... loading ...
اسلام آباد پولیس نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک سیاستدان اور ان کے مہمانوں پر مبینہ طور پر ہنسنے کے بعد 4 افراد کو بغیر کسی رسمی شکایت اور تحریری درخواست کے گھنٹوں تک ایک تھانے میں زیر حراست رکھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر پولیس افسران نے بتایا کہ کوہسار پولیس نے مونال ریسٹورنٹ سے 4 افراد کو بغیر کسی مقدمے کے اندراج اور باقاعدہ شکایت کے گرفتار کیا اور انہیں ایک دن کیلئے حراست میں رکھا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی گرفتاری سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھی جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔افسران کے مطابق مونال ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے کیپٹل پولیس کو اطلاع دی کہ کچھ لوگ ریسٹورنٹ میں موجود مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ اور ان کے مہمانوں پر ہنس رہے ہیں جس سے انہیں پریشانی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاملہ علاقے کی پولیس کے علم میں لایا گیا جو وہاں پہنچ گئی تاہم انہوں نے کوئی جرم ہوتے نہیں دیکھا اور یہ معلوم ہوا کہ انہیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ان کے ساتھیوں پر ہنستے ہوئے اور تبصرے کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔کچھ ہی دیر میں،پولیس نے معاملے کی اطلاع ایک سینئر افسر کو دی جنہوں نے ایس ایچ او کوہسار کو چاروں افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے بتایا کہ بعد میں ایس ایچ او انہیں گرفتار کر کے کوہسار تھانے لے آئے اور مقدمہ درج کیے بغیر سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔ اس ضمن میں تبصرے کیلئے انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے خاموش رہنے کو ترجیح دی۔ کیپیٹل پولیس کے تعلقات عامہ کے افسر سے بھی ان کے بیان کے لیے رابطہ کیا گیا تاہم انھوں نے جواب دینے سے انکار کردیا اور بجائے اس کے کہ ایک تحریری بیان بھیجا کہ پولیس وہاں تعینات سیکیورٹی عملے کی کال کے جواب میں مونال ریسٹورنٹ پہنچی کہ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی عطا تارڑ کے اہلِ خانہ کو ہراساں کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چاروں افراد نے عطا تارڑ کے اہل خانہ کو ہراساں کیا جس پر انہیں تفتیش کے لیے تھانے لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ بعد میں عطا تارڑ نے انہیں معاف کر دیا اور پولیس نے انہیں جانے دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...