... loading ...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سکندر سلطان جیسا بددیانت چیف الیکشن کمشنر نہیں دیکھا، اگر انہوں نے مینڈیٹ چوری کیا تو پھر لوگ میرے کنٹرول میں نہیں رہیں گے، قوم کو کہتا ہوں اگر مینڈیٹ چوری ہوا تو خاموش نہیں رہنا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کیخلاف اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ضمنی الیکشن 13پارٹیوں، انتظامیہ، الیکشن کمیشن کے خلاف لڑا، جس طرح الیکشن کمیشن نے الیکشن کرایا ان کو سزا دینی چاہیے، الیکشن کمیشن نے ہر حربہ استعمال کیا، سکندر سلطان جیسا بددیانت چیف الیکشن کمشنر نہیں دیکھا، ڈسکہ الیکشن اس نے ہروایا، سینیٹ الیکشن کے خلاف ہم سپریم کورٹ گئے، سپریم کورٹ نے رولنگ دی جو بھی ووٹ ڈالا جائے اس کی تصدیق ہونی چاہیے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس الیکشن کمشنر نے ووٹوں کی تصدیق کی اجازت نہیں دی، پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ پیسہ سینیٹ الیکشن میں چلا، یوسف رضا گیلانی کا بیٹا پیسے دیتے پکڑا گیا، ہم چیف الیکشن کمشنر کے پاس گئے تو یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا، ضمنی الیکشن میں پولیس کو استعمال کیا گیا، ریاست کی تمام مشینری کے باوجود قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں جس طرح خواتین باہر نکلیں سلام پیش کرتا ہوں، اسٹیبلشمنٹ جس کی مدد کرے وہ جیتے وہ دن چلے گئے ہیں، ای وی ایم مشین کے ذریعے دھاندلی نہیں ہوسکتی، اڑھائی سال سے میری حکومت نے ای وی ایم مشین لانے کا پورا زور لگایا، دو جماعتیں جو مافیا ہے انہوں نے ای وی ایم کی مخالفت کی، مظفر گڑھ، راولپنڈی میں الیکشن نتائج میں تاخیر کی گئی، ای وی ایم میں الیکشن نتائج میں تاخیر نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ صاف اورشفاف الیکشن کے لیے ہم ای وی ایم لانے کی بات کر رہے تھے، ضمنی الیکشن میں جس طرح قوم کھڑی ہوئی سب کو سلام اور مبارکباد پیش کرتا ہوں، اب قوم حقیقی آزادی کی طرف نکل گئی ہے، اس وقت آصف زرداری، شہباز شریف، فضل الرحمان تھری اسٹوجز پیسہ چلانے لگے ہیں، آج (جمعہ) پنجاب کے چیف منسٹر کا فیصلہ ہوگا، سب کو پتا ہے تحریک انصاف کے نمبرز پورے ہیں، پہلے سندھ ہاوس میں انہوں نے سازش کا حصہ بن کر ہماری حکومت گرائی، سندھ ہاوس میں انہوں نے بے ضمیر لوگوں کو خریدا، افسوس سے کہنا پڑتا ہے اتحادیوں نے پہلے فائدہ اٹھایا اور پھر ادھر چلے گئے، مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف بھی کہہ رہے ہیں انہیں ہینڈلر نے دھکا دیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اتحادیوں نے زیادہ تر ہمیں بلیک میل کیا، اتحادی ہمیشہ اپنی قیمت لگا دیتے تھے فلاں فنڈ چاہیے، اتحادیوں نے اپنے حلقے اور آئین سے غداری کی، تب بھی زرداری سب سے آگے تھا، ساری قوم کے سامنے کھل کر زرداری پیسے دے رہا ہے، مجھے افسوس ہے جب لوگوں کو خریدا گیا تب کوئی عدالت نہیں کھلی، اب بھی سب کے سامنے پیسہ چل رہا ہے، آصف زرداری 30 سال سے چوری کر رہا ہے، نواز شریف، شہباز شریف نے دو دفعہ زرداری کو کرپشن کی وجہ سے جیل میں ڈالا تھا، آصف زرداری کو مسٹر 10 پرسنٹ کہا جاتا ہے، نواز شریف، شہباز شریف، زرداری کی کرپشن پر عالمی اخبارات میں بھی خبریں لگیں۔ عمران خان نے کہا کہ آج یہ کہنا چاہتا ہوں ان کو ساڑھے تین سال بچایا گیا ہے، جن کے پاس پاور تھی میں بے بس تھا انہوں نے ان کا احتساب نہیں ہونے دیا، بچایا گیا، ہم بے بس ہوکر دیکھ رہے تھے کبھی کمر میں درد، کبھی جج تبدیل ہوجاتا تھا، ان کے خلاف کیسز پچھلی حکومتوں میں بنے تھے، نیب ہمارے ہاتھ میں نہیں تھی، نیب کب جیل ڈالتی کب رہا کرتی تھی گالیاں ہمیں پڑتی تھیں، یہ پچھلے 35 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں، ان لوگوں کو بچایا گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن میں ہمیں ہرانے کی کوشش کی گئی، زرداری چوڑا ہوکر پھرتا ہے، زرداری جیسا شخص اس ملک کی توہین ہے، زرداری نے بے دردی کے ساتھ سندھ کو لوٹا، پاکستان کے فنانشنل ہب میں ان چوروں کو بٹھایا ہوا ہے، انہوں نے قوم کو بھیڑ، بکریاں سمجھا ہوا ہے۔
پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...
امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...
شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...
موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسج...
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...