... loading ...
پیپلز پارٹی نے سندھ کے بلدیاتی ایکٹ کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق آرٹیکل 140Aکی رو کے مطابق تیار کرنے کے وعدے پرعمل نہیں کیا
سندھ میں حلقہ بندیا ں صوبائی حکو مت نے کیں جس کے میں بدترین تعصب اور دھاندلی کا مظاہرہ کیا گیا، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس جس کی صدارت کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، موجودہ حکومت سے معاہدوں پر عملدرآمد اور حالیہ بارش کے بعد سندھ کے شہری علاقوں خصوصا کراچی کی مخدوش صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے موجودہ اتحادی حکومت سے وفاقی اور صوبائی سطح پر ہونے والے معاہدوں پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس کی تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا۔اراکین رابطہ کمیٹی نے صوبائی سطح پر ہونے والے معاہدے پر صوبائی حکومت کے رویے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے سندھ کے بلدیاتی ایکٹ کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق آرٹیکل 140Aکی رو کے مطابق تیار کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن تین ماہ سے زائد رعرصہ میں متعدد بار مذاکرات کے باوجود غیرسنجیدہ رویے کے باعث اس پر اب تک عمل درآمد نہیں کیا جاسکا، رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ اس طرح سپریم کورٹ کے فیصلے کے بر خلاف سندھ میں حلقہ بندیا ں الیکشن کمیشن کے بجائے صوبائی حکو مت نے کیں اور جس کے ذریعے حلقہ بندیوں میں بدترین تعصب اور دھاندلی کا مظاہرہ کیا اس طرح کی حلقہ بندیاں قبل از انتخابات دھاندلی کی بد ترین مثال ہے۔اراکین رابطہ کمیٹی کے معاہدے کے باوجود سندھ کی صوبائی حکومت جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے ایم کیو ایم نے ہمیشہ سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کی خلیج کو کم کرنے کیلئے آگے بڑھ کر کام کیا اور اپنے حصے سے زیادہ کی قربانی دی ہے اس باربھی ایم کیو ایم پاکستان نے پہلے ہی اپنے تمام وعدوں پر عمل کرکے حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اب اس اتحاد کو برقرار رکھنا قومی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کے وہ کب اس معاہدے پر عمل درآمد کرائینگے اجلاس میں متفقہ طور پر وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس نازک صورتحال میں اپنا کردار ادا کریں۔ایم کیو ایم پاکستان پر کارکنان اور عوام کا دبا بڑھ رہا ہے وہ چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم کواس صورتحال میں کوئی فیصلہ کرنا چاہئے۔ اجلاس میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے عوام کے جانی و مالی نقصانات کے ازالے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا۔
معرکہ حق میں شاندار فتح سے کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں اجاگر ہوا،وزیراعظم جلد کشمیر کی آزادی ممکن ہوگی ، کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی کٹھ پتلیوں کا حال انڈین طیاروں کی طرح ہوگا، معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت پراکی...
آزادی اظہاررائے کی آڑ میںعوام کو تکلیف پہنچانے نہیںدیں گے،سیدمراد علی شاہ احتجاج کیلئے کئی مقامات ہیں، مرکزی سڑکوں پر احتجاج نہیں کیا جاسکتا، میڈیا سے گفتگو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ک...
کسی کو بھی کراچی بند کرنے کی اجازت نہیں، شہر قائد ملک کا معاشی مرکز ہے اس کا پہیہ چلتا ہے تو ملک چلتا ہے،ضیا لنجار پیر محمد شاہ پر لگے الزامات کی انکوائری جاری ہے، رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا مناسب نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پاکستان تحریک انصاف (...
ملک بھر میںکشمیریوں سے غیر متزلزل حمایت کا عہد، شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے مختلف مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی پاکستان ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے جدوجہد آزادی میں مصروف ...
پاکستان اور جموں وکشمیر کے اٹوٹ رشتے کی تجدید، دنیا کشمیریوں کی پکار سنے گی پاکستان اور آزاد کشمیر میںجوش و خروش سے جلسے ، جلوسوں ، ریلیوں کا انعقادکیا جائیگا پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور دنیا بھر میںآج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا جسکا مقصد بھارتی ظلم ستم...
ہر شہر میں جلسے منعقد کیے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں، مولانا عبدالغفور حیدری 8 فروری کا الیکشن قوم کیلئے ناقابل قبول ، عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکا ہے،بات چیت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) نے 8 فروی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے مرکزی سیکریٹری جنرل جمعیت...
آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں پھلوں کی 2۔28 اور مصالحہ جات کی 2 فیصدقیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا رمضان المبارک کی آمدسے قبل مہنگائی میں اضافہ، آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں۔ تفصیلات...
پاکستان استنبول میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات میں شرکت کرے گا، جن کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور بات چیت کے ذریعے تنازعے کے حل کی راہ ہموار کرنا ہے، ترجمان طاہر اندرابی امریکا کے نمائندہ خصوصی اور ایرانی وزیرخارجہ اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے،خطے کی طاقتوںسعودی...
اڈیالہ جیل میں قیدبانی پی ٹی آئی کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے، طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا اسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے، قائدِ حزبِ اختلاف نے صحت کا معاملہ اٹھا دیا وزیراعظم سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ ،خط میں اپوزیشن لیڈرنے ذاتی ڈاکٹروں کے نام تجویز ڈاکٹر محمد ...
صدر میں 200سے زائد دکانیں سیل،مارکیٹ میں حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے دکانداروں کو سات روز قبل نوٹس جاری ، انتظامات کیے جانے تک مارکیٹیں سیل رہیں گی صدر ہاشو سینٹر اور الیکٹرک مارکیٹ سیل کر دی گئی، دونوں مارکیٹوں میں دو سو سے زائد دکانیں موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق فائر سیفٹی ک...
خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 72,703قومی شناختی کارڈز بلاک کیے گئے سندھ 49,666، پنجاب میں 29,852شناختی کارڈز بلاک ہوئے،نادراحکام پاکستانی حکام نے گزشتہ تین برسوں کے دوران ملک بھر میں تقریبا 195,000 کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (CNICs) بلاک کیے، جو شہری ڈیٹا بیس میں موجود مخت...
ملک بھر کے عوام ناانصافی کیخلاف رضاکارانہ طور پر دکانیں بند اور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،سندھ اور پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت،دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں قوم متحد، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں م...