بلا اشتعال جارحیت پرافغان طالبان کی متعدد چوکیاں،گاڑیوں کو درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ پاک فوج کی موثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور دہشتگردوںکو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے،سکیورٹی ذرائع پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج نے بھرپور جوا...
کابینہ اجلاس سے خطاب میں کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا اعلان مسائل پہاڑ بن کر سامنے کھڑے ہیں لیکن مشکل وقت سے سرخرو ہوکر نکلیں گے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور قیام امن کیلئے متواتر کوششیں کیں جو ہنوز جاری ہیں، جنگ کی وجہ سے...
جو اہلکار مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہوا اسے B کمپنی کا مکین بنایا جائے گا، آئی جی سندھ اسٹریٹ کرائم اور آرگنائز کرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں (کرائم رپورٹر؍ اسد رضا) جو اہلکار و افسران ڈیپارٹمنٹ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان تمام عناصر کے خلاف ...
جسٹس محسن اختر کیانی لاہور،جسٹس بابر ستار پشاور ہائیکورٹ ،جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا سندھ ہائیکورٹ تبادلہ 9 ارکان نے حق میں ووٹ دیاجبکہ تبادلے کیخلاف 3 ووٹ سامنے آئے،ذرائع چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں ہائیکورٹ کورٹ ججوں ک...
آزاد عدلیہ کیلئے افسوس ناک دن ، ججوں کے تبادلے کی کوئی وجہ ہونا چاہیے(سینیٹر علی ظفر) عدلیہ پر تیز وارکیا گیا، ججز کا تبادلہ کسی فرد کا کام نہیں، فیصلہ عدلیہ کو تقسیم کرنے کے مترادف ، بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور رہنما بیرسٹر علی ظفر نے ...
امارات کا اوپیک سے نکلنے کا فیصلہ رکن ملکوں اور سعودی عرب کیلئے بڑا دھچکا، پالیسی فیصلہ تیل کی پیداوار کی موجودہ اور مستقبل کی ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر کیا،اماراتی وزیرتوانائی کا جاری بیان یکم مئی سے اوپیک اور اوپیک پلس جس میں روس جیسے اتحادی شامل ہیں دونوں کو چھوڑ دے گا، یو اے ا...