... loading ...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں نا اہلی کا فیصلہ فوری طور پر معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ جبکہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کی نا اہلی کا فیصلہ فوری جاری کی استدعا بھی مسترد کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ الیکشن کمیشن جلد مصدقہ فیصلہ جاری کرے گا۔ عدالت نے عمران خان کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات تین روز میں دور کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے عمران خان کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت تین روز کے لیے ملتوی کر دی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران خان کو نئے الیکشن لڑنے سے نہیں روکتا، جس سیٹ پر تھے صرف اس سے نا اہل ہوئے ہیں، عمران خان کرم کے ضمنی الیکشن کیلئے بھی نااہل نہیں، ابھی ہمارے سامنے الیکشن کمیشن کا فیصلہ موجود ہی نہیں، کوئی نظیر نہیں بنانا چاہتے کہ کاپی موجود نہ ہو تو فیصلہ معطل کریں۔ سوموار کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عمران خا ن کی توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل کرنے کے فیصلہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی درخواست پر اعتراضات ہیں، پہلے اعتراضات دور کریں۔ اس پر عمران خان کے وکیل بیرسٹر سینیٹر سید علی ظفر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان کو بائیو میٹرک سے استثنیٰ دے دیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے اٹارنی کے ذریعہ بائیو میٹرک کروا سکتے ہیں۔ سید علی ظفر کا کہنا تھا کہ عمران خان نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کا مصدقہ فیصلہ نہیں ملا۔ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نااہلی کیس میں جلد بازی کیا ہے؟ اس پر سید علی ظفر کا کہنا تھا انتخابات آ رہے ہیں، عمران خان کو الیکشن لڑنا ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ جس قانون کے تحت عمران خان نااہل ہوئے وہ تو اسی نشست کی حد تک تھا،عمران خان دوبارہ الیکشن لڑنا چاہیں تو لڑ سکتے ہیں، عمران خان کرم کے ضمنی الیکشن کیلئے بھی نااہل نہیں، عدالت نے آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے کوئی جو مرضی سمجھتا ہو۔ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ موجود نہیں، عدالت کس فیصلے کو معطل کرے؟ عمران خان جس نشست سے ہٹائے گئے اس پر واپس پارلیمنٹ تو نہیں جانا چاہ رہے نا؟ سید علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہم نے چند دن بعد الیکشن لڑنا ہے، مسائل کا سامنا ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ اس الیکشن کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔علی ظفر کا کہنا تھا کہ عدالت الیکشن کمیشن کو حکم دے کہ آج ہی مصدقہ فیصلہ جاری کرے۔ اس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم غلط روایت نہیں ڈال سکتے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار کرتے ہیں، یہ عدالت عوام کو سمجھانے کے لیے موجود نہیں، یہ کبھی ہوا نہیں، عدالت ایسی مثال قائم نہیں کر سکتی۔ علی ظفر کا کہنا تھا کہ جو الیکشن کمیشن نے کیا، وہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ ایسا ہوتا ہے ، ہم بھی فیصلہ سنا کر کئی بار بعد میں تفصیلی فیصلہ لکھتے ہیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کیس کی سماعت تین روز تک ملتوی کر دیتے ہیں، امید ہے الیکشن کمیشن فیصلہ جاری کر دے گا۔ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا مصدقہ فیصلہ آنے سے پہلے حکم امتناع جاری نہیں کر سکتے، کیا عدالتی تاریخ میں کبھی بغیر دستخط فیصلے کو معطل کیا گیا؟ علی ظفر کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے کہ الیکشن کمیشن فیصلہ تبدیل کردے گا۔ اس پر جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، فیصلہ کیسے تبدیل ہوسکتا ہے؟ پہلے بھی نااہلی ہوتی رہی، کوئی سیاسی طوفان نہیں آتا، اس کیس میں کوئی جلدی ہوتی تو عدالت سن لیتی۔ سید علی ظفر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بھی فیصلہ جاری کر کے تبدیل کیا، فیصلے سے عمران خان پر داغ لگا، اس کے ساتھ الیکشن میں نہیں جانا چاہتے۔ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کتنے نا اہل ہو چکے، کیا ان کی سیاست پر کوئی فرق پڑا؟ یہ عدالت کسی آئینی ادارے کو ہدایت نہیں دیتی، ہم ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں فیصلے کی کاپی نہ ملی تو دیکھیں گے۔ علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی درخواست د ے چکے ہیں کاپی نہیں دی جارہی۔ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا اس درخواست پر تو فیصلہ آجانے دیں، یہ معمول کے کام ہیں الیکشن کمیشن تاخیر نہیں کررہا، عدالت ایسا آرڈر معطل نہیں کرسکتی جس پر دستخط ہی نہ ہوں۔ علی ظفر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم ہے۔ اس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ فوجداری کارروائی کا معاملہ سیشن کورٹ جائے گا، سیشن جج ایک ماہ تک نوٹس جاری کرے گا، وہ ایک لمبا کام ہے درخواست میں کوئی جلدی والی بات موجود نہیں۔
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...
عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، قرارداد کا متن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لئے سفارش کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا د...
تیاری ایرانی انرجی انفرااسٹرکچر اور سینئر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہے جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، سی این این رپورٹ اسرائیل نے آبنائے ہُرمُز سے متعلق کشیدگی بڑھنے پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری شروع کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق...
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...