... loading ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پر حیران ہوں۔ حمزہ شہباز شریف کی جیت پر عوام، نوجوان احتجاج کریں اور بتا دیں ڈاکوں کو تسلیم نہیں کریں گے۔ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پر حیران ہوں،یم کورٹ سے کہتا ہوں سب کی نظریں آپ کی طرف ہیں،سپریم کورٹ کی رولنگ ہے پارلیمانی پارٹی کا ہیڈ ووٹ دینے کا فیصلہ کرتا ہے، عدالتی فیصلے میں پارٹی ہیڈ کا نام نہیں لکھا ہوا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جمہوریت کی ایک بنیاد اخلاقیات ہوتی ہے، برطانیہ کا وزیراعظم اگر قانون توڑتا ہے تو اسے استعفی دینا پڑتا ہے، اخلاقیات کی بنیاد پر جمہوریت کھڑی ہوتی ہے، پہلے ہم نے سندھ ہاوس میں تماشا دیکھا تھا، سندھ ہاوس میں سب نے دیکھا منڈی لگی، سندھ ہاوس میں سیاست دانوں کے ریٹ لگے، بھیڑ،بکریوں کی طرح ممبران پارلیمنٹ کی بولیاں لگیں، نامور ڈاکو زرداری 30 سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے، زرداری، شریف بیرونی سازش کا حصہ بنے۔ جس طرح سندھ ہاوس میں منڈی لگی اگر کوئی مہذب معاشرہ ہوتا تو کوئی ایکشن لیا جاتا، راہول گاندھی نے کہا ہمیں پاکستان کے خلاف فوج کی ضرورت نہیں، 25 مئی کوخواتین، بچوں پر ظلم کیا گیا، بچوں، خواتین پر ظلم کے باوجود ہم پرامن رہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح 25 مئی کو عوام باہر نکلی ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا، عوام بیرونی سازش کے خلاف باہر نکلی، عوام کو بیرونی سازش، دوسرا کرپٹ لوگوں کو اوپر لانے کا غصہ تھا، ڈالر آج 230 روپے تک پہنچ گیا ہے، ان کو مہنگائی کی کوئی فکرنہیں آتے ہی 1100 ارب کی چوری معاف کرائی۔ ضمنی الیکشن میں کرپٹ الیکشن کمیشن کو شکست دی، جب ہم الیکشن جیت گئے تو وزیراعلی پنجاب کا الیکشن ہونا تھا، رات کو ضمیروں کا سوداگر پہنچ گیا، زرداری نے سندھ کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، آصف علی زرداری عوام میں نہیں نکل سکتا، عوام اسے انڈے ماریں گے، زرداری نے ہر الیکشن میں پیسہ چلایا، یہ بلیک کے پیسے سے جمہوریت کو خریدتا ہے، ہمیں رات کوپتا چل گیا تو زرداری گیم چلارہا ہے۔ پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ابھی تک حیرت میں ہوں انہوں نے کیا کیا، یہ مافیا سمجھتا ہے عوام بھیڑ بکریاں ہے، سپریم کورٹ کی رولنگ ہے پارلیمانی پارٹی کا ہیڈ ووٹ دینے کا فیصلہ کرتا ہے، عدالتی فیصلے میں پارٹی ہیڈ کا نام نہیں لکھا ہوا ہے، جب میں نے لیٹرلکھا تھا تواسے رد کردیا گیا تھا، یہ جوڈپٹی اسپیکربنا ہے اسے شرم نہیں آتی، ووٹ ڈال دیئے گئے اوراس نے دوسرے کو جتوا دیا، جمہوریت میں اس طرح کا مذاق ہوتا ہے، یہ جمہوریت نہیں یہ لوگ اس ملک کولوٹنے آتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ان کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے، مجھے افسوس ہے پہلے ہی معیشت کا برا حال ہے، معاشی بحران بڑھتا جارہا اور اب مزید بڑھے گا، کیا لوگ اس فیصلے کومان جائیں گے، برطانیہ کی جمہوریت کواچھی طرح جانتا ہوں، آج آپ سب پرامن احتجاج کریں ہم نے بتانا ہے بھیڑ بکریاں نہیں، ہم نے ان کوبتانا ہے زندہ قوم ہیں، نوجوانوں کوکہتا ہوں آج رات سب اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے کہتا ہوں سب کی نظریں آپ کی طرف ہیں، زرداری، نواز شریف کے خلاف 26 سال پہلے جہاد شروع کیا تھا، جب تک ہم طاقتور ڈاکووں کو قانون کے نیچے نہیں لائیں گے ملک کا کوئی مستقبل نہیں، یہ لوگ مافیا ہیں سیاست نہیں، جس ملک میں بڑے ڈاکووں کو نہ پکڑا جائے تباہ ہو جاتی ہیں، چوری کے پیسے سے پہلے حکومت گرائی اور اب دوبارہ لوگوں کوخرید لیا، اگر ان کو نہیں پکڑیں گے تو یہ بار بار ایسا کریں گے، جیسے جیسے روپیہ گرے گا ان کی دولت میں اضافہ ہوگا، ان کے اربوں ڈالر بیرون ملک پڑے ہیں، نوجوان احتجاج کریں اوربتا دیں ڈاکووں کوتسلیم نہیں کریں گے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مخصوص نشستوں پر 25منتخب ارکان اسمبلی سے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ تقریب میں حلف لیا، مخصوص نشستوں میں 21خواتین اور چار اقلیتیں نشستیں شامل مخصوص نشستوں پر گورنرہاؤس میں حلف آئین کی خلاف ورزی ہے، آئین کا آرٹیکل 65 واضح ہے ، حلف ص...
بھارت نے عالمی اصول روند ڈالے اور بین الاقوامی معاہدے نظر انداز کر دیے ،بھارت کی معاہدہ شکنی عالمی نظام کو خطرے میں ڈال سکتی ہے ، بھارت کو معاہدے کی خلاف ورزی پر جوابدہ بنایا جائے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کروڑوں لوگوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہی ہے، غیر قانونی حرکت ...
ملزمان کی شناخت کررہے ہیں ، واقعہ عید الا ضحی کے دنوں میں پیش آیا ، بلوچستان حکومت ایک ملزم گرفتار، دیگر کی تلاش جاری ہے ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کررہے ہیں مبینہ غیرت کے نام پر بلوچستان میں فائرنگ کرکے ایک خاتون اور مرد کے سفاکانہ قتل کی لرزہ خیز ویڈیو وائرل سوشل میڈی...
حکومتی اسکیم ماحولیات کو تحفظ اور روزگار کیلیے شروع کی گئی ہے ، سی پیک ،گرین انفراسٹرکچر مربوط ہے ، شہباز شریف 1 لاکھ الیکٹرک بائیک ، 3 لاکھ سے زائد الیکٹرک لوڈر اور رکشے نقسیم کیے جائیں گے ، شفافیت کیلیے تھرڈ پارٹی کا فیصلہ پاکستانی حکومت نے ایک منصوبہ متعارف کرایا ہے جس کے ...
غزہ سٹی سمیت کئی علاقوں میں شدید بمباری کے نتیجے میں نہتے ،بھوکوں پر حملہ شہادتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہوگئی ،رپورٹ غزہ میں اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں 18 جولائی شام سے 20 جولائی دوپہر تک331 مسلمان فلسطین میں شہید کیے ...
بحریہ ٹان کے مالک کیخلاف تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ہو گیا ،بھائی اور بیٹے کو بیرونِ ملک جانے سے روک دیا گیا ،امیگریشن اہلکاروں پر رشوت وصولی کا الزام بحریہ ٹائون میں سرمایہ لگانے والے متعدد افراد کو نوٹس جاری،ایئرپورٹ پر دونوں کو پروٹوکول دینے والے ایف آئی اے اہلکاروں کیخلاف ت...
( کارکنوں کی وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی) عرفان سلیم، عائشہ بانو، خرم ذیشان، ارشاد حسین اور وقاص کا دستبردار ہونے سے انکار،وزیراعلی کے سامنے شرائط رکھ دی کسی صورت کاغذات واپس نہیں لیں گے مطالبات نہ مانے گئے تو اگلا قدم سی ایم ہاؤس کے سامنے مظاہرہ ہوگا،ناراض امیدواروں ک...
ڈائریکٹر فنائنس قمر الدین میمن4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے دو نجی کمپنی مالکان اسرار اور سید منصور کے خلاف بھی مقدمہ درج ، فنڈ میں مالی بے ضابطگیوں کے الزامات قائد عوام یونیورسٹی میں 80 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ،ڈاریکٹر فنانس کو گرفت...
وزیراعلیٰ سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات ، حکومت کو 6 ، اپوزیشن کو 5 نشستیں دینے کا فارمولا برقرار پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ،بانی پی ٹی آئی کے نامزد کردہ امیدواروں میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں، ذرائع سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں خیبرپختونخوا میں حکومت اور اپوزیشن امیدواروں کو بلا...
پاکستان میں کسی غیرملکی کو رہنے نہیں دیا جائیگا، غیرقانونی مقیم افغانوں کو توسیع نہیں دینگے ایران نے دو ہفتوں میں 3لاکھ افغانیوں کو ملک بدر کیا ، محسن نقوی کی صحافیوں سے گفتگو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 اگست کو احتجاج کے اعلان کے حوالے...
( رہائشی گھروں اور پناہ گزین کیمپوں پر زمینی اور فضائی حملے ،متعدد افراد زخمی امداد کے منتظر مسلمانوں پر یہودی یلغار ، عالمی طاقتوں کی سرپرستی بے نقاب فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام کرنے والی یہودی فوج کو عالمی طاقتوں کی سرپرستی بے نقاب ہونے لگی ، روزانہ ہونے والی شہادتوں می...
جڑواں شہر وں میں 230 ملی میٹر بارش برسنے پر ندی نالے بپھر گئے، پانی گھروں میں داخل ہوگیا ،خطرے کے سائرن بج گئے، فوجی جوان متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے کئی گاڑیاں سیلابی ریلوں میں بہہ گئیں ،موٹروے بھی زیر آب آگئی ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ،وزیراعظم کیچیف کمشنر اور ایم ڈی واسا س...