... loading ...
پاکستان نے ناقص بیٹنگ کے بعد بالرز کی شان دار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کو سیریز کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد6 رنز سے شکست دیدی، قومی ٹیم نے محمد رضوان کے 63رنز کی بدولت9کھلاڑیوں کے نقصان پر 145کا ہندسہ جوڑا جبکہ مہمان ٹیم139رنزتک محدود رہی، پاکستان کو 7میچوں کی سیریز میں 2 کے مقابلے میں 3 میچوں کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 17 کے اسکور پر کپتان بابراعظم 9 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ محمد رضوان دوسرے اینڈ سے اسکور آگے بڑھاتے رہے لیکن دیگر بلے باز ان کا ساتھ دینے میں مکمل ناکام ہوئے اور مسلسل آؤٹ ہوتے گئے۔ دوسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے شان مسعود بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور مشکل میں نظر آئے۔ ڈیوڈ ویلی نے ان کو 42 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کیا جس میں ان کا حصہ صرف 7 رنز تھا۔ حیدر علی کو مارک ووڈ نے 4 رنز سے آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی اور 51 کے مجموعے پر انہوں نے ٹیم کا ساتھ چھوڑ دیا۔ پاکستان کی ناقص بیٹنگ کا سلسلہ جاری رہا اور بلے باز افتخار احمد ایک مرتبہ پھر کارکردگی دکھانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آئے تاہم انہوں نے15 رنز کا اضافہ کرکے ٹیم کا مجموعی اسکور 81 رنز تک پہنچایا۔ جارحانہ بیٹنگ کے لیے مشہور آصف علی کو بڑے اسکور کے لیے موقع تھا لیکن وہ مارک ووڈ کی گیند سمجھنے سے قاصر رہے۔ ٹیم کا اسکور جب 88 رنز پر پہنچا تھا تو آصف علی آؤٹ ہوئے جس کے بعد محمد نواز کھاتہ کھولنے میں ناکام ہوئے اور رن آؤٹ ہو کر میدان بدر ہوئے۔ پاکستان کو ساتواں نقصان نائب کپتان شاداب خان کی صورت میں برداشت کرنا پڑا اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 100 تھا، شاداب خان نے ایک چھکے کی مدد سے 2 گیندوں پر 7 رنز بنائے۔ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عامر جمال نے 7 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 10 رنز بنائے جو ٹیم کی جانب سے رضوان کے بعد دُہرا ہندسہ عبور کرنے والے دوسرے بلے باز تھے۔محمد رضوان نے ایک اینڈ بدستور سنبھالے رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ٹیم کے آؤٹ ہونے والے 9ویں بلے باز محمد رضوان تھے اور اس وقت ٹیم کامجموعی اسکور 131 رنز تھا ،انہوں نے 46 گیندوں کا سامنا کر کے 2 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز حارث رؤف تھے جو ایک چھکے کی مدد سے 8 رنز بنا کر کرس ووکس کا شکار بنے ۔انگلینڈ کی طرف سے مارک ووڈ نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈیوڈ ویلی اور سیم کیوران نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایک آسان ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم کی جانب سے فل سالٹ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم الیکس ہیلز 1 رن بنا کر محمد نواز کی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، فل سالٹ نے 3 رنز بنائے اور حارث رؤف کا شکار بنے۔ انگلینڈ کے تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر بین ڈکٹ تھے جو کہ محمد وسیم جونیئر کی گیند پر شان مسعود کو کیچ دے بیٹھے، ہیری بروک نے 4 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ ڈیوڈ ملان نے 6 چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 36 رنز بنائے اورافتخار احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، سیم کرن نے 17 رنز بنائے اور ڈبییو کرنے والے عامر جمال کی گیند پر محمد وسیم جونیئر کو کیچ دے بیٹھے ، کرس ووکس نے 10 رنز بنائے اور حارث رؤف کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ نوجوان فاسٹ بالر عامر جمال کو آخری اوور دیا گیا تو انہوں نے پہلی دو گیندیں ڈاٹ کروائیں جبکہ تیسری گیند پر چھکا لگا، تاہم انہوں نے شاندار واپسی کرتے ہوئے پاکستان کو 6 رنز سے فتحیاب کروایا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر139 رنز بنائے، کپتان معین علی 37 گیندوں پر 51 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2، محمد نواز، محمد وسیم، شاداب خان، افتخار احمد اور عامر جمال نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔ بہترین بلے بازی پر محمد رضوان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...