... loading ...
پاکستان تحریک انصاف کو فیض آباد کے قریب جلسے کی مشروط اجازت مل گئی، دریں اثنا دارالحکومت جانے والے کئی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کو فیض آباد کے قریب دھرنے کی اجازت سے متعلق راولپنڈی انتظامیہ نے 56 نکات پر مشتمل اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی کرکٹ ٹیم کھیلنے کے لیے راولپنڈی پہنچ رہی ہے، لہذا جلسہ کرنے کے بعد جگہ کو مکمل طور پر خالی کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں راولپنڈی پولیس کو جلسے کے لیے تمام ضروری سکیورٹی اقدامات کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی وضاحت کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی، اسلام آباد انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے طے شدہ راستہ استعمال کریں گے۔ عمران خان جلسے سے پہلے اور جلسے کے بعد سن روف والی گاڑی بھی استعمال نہیں کریں گے۔ اجازت نامے میں ہدایت کی گئی ہے کہ علامہ اقبال پارک کو کارکنان کے رکنے کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا اور پروگرام کے بعد بالکل خالی کر دیا جائے گا۔ جلسے کے دوران ریاست مخالف نعرے بازی کی بالکل اجازت نہیں ہوگی۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ٹریفک پلان پر مکمل طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا جانی نقصان کی ذمے دار جلسہ انتظامیہ ہوگی۔ جلسے میں ڈرون کیمرے کے استعمال کی بالکل اجازت نہیں ہوگی اور شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اسلام آباد انتظامیہ نے اجازت نامے کی کاپیاں تمام متعلقہ اداروں کو بھجوا دی ہیں۔ دریں اثنا پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر دارالحکومت اور راولپنڈی کو جوڑنے والے مقام فیض آباد فلائی اوور کو چاروں اطراف سے مکمل سیل کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے براستہ فیض آباد اسلام آباد آنے والے لوگوں کوشدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ بند کیے گئے راستوں پر بدترین ٹریفک جام میں پھنسی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔ راستوں کی بندش خصوصا راولپنڈی کی مرکزی شاہراہیں بند ہونے کے باعث راولپنڈی ڈبل روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہے۔ علاوہ ازیں آئی جے پی روڈ پر ٹریفک جام میں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔راولپنڈی مری روڈ اور رابطہ سڑکوں پر بھی ٹریفک جام ہے اور رش میں ایمبولینسیں بھی پھنسی ہوئی ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق اسلام آبادسے راولپنڈی براستہ مری روڈ جانے والوں کے لیے فیض آباد پر ڈائیورشن لگادی گئی ہے جبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخلے کے لیے پرانا ائرپورٹ اور اسٹیڈیم روڈ استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ ریڈزون میں داخلے کے لیے ایکسپریس چوک اور نادرا چوک بند کردیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں مارگلہ روڈ ،ایوب چوک اورسرینا چوک کے متبادل راستے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ فیض آباد کے مقام پر راولپنڈی کی حدود میں پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں کے تناظر میں پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان نے جلسے کی تیاری کیلیے کنٹینر لگا کر سڑک بند کر دی ہے، جس کی وجہ سے براستہ فیض آباد اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستے بند ہوگئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے رہنما ہدایت جاری کی گئی ہے کہ شہری متبادل راستے اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پکار 15پر کال کر یں۔
ملک بھر کے عوام ناانصافی کیخلاف رضاکارانہ طور پر دکانیں بند اور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،سندھ اور پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت،دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں قوم متحد، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں م...
سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ،امن کیلئے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، صوبائی حکومت با اختیار ،خیبر پختونخوا وفاق کی اہم اکائی ،صوبائی اداروں کو مضبوط کرے،شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئ...
دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو ہوئی، ایک دو ملاقاتیں مزید ہوں گی، میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور میں نے بانی سے ملاقات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔وزیراعظم...
14 روز انتظار کے بعد 30 جنوری کو جواب دینے میں ناکامی پرعہدے سے ہاتھ دھونا پڑا سابق ڈی آئی جی ٹریفک کوعہدے سے ہٹانے پر مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں (رپورٹ : افتخار چوہدری)ڈی آئی جی پیر محمد شاہ پرمبینہ طور پر ذاتی اثرورسوخ استعمال کرکے تاجرکومبینہ طورپراغوا کروانے کا ا...
عدالت نے ایف آئی اے کو چالان مکمل کرنے کیلئے 2 دن کی مہلت دے دی معاملہ 2022 سے چل رہا ہے ، آپ نے دلچسپی ہی نہیں لی، پراسیکیوٹر سے مکالمہ فارن فنڈنگ کسی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے نئی مشکل تیار ہوگئی۔بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غیر...
آبی ذخائر کا تحفظ قومی، ماحولیاتی اور سماجی فلاح کے لیے ناگزیر ہے،شہباز شریف پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کومسترد کرتے ہیں،پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبی ذخائر کا تحفظ قومی، ماحولیاتی اور سماجی فلاح کے لیے ناگزیر ہے، سندھ طاس معاہدے...
گورنر راج لگانے کی سازشیں ہو رہی ہیں، مجھے عدالتوں سے نااہل کرایا جائے گا،تمام قبائلی اضلاع میں جاکر اسلام آباد میں دھرنے پر رائے لوں گا،سوال یہ ہے دہشتگرد ہمارے گھروں تک پہنچے کیسے؟ میں نے 4 ارب مختص کیے تو وفاق مجھ پر کرپشن کے الزامات لگا رہا ہے، 4 ارب نہیں متاثرین کیلئے 100 ...
کراچی سمیت سندھ میں رہنماؤں ، سینئر صوبائی قیادت ،منتخب نمائندوں اور کارکنان کے گھروں پرتابڑ توڑ چھاپے،متعدد کارکنان نامعلوم مقامات پر منتقل،8 فروری میں 7 دن باقی،حکمران خوفزدہ کریک ڈاؤن کسی اتفاق کا نتیجہ نہیں بلکہ منصوبہ بند ی کے تحت کارروائی ہے، گرفتاریوں، دھمکیوں اور حکومت...
بچے اور خواتین شامل،رہائشی عمارتوں، خیموں، پناہ گاہوں ، پولیس اسٹیشن نشانہ بن گیا خواتین پولیس اہلکار بھی شامل،اسرائیل اور حماس میں کشیدگی بڑھنے کا امکان ،ذرائع اسرائیلی فضائی حملوں میں ہفتے کے روز غزہ میں کم از کم 32 فلسطینی جاں بحق ہو گئے، جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین ک...
دہشتگردوں نے 12 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، بروقت اور مؤثر کاروائی کے نتیجے میں تمام حملے ناکام ، حملہ آوروں کا تعاقب اور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ تا حال جاری ،سکیورٹی ذرائع گوادر میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی، 11 معصوم بلوچ مزدور بے دردی سے شہید،5 مرد،...
31 کروڑ تنازع پر اغوائ، دانش متین کیس میں ڈی آئی جی ٹریفک ،پولیس، بااثر شخصیات زیرِ تفتیش پولیس افسران سے رابطوں کے بعد دانش متین کو واپس کراچی لا کر دفتر کے قریب چھوڑ دیا گیا، ذرائع ( رپورٹ: افتخار چوہدری) ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا بلڈر کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف۔...
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی مختلف علاقوں میں دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد بوکھلاہٹ ...