... loading ...
پاکستان تحریک انصاف نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نا اہلی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ جمعہ کو پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج ہوگا،مائنس عمران خان کا خواب کبھی نہیں پورا ہو گا۔الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے فوری بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بالکل ویسا ہی فیصلہ دیا جیسا کہ ہمیں ان سے امید تھی، ایک طرف نواز شریف اور آصف زرداری کے مقدمات، ان کے فنڈنگ کیسز کی سماعت ہی نہیں کی جا رہی جبکہ دوسری جانب صرف عمران خان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ فیصلہ دینے والے کیا سمجھتے ہیں کہ وہ عمران خان کو نا اہل کرکے پاکستان کے 22 کروڑ لوگوں کو نا اہل کردیں گے، 22 کروڑوں لوگوں کو نا اہل کرنے کا دیا گیا فیصلہ شرمناک ہے، یہ فیصلہ پاکستان کی عزت کے اوپر حملہ ہے، یہ حملہ عمران خان کے اوپر نہیں بلکہ پاکستان کے آئین کے اوپر حملہ ہے، پاکستان کے قانون اور اس کے اداروں پر حملہ ہے، یہ پاکستان کے عوام کے منہ پر تمانچہ مارا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عمران خان نے کامیابی حاصل کی، پنجاب کے الیکشن میں دو تہائی اکثریت سے جیت کر عمران خان واپس آرہا ہے، تم لوگ ہوتے کون ہو یہ فیصلہ کرنے والے اور جس طریقے سے یہ فیصلہ ہوا ہے الیکشن کمشنر اور اس کے ممبران عہدوں پر رہنے کے اہل نہیں ہیں۔فواد چوہدری نے کہا میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے حقوق کیلئے باہر نکلیں، یہ پی ٹی آئی یا عمران خان کا مسئلہ نہیں ہے، یہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کے منہ پر تمانچہ ہے جو آج اس بد کردار الیکشن کمشنر اور اس کے ممبران نے مارا ہے، یہ فیصلہ سنا کر پاکستان کے عوام کے منہ پر جوتا مارا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی اس نااہلی کامطلب یہ نہیں ہے کہ عمران خان تاحیات سیاست کے لیے نا اہل ہوگئے ہیں، عمران خان کی نا اہلی نواز شریف کی طرح تاحیات نا اہلی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں عوام سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے حق کیلئے باہر نکلیں، آج پاکستان میں انقلاب کی ابتدا ہوگئی ہے، جس طرح سے یہ طریقے سے کیا گیا، پاکستان کے عوام اسے مسترد کرتے ہیں، پی ٹی آئی اسے مسترد کرتی ہے اور پورا پاکستان اسے مسترد کرتا ہے، میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ باہر نکلیں، ان ایوانوں کو الٹا کر ہی پاکستان کا آئین بچایا جا سکتا ہے ، ملک کے آئین کے تحفظ کے لیے عوام باہر نکلیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے سے متعلق حکومتی درخواست کو مسترد کردیا ہے، اگر ملک کے آئین سے احتجاج کا جمہوری حق نکال دیں تو پھر آپ برما یا شمالی کوریا بن جائیں گے، احتجاج جمہوریت کا بنیادی حق ہے جس کا پاکستانی عوام بھرپور استعمال کریں گے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شہباز گل نے کہا کہ یہ فیصلہ نواز شریف کے ایک ذاتی ملازم نے دیا ہے، نواز شریف نے یہ فیصلہ لکھا ہے اور ان کے ایک ملازم نے سائن کرکے یہ فیصلہ سنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ سنانے کیلئے 2 بجے کا وقت مقرر کیا گیااور گیٹوں کو تالے لگادئیے گئے، اگر فیصلہ انصاف پر مبنی تھا تو ڈر کیسے تھا، یہ مفرور، بھگوڑے نواز شریف کا لکھا ہوا فیصلہ ہے جسے عوام مسترد کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان وہ لیڈر ہے جہاں کھڑا ہوجائے وہاں عوام وہاں کروڑوں، اربوں روپے اس کے قدموں پر نچھاور کردیتے ہیں، جب عمران خان وزیر اعظم تھے تو میں ان کے بہت قریب رہا، دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ انہوں نے قوم کے ایک ایک پیسے کی حفاظت کی لیکن نواز شریف کے ایک کارندے نے جو فیصلہ دیا وہ شرمناک ہے۔شہباز گل نے کہا کہ اس فیصلے کے خلاف پی ٹی ا?ئی ہر فورم کو استعمال کرے گی اور پاکستان کے عوام بھی اس کے خلاف باہر نکلیں گے۔
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...