... loading ...
قرضوں کے بوجھ اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے بوجھ کے پیش نظر ترقی پذیر ممالک کی بڑی تعداد معاشی لحاظ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لبنان، سری لنکا، روس، سورینام اور زیمبیا پہلے ہی دیوالیہ پن کا شکار ہیں، بیلاروس خطرے کے دہانے پر ہے اور کم از کم مزید ایک درجن ممالک خطرے میں گھرے ہوئے ہیں کیونکہ قرض کے بڑھتے اخراجات اور مہنگائی معاشی تباہی کے خدشات کو جنم دے رہی ہے۔تجزیہ کاروں کو امید ہے کہ بہت سے ممالک اب بھی دیوالیہ ہونے سے بچ سکتے ہیں، خاص طور پر اگر عالمی مارکیٹیں سازگار رہیں اور آئی ایم ایف کی حمایت بھی حاصل رہے لیکن یہ وہ ممالک ہیں جو اس وقت خطرے میں ہیں۔ ارجنٹینا کی کرنسی پیسو اب بلیک مارکیٹ میں تقریباً 50 فیصد کی رعایت پر تجارت کررہی ہے، ملک کے ذخائر انتہائی کم ہیں اور بانڈز کی تجارت ڈالر میں صرف 20 سینٹ پر ہوتی ہے جو اس کے 2020 کے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کے بعد کے نصف سے بھی کم ہے۔حکومت کے پاس 2024 تک کوئی خاطر خواہ واجب الادا قرض نہیں ہے لیکن اس کے بعد اس میں اضافہ ہو گا اور خدشات پیدا ہو گئے ہیں کی طاقتور نائب صدر کرسٹینا فرنانڈیز ڈی کرچنر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے معاہدے سے دستبردار ہو سکتی ہیں۔یوکرین: مورگن اسٹینلے اور آمونڈی جیسے بڑے سرمایہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ روس کے حملے کے نتیجے میں یوکرین کو تقریباً یقینی طور پر 20 ارب ڈالر کے قرض کی ری اسٹرکچرنگ کرنی پڑے گی۔یہ بحران ستمبر میں آئے گا جب ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کے بانڈز کی ادائیگیاں واجب الادا ہوں گی، امدادی رقم اور ذخائر کا مطلب ہے کہ کیف ممکنہ طور پر ادائیگی کر سکتا ہے لیکن رواں ہفتے یوکرین کی سب سے بڑی تیل اور گیس کی سرکاری کمپنی نفتوگاز نے 2 سال تک قرضوں کی ادائیگی کو منجمد کرنے کا مطالبہ کیا جس سے سرمایہ کاروں کو شبہ ہے کہ حکومت اس پر عمل کرے گی۔تیونس آئی ایم ایف کے پاس جانے والے کئی افریقی ممالک ہیں لیکن ان میں تیونس سب سے زیادہ خطرے میں نظر آتا ہے، 10 فیصد کے قریب بھاری بجٹ خسارے کی موجودگی میں یہ خدشات بھی درپیش ہیں کہ صدر قیس سعید کی جانب سے اپنے اقتدار اور ملک کی طاقتور مزدور یونین پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کا حصول یا کم از کم اس پر قائم رہنا مشکل ہو سکتا ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...