... loading ...
سابق رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک سوشل میڈیا پر متحرک ہو گئیں، وہ اپنے شوہر کی پہلی بیوی بشری اقبال اور بیٹی دعا کے خلاف ایکشن میں نظر آ رہی ہیں۔دانیہ ملک کی جانب سے سوشل میڈیا پر واپسی کے بعد عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ اور بیٹی کے خلاف کارروائی کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔گزشتہ روز دانیہ ملک نے انسٹا گرام کا سہارا لیتے ہوئے بشری اقبال پر نئے الزامات لگائے اور بشری اقبال سمیت ان کی بیٹی دعا عامر پر بھی خوب تنقید کی۔دانیہ ملک نے اپنی انسٹا گرام اسٹوریز پر دعا عامر اور بشری اقبال کی جانب سے اپنے خلاف کارروائی کے اعلان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے اور ضرور ہوگا، ان شا اللہ پوسٹ مارٹم لازمی ہوگا، جب پوسٹ مارٹم کی بات آئی تو یہ بشری اور دعا دونوں میڈیا کی سپورٹ مانگنے سامنے آگئیں، ویسے جب عامر فوت ہوئے تب تو بشری میڈیا کے سامنے نہیں آنا چاہتی تھیں، اب بیٹی کو بھی لے کر آ گئی ہیں۔دانیہ ملک نے لکھا ہے کہ مطلب کچھ تو ہے جو بی بی (بشری اقبال)پوسٹ مارٹم میں تاخیر کرواتی جا رہی ہیں اور اب ہمیں دھمکیاں بھی دلوا رہی ہیں کہ اس پیشی پر آئیں تو جان سے جا گی۔دانیہ ملک نے بشری اقبال کو چالاک عورت قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ اب خود میڈیا سے سپورٹ مانگ رہی ہیں اور بیچاری بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔ دانیہ ملک نے اپنی دوسری اسٹوری میں مزید لکھا ہے کہ بی بی(بشری اقبال) جب نکاح ہوا جب آپ ساتھ تھیں؟ اس (عامر لیاقت)کا موبائل ہڑپ کر کے اب آپ جھوٹی افواہیں پھیلا رہی ہیں، جاتے جاتے وہ مجھے معاف کر گئے تھے اور میرے پاس تو سب ثبوت ہیں کہ بچوں کے نام پر آپ نے کتنا لوٹا ہے انہیں، بڑی ٹینشن تھی آپ کو ان کی عزت کی، جب ان کی ویڈیوز لیک ہوئیں، آپ نے تب ایکشن کیوں نہیں لیا، اب ہوش آ رہا ہے، اب دولت نے اندھا جو کیا ہے ْ دانیہ ملک نے اپنی انسٹا اسٹوری میں دوبارہ دہرایا کہ مجھے صرف پوسٹ مارٹم چاہیے، میں صرف پوسٹ مارٹم کروانا چاہتی ہوں، مجھے اس کا حق ہے، باقی کارروائی تو میں بعد میں کروں گی۔دانیہ ملک نے بشری اقبال کو عامر لیاقت کی موت کی ذمے دار قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اس کی موت کی ذمے دار تو آپ زیادہ خود ہیں، عامر لیاقت کو بچوں سے جدا کیوں کیا؟ طلاق تو آپ کو ہوئی تھی، آپ اپنے بچوں کو عامر کے ساتھ اٹیچ کرتیں تو یہ نوبت نہیں آتی، دوسروں پر تہمت لگانے سے پہلے اپنے اندر جھانک لو، دولت نے اندھا کیا ہوا ہے۔
پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...
امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...
شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...
موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسج...
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...