... loading ...
امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں منتخب جمہوری حکومت بات چیت کے لیے بنیادی فریق ہے اور پاک امریکا تعلقات میں سویلین حکومت کو ہی مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں منتخب جمہوری حکومت ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کی قدر کرتا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ متعدد معاملات پر پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں۔ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے جن میں سیکیورٹی مفادات، اقتصادی مفادات اور لوگوں کے درمیان تعلقات اور روابط بھی شامل ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم کے غلط استعمال کے بارے میں افواہوں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے دی گئی رقم کی مانیٹرنگ کا سسٹم مموجود ہے۔ امریکا اور یو ایس ایڈ کے نمائندے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہیں اور رپورٹ پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت صورت حال کی نگرانی کے لیے ایسے علاقوں میں معائنہ ٹیمیں بھیجتی ہے، ایسا پاکستان میں بھی کیا گیا ہے جہاں ایسی ہی ایک ٹیم نے گزشتہ ماہ سندھ اور بلوچستان کے10 اضلاع کا دورہ کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمین کو گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کا موقع ملا، پاکستان کے اعلی عہدیداران سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بہت سے ایسے شعبے ہیں جہاں ہمارے مفادات جڑے ہوئے ہیں۔ نیڈ پرائس سے سوال کیا گیا کہ وینڈی شرمین اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات کے دوران کن مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاہم انہوں نے اس کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایک سویلین حکومت ہے جو جمہوری طور پر منتخب ہے اور مرکزی حیثیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مستقبل اوراستحکام اور خطے کے چیلنجز اور سیکورٹی صورتحال پرپاکستان سے بات چیت ہوتی رہتی ہے۔
توانائی شعبے میں اصلاحات، گردشی قرضے میں کمی اور مالی اہداف سے متعلق مذاکرات جاری،پروٹیکٹڈ صارفین کے علاوہ دیگربجلی اور گیس صارفین کے نرخوں میں اضافہ کیا جائے گا،حکام حکومت کی عالمی توانائی قیمتوں کا مکمل بوجھ صارفین تک منتقل کرنے کی پالیسی برقرار، گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کا آڈ...
کراچی واٹر کارپوریشن میں مبینہ بدانتظامی اور پانی کی تقسیم کے نظام پر سوالات اٹھ گئے سرکاری نرخ پر بک ہونیوالے آن لائن ٹینکرپانی مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں، شہری شہر قائد میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ کراچی واٹر کارپوریشن کے انتظامی امور، ہائیڈرنٹ نظام اور آن ل...
صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی دلخراش ویڈیو سامنے آگئی اغوا ہوئے 26 روز گزر چکے، حکومت رہائی کیلئے اقدامات کرے، سیکنڈ آفیسر حسین یوسف صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی جس میں انہوں نے رہائی کی اپیل کی...
لبنانی بچے مسلسل تشدد، نقل مکانی، خوفناک واقعات کا سامنا کر رہے ہیں،عالمی ادارہ لبنان میں بچوں کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، عالمی برادری سے مطالبہ یونیسیف نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان میں مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 200 بچے شہید ہو چکے ہیں۔یونیسیف ...
عوام مشکل میں ہیں، آئندہ بجٹ مشکل ہو گا، 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی،امریکا ایران جنگ اور مذاکرات سے متعلق مجھے کوئی پیشکش نہیں کی گئی،چیئرمین پیپلز پارٹی حکومت سے بجٹ مذاکرات کے لیے پیپلزپارٹی کی 4 رکنی کمیٹی بنادی،پیٹرول سے متعلق موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دیا جا رہا ...
وزیرداخلہ کا بارکھان میںجامِ شہادت نوش کرنے والے میجر توصیف احمد بھٹی اور دیگر کو سلام عقیدت پیش قوم بہادر شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد رکھے گی، شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا صدرِ مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اوروفاقی وزیر داخلہ محسن نق...
علیمہ خانم نے بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میںنئی درخواست دائرکردی کسی بھی عدالت نے بانی کو تنہائی میں قید کی سزا نہیں سنائی،بشریٰ بی بی کو روزانہ 24 گھنٹے تنہائی میں رکھا جاتا ہے بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کے خلاف اسلام آ...
ایرانی عوام کے خلاف دشمنی اختیار کرنا ایک احمقانہ جوا ہے،ایرانی وزیر خارجہ مذاکرات کے حامی ہیں،قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،بیان ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب...
حکومتی پالیسیوں سے بلوچستان میں علیحدگی کا نعرہ لگ چکا،نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمن آئین بچانے کے لیے آگے آئیں اگر نہیں آئے تو حالات خطرناک ہوتے جائیں گے، اپوزیشن لیڈر ملک خطرناک حالات کی طرف جارہا ہے، طاقت اور پیسے کی بنیاد پر7 پارٹیوں کو اکٹھا کیا گیا، اسرائیلی جیلوں س...
بحریہ ٹاؤن ہلز میں واقع 67ایکڑ پر مشتمل علی ولا کو منجمد کر دیا ، جو مبینہ طور پر علی ریاض ملک کے نام پر تعمیر کی گئی تھی، رہائش گاہ میں جدید سہولیات جیسے ہیلی پیڈ، منی چڑیا گھر اور سوئمنگ پولز شامل ہیں،ذرائع حکومت سندھ اور محکمہ جنگلات کی ملکیت1338ایکڑ اراضی بھی منجمد،مبینہ طو...
پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم متحرک ہوگئی ثالثی کے دوران ایرانی طیاروں کو پاکستانی ایئربیس پر جگہ دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کی موثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم مت...
اجلاس ختم ہونے کے بعداقبال آفریدی اور جنید اکبر میں تلخ کلامی ، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی اقبال آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی کوشش ، جنید اکبر کے روکنے پر سیخ پا ہوگئے،ذرائع قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جب کہ اجلاس ختم ہونے کے بعد پی ٹ...