... loading ...
روس اور نیٹو کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی اور اسی تناظر میں امریکی فوج نے تقریبا 80 سالوں میں پہلی مرتبہ یورپ میں اپنی 101 ویں ایئر بورن ڈویژن کو تعینات کردیا۔یہ ایک لائٹ انفنٹری یونٹ ہے جسے “سکریمنگ ایگلز” کا نام دیا گیا ہے۔ اسے گھنٹوں میں دنیا کے کسی بھی میدان جنگ میں تعینات کرنے کی تربیت دی گئی ہے اور وہ لڑنے کے لیے تیار ہے۔امریکی صحافی نے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر پر سوار ڈپٹی ڈویژن کمانڈر بریگیڈیئر جنرل جان لوباس اور کرنل ایڈون میتھیڈیس کے ساتھ ملاقات کی اور ان سے حالات کے متعلق گفتگو کی۔ اس ہیلی کاپٹر نے یوکرین کے ساتھ رومانیہ کی سرحد سے صرف تین میل کے فاصلے پر نیٹو کے علاقے میں سب سے دور تک پرواز کی ہے۔جنرل لوباس نے بتایا کہ ہم نیٹو کی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم اپنے فضائی اثاثوں اور منفرد صلاحیتیں لے کر یہاں آئے ہیں۔رومانیہ کے بحیرہ اسود کے ساحل کے ساتھ شمال کی طرف بڑھتے ہوئے بلیک ہاک ایک فارورڈ آپریٹنگ پوزیشن پر اترا جہاں امریکی اور رومانیہ کی افواج مشترکہ زمینی اور فضائی جارحانہ مشق کے دوران اہداف پر بمباری کر رہی تھیں۔ مشقوں کا مقصد ان لڑائیوں کو نئی شکل دینا تھا جو یوکرینی افواج ہر روز سرحد کے اس پار روسی افواج کے خلاف لڑ رہی ہیں ۔ اس سرحد کے اتنے قریب جنگی مشقیں روس اور نیٹو کے لیے واضح پیغام ہیں کہ امریکی فوج یہاں موجود ہے۔رومانیہ کے جنرل لولین پرڈیلا نے فرانس کے شمالی ساحل پر دوسری جنگ عظیم کی تاریخی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا یہاں امریکی افواج کے ہونے کا میرے لیے اصل مطلب یہ ہے کہ جیسے آپ کے اتحادی نارمنڈی میں پہنچ گئے تھے اس سے پہلے کہ وہاں کوئی دشمن پہنچتا۔ امریکی افواج نے رومانیہ کے آرمی ایئر بیس پر ایک اڈا قائم کر لیا ہے۔ مجموعی طور پر 101 ویں ایئر بورن کے تقریبا 4,700 فوجی نیٹو کے مشرقی حصے کی حفاظت کیلئے تعینات ہیں۔ کرنل ایڈون میتھیڈیس نے بتایا کہ وہ اور ان کی افواج یوکرین میں لڑنے کے لیے قریب ترین امریکی افواج ہیں ۔ ہم نے روسی افواج کو “قریب سے دیکھا”، تربیتی اہداف کا تعین کیا اور ایسی مشقیں کیں جو جنگ میں ہونے والی چیزوں کی بالکل نقل کرتی تھیں۔ یہ صورت حال ہمیں ہر دم تیار رہنے پر مجبور کرتی ہے۔
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...