... loading ...
وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کو گمراہ کرنے اور اپنی آئین شکنی پر پردہ ڈالنے کے لئے سب پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔ عمران خان اس ملک کی معیشت کے راستے میں بارود بچھا کر گیا ہے۔ فواد چوہدری کی آصف علی زرداری کے ارکان کو 40 کروڑ دینے کی باتیں اس بات کو عیاں کرتی ہیں کہ پی ٹی آئی کے بہت سے ارکان پرویز الہی کو ووٹ نہیں دینا چاہتے۔فواد چوہدری نے جو باتیں اور الزامات لگائے ہیں وہ جھوٹ اور بیہودہ ہیں۔ بدھ کو فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ فواد چوہدری نے جو باتیں اور الزامات لگائے ہیں وہ جھوٹ اور بیہودہ ہیں۔ فواد چوہدری کی آصف علی زرداری کے ارکان کو 40 کروڑ دینے کی باتیں اس بات کو عیاں کرتی ہیں کہ پی ٹی آئی کے بہت سے ارکان پرویز الہی کو ووٹ نہیں دینا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے بھی اس بات کا اعتراف ہے کہ پی ٹی آئی کے ممبران وزیر اعلٰی پنجاب کے انتخاب میں پرویز الٰہی کو ووٹ نہیں دینا چاہتے۔ سعید غنی نے کہا کہ یہ لوگ اپنی آپسی لڑائی اور ممبران کو نہ سنبھال سکنے کا الزام پیپلز پارٹی، آصف علی زرداری یا کسی اور شخص یا جماعت پر لگا کر اپنی جان چھڑانے کی کوشش کررہے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ پوری قوم کے سامنے یہ بات عیاں ہوگئی ہے کہ اس ملک کی معیشت اور اس ملک میں سیاسی عدم استحکام کا اگر کوئی ذمہ دار ہے تو وہ صرف اور صرف عمران خان ہے۔ عمران خان اپنی ذات سے آگے کسی کو دیکھنا نہیں چاہتا۔ عمران نیازی نے اپنی ذاتی انا کی تسکین کے لئے پہلے اس ملک کی پارلیمنٹ کو تماشہ بنایا، آئین شکنی کی اور صدر پاکستان، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی و اس وقت کے وزیر قانون فواد چودھری سے آئین شکنی کروائی۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے یہ بات واضح کردی کہ یہ تمام افراد پاکستان کے آئین کو توڑنے کے مرتکب ہوئے ہیں اور انہیں سزا ملنی چاہیے۔ عمران نیازی آج اس الیکشن کمیشن پر الزامات لگا رہا ہے جو اس وقت اس ملک کی تاریخ کا غیر متنازعہ الیکشن کمیشن ہے جو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ الیکشن کمیشن عمران خان کی ایما پر نہیں چل رہا ہے اس لئے وہ اسے گالیاں دے رہا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ اگر آج ہماری فوج اور اسٹیبلشمنٹ نے اگر یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس ملک کی سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی تو یہ آئین اور ان کے حلف کی پاسداری ہے۔ اگر عدلیہ آئین کے مطابق فیصلے کرے تو عمران خان ججوں پر دبائو ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران خان اس ملک کی معیشت کے راستے میں بارود بچھا کر گیا ہے۔ اس نے اس ملک کی معیشت کو تباہ و برباد کرنے کی کوشش کی ہے۔ آج اس ملک کی معیشت کو جتنا نقصان پہنچ رہا ہے اس کا ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان ہے۔ عمران خان قوم کو گمراہ کرنے اور اپنی آئین شکنی پر پردہ ڈالنے کیلئے سب پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے آئین، اداروں کے فیصلوں اور اسٹیبلشمنٹ کے غیر سیاسی کردار کو تسلیم کرے۔ انشاء اللہ جب بھی عام انتخابات ہوئے پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست ہوگی۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...