... loading ...
پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ سیگفرائیڈ ایکمین نے کہا ہے کہ ہاکی فیڈریشن سے انہیں آخری تنخواہ اپریل 2022ء میں ملی جس کے بعد سے وہ اپنی تنخواہ کا انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مانتے ہیں کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن سنگین مالی مسائل سے دوچار ہے، البتہ وہ اچھے مستقبل کے لیے پرامید ہیں۔ سیگفرائیڈ ایکمین نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی خاصی محنت کر رہے ہیں، وہ سمجھتے ہیں یہ لڑکے اگر یوں ہی ایک ہو کر کھیلتے رہے تو آنے والے دن پاکستان ہاکی کے لیے بہت اچھے ہوں گے، اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن اس بات کا ایک واضع اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی کے لیے کام کرنا بطور کوچ میرے لیے ایک اچھا تجربہ ہے، یہ علیحدہ بات ہے کہ مالی طور پر ان کے معاملات فیڈریشن کے ساتھ کچھ اچھے نہیں رہے لیکن وہ کام کرنا چاہتے ہیں۔ سیگفرائیڈ ایکمین بولے کہ اگر انہیں اسی طرح کام کرنے کا موقع ملا تو وہ پوری کوشش کریں گے کہ پاکستان ہاکی ٹیم 2023ء میں بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے۔ اس سے متعلق جب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک افسوسناک امر ہے کہ ہمارے کوچ 7 ماہ سے تنخواہ کے منتظر ہیں۔ خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ اس حوالے سے بطور صدر وہ بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی ہی طرف دیکھ رہے ہیں کیوں کہ ایکیمن کی تنخواہ کی ذمہ داری پی ایس بی کے ذمہ ہے اور تمام بین الاقوامی کوچز کے معاملات براہ راست وہی دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ماضی میں اسپورٹس بورڈ کی منظوری سے ایکیمن کے معاملات طے کیے، انہیں ساڑھے 8 ہزار یورو دیے جاتے رہے لیکن 7 ماہ سے معاملات تعطل کا شکار ہیں۔ خالد سجاد کھوکھر نے مزید کہا کہ انتھک کوششوں سے انہوں نے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے ڈیلی الاؤنس کے معاملات نمٹائے۔ پی ایچ ایف کے صدر کا کہنا تھا کہ اذلان شاہ کے بعد اللہ تعالی کے کرم سے انہیں جنوبی افریقا ٹیم بھیجنے میں کامیابی ملی، اب کوشش کریں گے کہ ایکیمن کی تنخواہ کے حوالے سے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے بات چیت کر کے معاملات حل کریں۔ پاکستان ہاکی ٹیم ان دنوں جنوبی افریقہ میں موجود ہے، جہاں 28 نومبر سے وہ جوہانسبرگ میں نیشن کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ آٹھ ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی قیادت عمر بھٹہ کر رہے ہیں جبکہ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین ہیں۔ 63 سالہ ایکمین کا تعلق ہالینڈ سے ہے اور وہ دسمبر 2021ء میں قومی ہاکی ٹیم کے کوچ بنے تھے۔ ایکمین کی کوچنگ میں قومی ہاکی ٹیم انڈونیشیا میں ایشیا کپ اور برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکی تھی تاہم حال ہی میں قومی ہاکی ٹیم نے ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلے جانے والے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...
عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، قرارداد کا متن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لئے سفارش کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا د...
تیاری ایرانی انرجی انفرااسٹرکچر اور سینئر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہے جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، سی این این رپورٹ اسرائیل نے آبنائے ہُرمُز سے متعلق کشیدگی بڑھنے پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری شروع کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق...
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...