... loading ...
تجزیہ: باسط علی نواز لیگ کے لیے پنجاب کے ضمنی انتخاب کے نتائج نے بقا کا مسئلہ پیدا کردیا ہے۔ تحریک انصاف کے ہاتھوں مسلم لیگ نون کی عبرت ناک شکست نے سنجیدہ حلقوں میں سوال پیدا کردیا ہے کہ کیا واقعی تحریک انصاف نے نواز لیگ کے سیاسی ورثے کو خطرات سے دوچار کردیا ہے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ نواز لیگ کے لیے یہ سوال اُبھر اہے کہ کیا یہ جماعت اپنی طبعی عمر پوری کرچکی اور اب پنجاب میں اس کا وجود لرز رہا ہے یا نہیں؟ درحقیقت تحریک انصاف کی پنجاب کے ضمنی انتخاب میں فتح عام فتح نہ تھی، یہ اسٹیبلشمنٹ کی واضح مخالفت اور تمام ریاستی اداروں کی کھلی یا چھپی عداوت کے باوجود حاصل کی گئی فتح تھی۔ اس ضمن میں اضافی عناصر بھی نہایت اہم تھے۔ مرکز اور پنجاب میں نواز لیگ کی اپنی حکومتیں تھیں، پندرہ جماعتی اتحادکی حمایت کے علاوہ انتخابی دنگل جن علاقوں میں تھا، یہ سب نوازلیگ کی سیاسی حمایت کے اہم مراکز تھے، شہبازشریف اسٹیبلشمنٹ کی نئی ڈارلنگ کے طور پر انتخابی میدان میں فتح یاب ہونے کی تمام سہولتیں رکھتے تھے، پھر مرکزی حکومت کے وزیر داخلہ ماڈل ٹاؤن فیم راناثناء اللہ تھے، جو اپنے سخت گیر رویے کے علاوہ اپنے اہداف حاصل کرنے کی خاطر ہر قسم کے طریقے اختیار کرنے کی عمومی شہرت رکھتے ہیں۔ اس پورے منظرنامے میں تحریک انصاف کی پنجاب میں حمایت اور ضمنی انتخاب میں کامیابی نے اس تاثر کو گہرا کردیا ہے کہ اب نوازلیگ کاسیاسی ورثہ ہی خطرے میں ہے جبکہ تحریک انصاف کا راستا روکنا ایک کارِ دشوار ہے۔ چنانچہ بعض تجزیہ کاروں کے مطابق ضمنی انتخاب کی حالیہ فتح 2018ء کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی سے بھی بڑی فتح کی نشاندہی کرتی ہے۔ اس صورتِ حال نے نواز لیگ کے فہمیدہ حلقوں کو پریشان کردیا ہے۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع تصدیق کرتے ہیں کہ نواز لیگ کے اندر ایک مرتبہ پھر اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نوازشریف کی سخت گیر حکمت عملی کو دوبارہ اپنانے پر غور کیا جارہا ہے۔ دوسری طرف اتحادیوں کو اعتماد میں لیتے ہوئے مرکزی حکومت کے مستقبل پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ پنجاب کے ضمنی انتخاب کے بعد اگلے مرحلے میں پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ میں تبدیلی کا بے قابو سفر اگلے تین روز میں شروع ہوگا، جس میں حمزہ شہباز کی وزارتِ اعلیٰ ماضی کا قصہ سمجھی جارہی ہے۔ اس تبدیلی کے بعد عملاً شہباز شریف کی حکومت سمٹ کر اسلام آباد کے ریڈ زون تک محدود ہوجائے گی۔ وہ تاریخ میں ایسے پہلے وزیراعظم ہو سکتے ہیں جن کی کسی صوبے میں کوئی حکومت نہیں ہوگی، اس حالت میں اُن کے لیے وزارتِ عظمیٰ چلانا ایک انتہائی کٹھن عمل ہوگا۔ چنانچہ پہلے سے حکومت چھوڑنے کو تیار نوازشریف سمیت پارٹی کے دیگر سنجیدہ سیاست دان بھی اب اپنے اس موقف کو نہیں چھپا رہے کہ نون لیگ کو اب فوری حکومت چھوڑ دینی چاہئے۔ یہ اس لیے بھی ضروری باور کیا جارہا ہے کیونکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پنجاب میں تبدیلی کے بعد شہباز سرکاری پر اپنا دباؤ ہر طرح سے بڑھائیں گے، جس کا اشارہ اُنہوں نے پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کے اجلاس کے فوری بعد عوام سے اپنے خطاب میں دیا۔ جس میںعمران خان نے واضح کیا کہ فوری اور شفاف انتخاب ہی سیاسی بحران ختم کرنے کا واحد راستا ہے۔ اطلاعات زیر گردش ہیں کہ عمران خان پنجاب میں سیاسی تبدیلی کے بعد اپنی توپوں کا رخ مرکزی حکومت یعنی شہباز سرکار کی جانب کررہے ہیں، جوشہبازشریف کی بحرانوں کے نرغے میں گھری حکومت کے لیے مزید خطرات کا باعث ہوگا۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...