... loading ...
اوپیک تنظیم کی جانب سے رواں ہفتے امریکی مخالفت کے باوجود تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے کے بعد صدر جو بائیڈن اور ماضی کے واشنگٹن کے مشرق وسطی میں سب سے اہم اتحادیوں میں سے ایک سعودی عرب کے شاہی خاندان کے درمیان پہلے سے ہی کشیدہ تعلقات میں مزید تناؤ پیدا ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق واشنگٹن اور خلیج ممالک میں امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات پر نظر رکھنے والے سرکاری عہدیداروں اور ماہرین نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس نے اوپیک ممالک پر پیداوار میں کمی کے فیصلے کو روکنے کے لیے بہت دباؤ دیا۔ وسط مدتی انتخابات میں جوبائیڈن کی ڈیموکریٹک پارٹی کو امریکی کانگریس پر کنٹرول برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، چنانچہ وہ اس سے قبل امریکی پیٹرول کی قیمتوں کو دوبارہ بڑھنے سے روکنا چاہتے ہیں، اس کے ساتھ ہی واشنگٹن یوکرین جنگ کے دوران روس کی توانائی کی آمدنی کو بھی کم سے کم کرنا چاہتا ہے۔ معاملے اور پیش رفت سے آگاہ حکام میں سے دو عہدیداروں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں امریکی انتظامیہ نے ہفتوں تک اوپیک ممالک کے ساتھ لابنگ کی، توانائی، خارجہ پالیسی اور معاشی ٹیموں کے سینئر امریکی حکام نے اپنے غیر ملکی ہم منصبوں پر زور دیا کہ وہ پیداوار میں کمی کے فیصلے کے خلاف ووٹ دیں۔ جو بائیڈن کے توانائی کے نمائندے اموس ہوچسٹین، قومی سلامتی کے لیے اہم عہدیدار بریٹ میک گرک اور یمن کے لیے نمائندہ خصوصی ٹم لینڈرکنگ نے اوپیک میں شامل ممالک کے فیصلے سمیت توانائی کے دیگر مسائل پر بات کرنے کے لیے گزشتہ ماہ سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ یہ اعلیٰ عہدیدار اوپیک کی جانب سے پیداوار میں کمی کے فیصلے کو روکنے میں ناکام رہے۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکی حکام نے اس معاملے کو روس کے خلاف جنگ کے اقدام کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی اور سعودی حکام کو کہا کہ انہیں امریکی اتحاد یا روس میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کی ضرورت ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران امریکی دلیل ناکام ہوگئی جب کہ سعودی حکام نے کہا کہ اگر امریکا مارکیٹ میں مزید تیل چاہتا ہے تو اسے خود زیادہ پیداوار شروع کرنی چاہیے۔ یو ایس انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا دنیا کا نمبر ون تیل پیدا کرنے والا اور استعمال کرنے والا ملک ہے۔ سعودی حکومت کے میڈیا آفس سی آئی سی نے معاملے پر رد عمل جاننے کے لیے بھیجے گئے پیغامات کا جواب نہیں دیا۔ وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز نے بدھ کے روز سعودی ٹی وی کو بتایا تھا کہ ہمیں سب سے پہلے سعودی عرب کے مفادات اور پھر ان ممالک کے مفادات کی فکر ہے جنہوں نے ہم پر بھروسہ کیا اور جو اوپیک کے رکن اور اوپیک پلس اتحاد کے رکن ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ اوپیک اپنے مفادات کا دنیا کے لوگوں کے مفادات کے تناظر میں جائزہ لیتا ہے جب کہ ہم عالمی معیشت کی ترقی میں تعاون کرنے اور بہترین طریقے سے توانائی کی فراہمی کی خواپش رکھتے ہیں۔
دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس...
کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد می...
وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا سرکاری ملازمین 4 چھٹیوں سے مستفید ہوں گے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہ...
اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے، شہبازشریف پاک امریکا تعلقات وقت کیساتھ مزید مضبوط اور گہرے ہوئے،صحافیوں سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن پسند شخصیت ہیں، اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیل...
حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی،سابق اسپیکر قومی اسمبلی ہم جمہوریت، آزاد الیکشن کمیشن، لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں،پی ٹی آئی رہنماکی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی۔...
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...