... loading ...
2021 میں چین کو پاکستان کی برآمدات کا حجم 3.589 بلین ڈالر رہا اور رواں سال یہ 4 بلین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان غذائی مصنوعات خصوصاً چاول، سمندری غذا، خشک میوہ جات، چلغوزے، پھل، گلابی نمک اور پراسیسڈ فوڈ کی برآمد کا ایک بڑا ذریعہ بن گیا ہے۔ چین کے قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق چین کی اشیاء کی برآمدات کا حجم 3.36 ٹریلین ڈالر ہے جبکہ چین کی اشیاء کی درآمدات کا حجم 2.69 ٹریلین ڈالر ہے۔ پاکستان کی چین کو برآمدات وقت کے ساتھ ساتھ 2016 میں برآمدات کا حجم 1.91 بلین ڈالر، 2017 میں 1.83 بلین ڈالر، 2018 میں 2.18 بلین ڈالر، 2019 میں 1.81 بلین ڈالر، 2020 میں 2.12 بلین ڈالر اور 2021 میں 3.589 بلین ڈالر تھا۔ سی سی آئی جی کے ماہرین میں سے ایک نے کہا کہ اس سال پاکستان کی برآمدات کا حجم 4 بلین ڈالر تک بڑھ سکتا ہے اور کھانے کی مصنوعات کی برآمد کے لئے بڑی اسپیس ہے ۔ چائنا جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے اعداد وشمار کے مطابق 2021 میں پاکستان کی چین کو خوراک کی برآمدات کی مالیت 840 ملین ڈالر تھی۔ ان میں سے 609 ملین ڈالر سبزیوں کی مصنوعات، 179 ملین ڈالر جانوروں کی مصنوعات جبکہ تیار شدہ کھانے پینے کی اشیاء کی مالیت 52 ملین ڈالر تھی۔ اسی طرح 2021 میں پاکستان سے چین کو چلغوزے اور خشک خوراک کی برآمد کی مالیت 65 ملین ڈالر تھی۔ 2021 میں پاکستان سے چین میں پروسیسڈ سمندری خوراک کی برآمدات 8.4 ملین ڈالر تھیں جبکہ اسی سال کے دوران برآمد کیے گئے آم کی مالیت 127 ملین ڈالر تھی۔ چین کی چاول کی درآمدات 2.2 بلین ڈالر، سمندری غذا 13.8 بلین ڈالر، چلغوزے اور خشک میوہ جات 2.2 بلین ڈالر جبکہ تل کے بیج کی درآمدات 1.7 بلین ڈالر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فی کس آمدنی اور صارفین کے اخراجات میں اضافے کی وجہ سے چین صحت اور فٹنس کے بارے میں شعور رکھنے والے صارفین کے ساتھ ایک اعلی آمدنی والا ملک بننے کے قریب ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...