... loading ...
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل تین رکنی فل بینچ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کی جانب سے پاسپورٹ واپسی کے لیے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو ان کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ مریم نوازکا پاسپورٹ واپس کردیا جائے۔ پیر کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے مریم نواز شریف کی پاسپورٹ واپسی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت مریم نواز کے وکیل محمد امجد پرویز ایڈووکیٹ نے گزشتہ سماعت پر تاخیر سے پہنچنے پر غیر مشروط معافی مانگ لی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے امجد پرویز سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے پہلے بھی درخواست دائر کی تھی اور وہ کس بنیاد پر تھی؟ اس پر امجد پرویز نے بتایا کہ مریم نواز نے اس سے قبل عمرے کے لیے پاسپورٹ واپسی کی درخواست دائر کی تھی۔ اس پر چیف جسٹس نے امجد پرویز سے استفسار کیا کہ کیا آپ کی وہ درخواست ابھی زیر سماعت ہے۔ اس پر امجد پرویز نے کہا کہ ہم پہلے والی درخواست واپس لے لیتے ہیں۔ عدالت نے پہلی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ اس کے بعد نئی درخواست پر دلائل کا آغاز کرتے ہوئے امجد پرویز نے کہا کہ چار سال سے چودھری شوگر ملز کا ریفرنس دائر نہیں ہوا، مریم نواز کی خواہش تھی کہ یہ ریفرنس فائل کریں تاکہ ہم اسکا دفاع کرتے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے امجدپرویز سے سوال کیا کہ اگر نیب مقررہ وقت پر ریفرنس دائر نہیں کرتا تو اسکے نتائج کیا ہونگے؟ امجد پرویز کا دلائل میں کہنا تھا کہ مریم نواز کو چوہدری شوگرمل کیس میں گرفتار کیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی میرٹ پرضمانت منظور کی۔ہائیکورٹ کے حکم پر مریم نواز نے سات کروڑ روپے اور پاسپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کروایا، چارسال گزرنے کے بعد بھی نیب نے کوئی ریفرنس یا رپورٹ متعلقہ عدالت میں جمع نہیں کروائی۔ امجد پرویز کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق کسی کو بھی اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا، کسی بھی شہری کو بنیادی آئینی حقوق سے غیر معینہ مدت تک محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ نیب نے چار سال قبل کیس بنایا تھا اور نیب نے مریم نواز کو جیل سے گرفتار کیا تھا لیکن چار سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود نیب اب تک تحقیقات مکمل کرنے میں ناکام ہے، نہ ہی متعلقہ عدالت میں کوئی چالان جمع کروایا گیا ہے، نہ کوئی انوسٹی گیشن رپورٹ یا ریفرنس عدالت میں داخل کیا گیا ہے۔ امجد پرویز نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کے احکامات جاری کرے۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت نیب وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو درخواست پر کوئی اعتراض ہے یا نہیں تواس پر نیب وکیل نے بیان دیا کہ نیب کو مریم نوازکی درخواست یا انہیں پاسپورٹ واپس دینے پر کوئی اعتراض نہیں۔ نیب وکیل کا کہنا تھا کہ ہم یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ مریم نواز کا کیس نئے نیب قانون کے تحت ہمارے دائرہ اختیار میں آتا بھی ہے یا نہیں۔ اس کے بعد عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل ڈپٹی اٹارنی جنرل سے پوچھا کہ آپ بتائیں کہ آپ کو اس درخواست پر کوئی اعتراض ہے، اس پر وفاقی حکومت کے وکیل نے بھی یہی بیان دیا کہ انہیں مریم نواز کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں ہے اگر عدالت چاہے تو مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کر دے۔ تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے مختصر حکم سناتے ہوئے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کر لی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...