... loading ...
انگلینڈ نے ساتویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستانی ٹیم کو 67 رنز سے شکست دے کر 7 میچوں کی سیریز 3-4 سے جیت لی، قومی کرکٹ ٹیم بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بری طرح ناکام رہی، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان اور ہیری بروکس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا ، ڈیوڈ ملان 47گیندوں پر78رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس میزبان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں 3 وکٹوں کے نقصان پر209رنزبنائے۔ بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم مقررہ 20اووروں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر142 رنز بنا سکی۔ انگلینڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز اور فل سالٹ نے ٹیم کو پراعتماد آغاز فراہم کیا، دونوں کے درمیان 39 رنز کی پارٹنر شپ بنی تاہم محمد حسنین نے ہیلز کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے توڑا۔ ایک گیند بعد گزشتہ میچ کے ہیرو فل سالٹ رن آؤٹ ہوگئے اور انگلینڈ کی ٹیم 39 پر ہی دونوں اوپنرز سے محروم ہوگئی تھی۔ ایسے میں ڈیوڈ ملان کا ساتھ نوجوان بلے باز بین ڈکِٹ نے دیا، دونوں نے62 رنز کی زبردست پارٹنر شپ قائم دسویں اوور کی پانچویں گیند پر محمد رضوان نے ناقابلِ یقین رن آؤٹ کرکے بین ڈکٹ کو پویلین لوٹا دیا، انہوں نے 30 رنز بنائے تھے۔ چوتھی وکٹ پر ڈاڈ ملان اور ہیری بروک نے ناقابلِ شکست 108 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کا اسکور 209 رنز تک پہنچا ڈالا۔ خراب فیلڈنگ کی وجہ سے انگلینڈ کے بلے بازوں کو ایک نہیں بلکہ کیچ چھوٹنے کی وجہ سے تین مزید مواقع ملے جن کا انہوں نے بڑا اسکور بنانے کے لیے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ تین میں سے انگلینڈ کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حسنین وکٹ لینے والے واحد بولرز تھے۔ ان کے علاوہ حارث رؤف وکٹ تو نہ لے سکے لیکن 4 اوورز میں صرف 24 رنز دے کر قابلِ ذکر بولر رہے۔ 210 رنز کے ہدف کے حصول کے لئے بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم مقررہ 20 اووروں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنزبنا سکی۔ ہدف کے تعاقب میں قومی بیٹنگ لائن آغاز میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی، اوپنرز بابراعظم اور محمد رضوان صرف 5 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم 4 اور محمد رضوان صرف ایک رن بنا سکے، دونوں کو بالترتیب کرس ووکس اور ریس ٹوپلے نے آؤٹ کیا۔ افتخار احمد اور شان مسعود نے 28 رنز کی شراکت بنائی جو افتخار کے آؤٹ پر ختم ہوگئی، انہوں نے 16 گیندوں پر 19 رنز کی اننگز کھیلی، انہیں ڈیوڈ وِلی نے کیچ آؤٹ کروایا۔ پاکستان کی جانب سے شان مسعود 56، خوشدل شاہ 27 اور افتخار احمد 19رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے3، ڈیوڈ ویلے نے2، عادل رشید، رسی ٹاپلے اور سام کرن نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...