... loading ...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے توشہ خانہ سے تین گاڑیاں لینے کے الزام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف قومی اسمبلی کے اسپیکر کے پاس ریفرنس جمع کرا دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کرایے گئے ریفرنس میں زلفی بخاری نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے رولز میں نرمی کرکے آصف علی زرداری کو توشہ خانہ سے گاڑیاں فراہم کیں۔ پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے ریفرنس جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق گاڑیاں خریدنے کی اجازت نہیں تھی اور قانون کے مطابق تحائف میوزیم یا سرکاری بلڈنگز میں رکھنا تھا۔ ریفرنس میں کہا گیا کہ آصف علی زرداری 2008 سے 2013 تک صدر پاکستان رہے اور بطور صدر پاکستان انہوں نے توشہ خانہ سے تین بلٹ پروف گاڑیاں لیں، جس کے لیے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے توشہ خانہ قوانین میں غیر قانونی طور پر نرمی کی۔ پی ٹی آئی رہنما نے موقف اپنایا کہ توشہ خانہ قوانین 2000 کے رول 9 کے مطابق تمام نوادرات اور گاڑیاں قانونی طور خریدی نہیں جا سکتی تھیں، گاڑیاں اور نوادرات کابینہ ڈویژن کے حوالے کرنا تھیں، نوادرات سرکاری عجائب گھروں اور سرکاری بلڈنگز میں رکھنا تھیں۔ ریفرنس میں کہا گیا کہ اس وقت کے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے قوانین میں غیر قانونی نرمی کی جو توشہ خانہ قوانین کی خلاف ورزی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو 2008 میں بی ایم ڈبلیو، ٹویوٹا لیکسز دی گئی جو اس وقت کے متحدہ عرب امارات کے صدر نے بطور تحفہ دی تھی، دوسری بی ایم ڈبلیو لیبیا کے صدر معمر قذافی نے تحفے میں دی تھی۔ ریفرنس کے مطابق کابینہ ڈویژن کے سیکشن آفیسر کو اس وقت کے ڈپٹی ملٹری سیکریٹری نے درخواست دی تھی کہ صدر آصف زرداری تمام گاڑیاں اپنے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں گاڑیوں کی قیمت کا تعین کیا جائے اور مطلوبہ رقم سے متعلق ایوان صدر کو آگاہ کیا جائے اسی طرح صدر آصف علی زرداری نے اپنے اختیارات کی خلاف وزری کی۔ زلفی بخاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نے گاڑیاں قانون کے مطابق حاصل نہیں کیں لہذا ان کو نااہل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیلاب زدگان کیلئے 13 ارب روپے جمع کیے وہ سرکاری ہیلی کاپٹر کیوں نہ استعمال کریں؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے غریب عوام کے لیے جو کیا اس کے جواب میں حکومت کا فرض ہے کہ انہیں سیلاب زدگان کے پاس جانے کے لیے سہولت فراہم کریں۔ زلفی بخاری نے کہا کہ جو بھی بڑے ڈونرز پاکستان آئے ہیں انہیں ہیلی کاپٹر کی سہولت فراہم کی گئی تو جس انسان نے سب سے زیادہ سیلاب زدگان کے لیے پیسے جمع کیے تو کیا انہیں کے پی یا پنجاب حکومت کی طرف سے سہولت نہیں ملنی چاہیے؟
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...