... loading ...
وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید ، وزیر خزانہ آزاد کشمیر عبد الماجد خان، وزیر خزانہ کے پی کے تیمور سلیم جھگڑا اور صوبائی وزیرمحسن لغاری نے وفاقی حکومت کے خلاف شکایات کے انبار لگا تے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی ہمارے پیسے نہیں دے رہا، بھیک نہیں حق مانگ رہے ہیں، وفاقی حکومت نے فنڈز نہ دیے توپارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینگے، مشترکہ احتجاج کرینگے، اپنا حق چھین کرلیں گے، معاملات حل کرنا چاہتے ہیں، مذاکرات کیلئے بھی تیارہیں۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ ہمارے فنانشل مسائل ہیں، بار بار کہا مگر حل نہ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ1.3 ٹریلین کا بجٹ اس بار خیبر پختونخوا میں دیا ہے، یہ عمران خان کے کہنے پر اتنا زیادہ بجٹ رکھا، بدقسمتی سے وہ پیسے ہمیں نہ مل سکے۔ انہوں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ یہ کوشش کررہے ہیں کہ ہمیں دیوار سے لگا دے۔ محمود خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی حیثیت سے کھل کر اپنی عوام کی آواز بلند کررہا ہوں، وفاق سے کہہ رہے ہیں ہمیں ہمارا فنڈ دے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا حق ہے ہم آپ سے بھیک نہیں مانگ رہے ہیں، ایکس فاٹا کا فنڈ ابھی تک ہمیں نہیں مل سکا، ہمیں فنڈ نہیں مل رہے تو ہم خاک ترقیاتی کام کرینگے؟ یہ کہتے ہیں خیبر پختونخوا کے پاس تنخواہوں کے پیسے نہیں ہیں تو ہمارے پاس پیسے کہاں سے آئیں گے جب یہ دے ہی نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی کے پراجیکٹ سارے واش آؤٹ ہوگئے، این ایچ پی کے 61 بلین وفاق پر بقایا جات ہیں، 189 بلین کے ہمارے کل ملا کر وفاق پر بقایا جات ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا خیبرپختونخوا پاکستان کا حصہ نہیں؟ اگر ہمارا حق نہیں دیا تو قومی اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں اپوزیشن کو بھی کہا ہے، وہ بھی احتجاج کیلئے تیار ہے۔ پختونخوا کے تمام عوام کو یہاں لاکر احتجاج کریں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے وفاق کے خلاف شکایات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بلاک ایلوکیشن 18 ارب کا تھا، ہماری حکومت کا پورٹ فولیو 48 ارب تک گیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا بجٹ 40 ارب سے 25 ارب کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ایسی دشمنی اس خطے کے ساتھ نہیں ہوئی، جو بھی سیاسی حکومت آئی انہوں نے گلگت بلتستان سے ایسی دشمنی نہیں کی، انہوں نے آتے ہی ہمارا ترقیاتی بجٹ کاٹا۔ خالد خورشید نے کہا کہ 6 مہینے ہو گئے ہیں، اے ڈی پی کے 2 ارب 80 کروڑ روپے دیے گئے ہیں، ہم ہر سال قدرتی آفت کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2 ارب میں ہم کیسے صوبہ چلائیں، اسکردو شہر میں 21 سے 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے، اس سال ہمارے پاس پیسے نہیں کہ ڈی جی سیٹ چلائیں، ہم نے ریونیو اتھارٹی بنائی، انہوں نے مخالفت کر دی۔ ہم بجلی اور گندم کہاں سے پوری کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ سیلاب میں 3 ارب روپے کا اعلان کیا گیا، جو لسٹ میں نے دیکھی اس میں گلگت بلتستان شامل ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا تھا 40 ارب روپے دیں گے، اس وقت گلگت کے اندر 40 مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں، ہم لوگوں کے ساتھ احتجاجی مظاہروں پر جا رہے ہیں۔ وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری نے کہا کہ 167.4بلین روپے پنجاب کے ہیں، جو وفاق نہیں دے رہا، اعلانات ہوتے رہے لیکن سیلابی صورتحال میں پنجاب میں ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ٹیلی تھون کے ذریعے 14 ارب روپے دیے گئے، سندھ کے بھائیوں اور بلوچستان کے بھائیوں کا سیلاب میں نقصان ہوا، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی سیلاب نے تباہی مچائی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وفاقی حکومت کا صوبوں کے ساتھ تعاون بہت کم ہے، ایسا لگتا ہے کہ ہم الگ الگ ملک میں رہتے ہیں۔ مالی معاملات میں ہمیں وفاق سے کوئی سپورٹ نہیں مل رہی۔ وزیر خزانہ آزاد کشمیر عبدالماجد خان نے کہا کہ کشمیر کی اپنی ایک اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا تھا ہم آتے ہی معیشت کو اوپر لے جائیں گے، عمران خان کی حکومت میں 6 ہزار ارب ایف بی آر نے اکھٹا کیا، انہوں نے ہمارا شیئر ہر صورت میں دینا ہی دینا ہے۔ انہوں نے آتے ہی سب سے پہلے کشمیر کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلی بار لائن آف کنٹرول پر بیٹھے عوام کو ہیلتھ کارڈ کا منصوبہ شروع کیا، انہوں نے آتے ہی اسے بھی ختم کردیا۔ نالہ لئی کیلئے 70 ارب دے سکتے ہیں مگر ریاست کشمیر کیلئے 26 ارب حکومت کے پاس نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت ک وجہ سے آزاد کشمیر میں بلدیات انتخابات ہوئے، 30 سال بعد پرامن بلدیات انتخابات کا کریڈیٹ پی ٹی آئی کی حکومت کو جاتا ہے۔
حکومت کی آئی ایم ایف کو سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کی یقین دہانی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا متبادل پلان پیش ،بین الاقوامی مالیاتی ادارے کارئیل اسٹیٹ سیکٹر کی سخت نگرانی پر زور 27 سرکاری اداروں کی نج کاری پر پیش رفت جاری پی آئی اے اور فرسٹ ویمن بینک کی نج کار...
اشرافیہ، جاگیردار وڈیرے پارٹیاں بدل بدل کر قوم پر مسلط ، حکمران جماعتوں کی قسم ایک ہی ہیں کوئی جماعت عوام کو حق دینے کیلئے تیار نہیں، نوجوان مایوس نہ ہوں،بنوقابل تقریب سے خطاب امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں گولی اور گالی کی سیاست عام، تعلیم مہن...
عالمی برادری کے ساتھ مل کر پرامن، ہم آہنگ، متحد معاشرے کے قیام کیلئے پرعزم ہیں نوجوان ، مذہبی رہنما،سول سوسائٹی برداشت، ہمدردی، رواداری کو فروغ دیں،وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کے اصول آج بھی پ...
نئی دہلی وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے میں ناکام امارات پر ایران کا اپنے خلاف فوجی کارروائیوں میں براہِ راست ملوث ہونے کا الزام برکس گروپ کے رکن ممالک ایران اور متحدہ عرب امارات کے باہمی اختلافات کے باعث برکس وزرائے خارجہ اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم...
توانائی شعبے میں اصلاحات، گردشی قرضے میں کمی اور مالی اہداف سے متعلق مذاکرات جاری،پروٹیکٹڈ صارفین کے علاوہ دیگربجلی اور گیس صارفین کے نرخوں میں اضافہ کیا جائے گا،حکام حکومت کی عالمی توانائی قیمتوں کا مکمل بوجھ صارفین تک منتقل کرنے کی پالیسی برقرار، گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کا آڈ...
کراچی واٹر کارپوریشن میں مبینہ بدانتظامی اور پانی کی تقسیم کے نظام پر سوالات اٹھ گئے سرکاری نرخ پر بک ہونیوالے آن لائن ٹینکرپانی مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں، شہری شہر قائد میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ کراچی واٹر کارپوریشن کے انتظامی امور، ہائیڈرنٹ نظام اور آن ل...
صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی دلخراش ویڈیو سامنے آگئی اغوا ہوئے 26 روز گزر چکے، حکومت رہائی کیلئے اقدامات کرے، سیکنڈ آفیسر حسین یوسف صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی جس میں انہوں نے رہائی کی اپیل کی...
لبنانی بچے مسلسل تشدد، نقل مکانی، خوفناک واقعات کا سامنا کر رہے ہیں،عالمی ادارہ لبنان میں بچوں کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، عالمی برادری سے مطالبہ یونیسیف نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان میں مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 200 بچے شہید ہو چکے ہیں۔یونیسیف ...
عوام مشکل میں ہیں، آئندہ بجٹ مشکل ہو گا، 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی،امریکا ایران جنگ اور مذاکرات سے متعلق مجھے کوئی پیشکش نہیں کی گئی،چیئرمین پیپلز پارٹی حکومت سے بجٹ مذاکرات کے لیے پیپلزپارٹی کی 4 رکنی کمیٹی بنادی،پیٹرول سے متعلق موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دیا جا رہا ...
وزیرداخلہ کا بارکھان میںجامِ شہادت نوش کرنے والے میجر توصیف احمد بھٹی اور دیگر کو سلام عقیدت پیش قوم بہادر شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد رکھے گی، شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا صدرِ مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اوروفاقی وزیر داخلہ محسن نق...
علیمہ خانم نے بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میںنئی درخواست دائرکردی کسی بھی عدالت نے بانی کو تنہائی میں قید کی سزا نہیں سنائی،بشریٰ بی بی کو روزانہ 24 گھنٹے تنہائی میں رکھا جاتا ہے بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کے خلاف اسلام آ...
ایرانی عوام کے خلاف دشمنی اختیار کرنا ایک احمقانہ جوا ہے،ایرانی وزیر خارجہ مذاکرات کے حامی ہیں،قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،بیان ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب...