... loading ...
وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران بحالی کے لیے 10 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم این ڈی ایم اور کے پی حکومت کے ساتھ مل کر متاثرین کی بحالی کے لیے کام کریں گے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے بعد کانجو میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے بہت نقصان ہوا ہے، جگہ جگہ سڑکیں بہہ گئیں، پل تباہ ہوگئے، حکومت پاکستان، صوبائی حکومتوں اور افواج پاکستان کے ساتھ مل کر امدادی اور بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے، تمام سیاسی منتخب نمائندے اور انتظامیہ امدادی کاموں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں ہزاروں سیاح پھنسے ہوئے ہیں جبکہ افواج پاکستان ان کے محفوظ انخلا کے لیے کام کر رہی ہے، کل شام تک تمام سیاحوں کا انخلا مکمل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ ہلاکت خیز سیلاب کے دوران ہزار سے زیادہ لوگ جاں بحق ہوگئے، ہزاروں لوگ زخمی ہیں، لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے، تیار فصلیں تباہ ہوگئیں، سندھ میں لاکھوں ایکڑ پر کھڑی چاول، کپاس کی فصلیں تباہ ہوگئیں، کھجور کے باغات برباد ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بہت نقصان ہوا، 7 لاکھ جانور پانی میں بہہ گئے جب کہ لاکھوں لوگ اس وقت کھلے آسمان تلے ہیں، ان کے گھر تباہ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی دعاؤں اور کاوشوں سے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائی گئی ہیں، ان امدادی کارروائیوں میں شامل تمام اداروں کو خاص طور پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کے افسران اور جوان خود امدادی کاموں میں مصروف ہیں، گزشتہ روز سپہ سالا جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی سوات کا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او، این ایچ اے اور پاکستان کی آرمی کی انجینئرنگ کور بھی پوری طرح روبہ عمل ہے، حکومت نے امدادی کاموں کے لیے 28 ارب روپیہ مختص کیا ہے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 25 روپے ہر متاثرہ خاندان کو مہیا کیا جا رہا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے سندھ میں بھرپور کام جاری ہے، بلوچستان میں بھی امدادی سرگرمیاں کی جارہی ہیں اور اب خیبر پختونخوا میں بھی متاثرین کی داد رسی کے کام کا آغاز کیا جارہا ہے جب کہ جنوبی پنجاب، گلگت بلتستان سمیت جہاں جہاں لوگ متاثر ہوئے ان کی مدد کی جائے گی۔انہوں نے کہا جن کے پیارے اس دوران جاں بحق ہوئے ان کو 10 لاکھ روپے دیے جارہے ہیں، زخمیوں کے لیے 3 لاکھ روپے دے رہے ہیں، متاثرین کی داد رسی حکومت کا فرض ہے، نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، 3 ہزار 500 کلومیٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے، بحالی کے لیے مزید رقم اور فنڈز مہیا کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سوات میں سڑکوں اور انفرا اسٹرکچر کو بہت نقصان ہوا ہے، ہم نے سندھ میں بحالی کے کاموں کے لیے 15 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا، بلوچستان کے لیے 10 ارب روپے کا اعلان کیا اور آج میں خیبر پختونخوا کے لیے بھی 10 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان کرتا ہوں، این ڈی ایم اے اور کے پی حکومت کے ساتھ مل کر بحالی کا کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ نے پاکستان کے لیے 16 کروڑ ڈالر کی فلیش اپیل جاری ہے، اس اپیل کے بعد مزید عالمی ادارے اور ممالک بھی مدد کے لئے آگے آئیں گے، ہم ملنے والی امدادی رقم کو امانت سمجھ کر متاثرین کی بحالی کے لیے خرچ کریں گے۔ قبل ازیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبہ خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم ضلع سوات میں کالام اور کانجو جبکہ ضلع لوئر کوہستان میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے خیبرپختونخوا کے دورے پر پہنچے۔ اس دوران وزیر اعظم کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ بھی دی گئی ،اپنے دورے کے دوان وزیر اعظم نے امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی۔ شہبازشریف نے کالام میں پھنسے ہوئے سیاحوں سے بھی ملاقات کی۔
ابھی تو آغاز ہے ایران جنگ کے خاتمے کا حتمی فیصلہ ٹرمپ کریں گے، ہمارا عزم لامتناہی جنگ ہے ٹرمپ پر منحصر ہے جنگ کب تک چلتی ہے، مجتبیٰ خامنہ ای کے بارے میں تبصرہ نہیں کر سکتے،امریکی وزیر دفاع نئے سپریم لیڈرعقلمندی کا مظاہرہ کریں جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواب ترک کر دیں، جنگ کے نت...
آئندہ مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف، سپر ٹیکس کا خاتمہ اور تنخواہ پر انکم ٹیکس میں 5 فیصد ممکنہ کمی عالمی مالیاتی ادارہ کی منظوری سے مشروط کردی تیسرے اقتصادی جائزے کے حوالے سے ورچوئل مذاکرات جاری،وزارت خزانہ حکام نے معاشی صورت حال اور نئے بجٹ سے متع...
بلوچستان پولیس کی شاندار کریک ڈاؤن، ایک ہی جھٹکے میں 144 ملزمان کو دھر لیا 122 پسٹل، ریوالور، 4 مہلک کلاشنکوف، 594 کارتوس اور 91 میگزین برآمد بلوچستان میں پولیس کی شاندار کریک ڈاؤن: اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کی کمر توڑ دی گئی، 10 مغوی بازیاب کرالیے گئے۔آئی جی پولیس بلوچ...
نئے سپریم لیڈر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد والد کی شہادت پر تعزیت کا اظہار ان کی قیادت میں امن، استحکام، وقار اور خوش حالی کی طرف ایران کی رہنمائی کرے گی وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد اور ان کے والد کی شہ...
پورٹ قاسم پر گیس آئل بردار جہاز ایم ٹی ٹورم دامینی فوٹکو ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا متحدہ عرب امارات سے جہاز تقریباً 50 ہزار میٹرک ٹن خام تیل لے کر آیا ہے مشرق وسطیٰ میں امریکہ ایران جنگ کے باعث پاکستان میں پیٹرول بحران کا خدشہ ختم ہوگیا۔مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث پاکستان می...
55 روپے اضافہ اشارہ ہے کہ آگے کیا ہوگا، خطے میں کہیں پیٹرول کی قیمت اتنی زیادہ نہیں بڑھی، عمان میں ہونے والی گفتگو نتیجے پر پہنچنے والی تھی مگر صہہونی قوتوں نے سب تہس نہس کر دیا، سلمان اکرم راجا ہم ایٹمی قوت ہیںپاکستان اپنا کردار ادا کرے، بدقسمتی سے ملک میں اداروں اور عوام کو ا...
ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے، ساکھ متاثر کرنے کے مقدمے کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر د...
سرکاری افسران کی گاڑیوں کیلئے پٹرول اور ڈیزل الاونس میں 50 فیصد فوری کمی صوبائی وزراء اور اعلی سرکاری افسر کے ہمراہ چلنے والی پروٹوکول گاڑیوں پر پابندی عائد وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے خطے میں جنگ کے نتیجے میں غیر معمولی معاشی مشکلات کے مقابلے کے لیے غیر معمولی اقدامات ک...
100انڈیکس میں 11015 پوائنٹس کی کمی سے 146480 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا خطے کی کشیدہ صورتحال پر انویسٹرز سرمائے کے انخلا کو ترجیح دے رہے ہیں،ماہرین کی گفتگو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی ریکارڈ کی گئی جس میں ہنڈریڈ انڈیکس 9453 پوائنٹس کی کمی سے 14804...
اپنی سرزمین، شہریوں، قومی سلامتی کے دفاع کیلئے ہر ضروری قدم اٹھانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں خطے میں امن اور استحکام کے لیے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں گے،وزارت خارجہ سعودی عرب نے خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی مزید ب...
جنگ کے نویں روز امریکی اور اسرائیلی کی جانب سے تہران کے نیلوفر اسکوائر پر بمباریم آئل ریفائنر اور آئل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا،اصفہان کے 8 شہروں پر فضائی حملے، نجف آباد پر بمباری،ایرانی میڈیا ایران نے اسرائیل پر نئے میزائل داغے،21 امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے،امریکی تی...
795زخمی ، 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ، 213 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپ خانہ تباہ افغان طالبان کو بھاری جانی اور عسکری نقصان پہنچا ،وفاقی وزیر اطلاعاتعطا تارڑ پاکستان کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک 583افغان طالبان ہلاک جبکہ 795زخمی ہو گئے ہیں ۔وفاقی وزیر ا...