... loading ...
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے سائفر کی تحقیقات نہ کرائیں تو نئی پارلیمنٹ میںتحقیقات کروائی جائیں گی،پاکستان میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کی تاریخ کوئی شاندار نہیں رہی،ججوں کا ضمیر کسی واقعہ پر جاگ جاتا ہے اور کسی پر سو جاتا ہے ،ہمارا اب صرف سپریم کورٹ کے سامنے رونا ہی باقی بچا ہے ،سپریم کورٹ نے منع کردیا ہے کہ سائفر پر بات نہ کی جائے ،صدر پاکستان نے خط لکھا کہ سائفر پرکمیشن بنایا جائے لیکن آج تک نہ صدر کے خط پر کمیشن بنا کر تحقیقات کی گئیںنہ اس پر بات کی اجازت دی جارہی ،آرٹیکل چھ کے تحت مقدمات درج ہونا شروع ہوئے تو یہاں گردنیں زیادہ اور رسے کم پڑ جائیں گے، مقتدر حلقوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ انقلاب ووٹ کے ذریعہ آئے یا سری لنکا والی صورتحال ہو ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کے سابق وزیر جان بولٹن نے اعتراف کیا کہ امریکہ رجیم چینج کرتا رہا ہے ،سپریم کورٹ ہمیں سائفر پر بات بھی نہیں کرنے دے رہی ،پاکستان کے عوام کو اب ہر صورت فیصلوں کا حق دینا ہوگا ،اسٹیبلشمنٹ نے جیسی پالیسیاں بنائیں وہ پاکستان کے ساتھ مذاق ہے ،قوم اب انقلاب کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی فیصلے سیاسی میدان میں ہونے چاہئیں،سیاسی فیصلے جرنیلوں اور ججوں کا کام نہیں ،جرنیل اور جج یا نوکری کرلیں یا سیاست کرلیں ،ہمارا مطالبہ ہے کہ سائفر کی تحقیقات ہونی چاہیے ،سپریم کورٹ کے پاس سائفر کی کاپی موجود ہے ،اگر سائفر پڑھنا ضروری تھا توچیف جسٹس کو فیصلہ لکھنے سے پہلے ساتھی ججوں کو اسے پڑھانا چاہیے تھا ،اب اگر سپریم کورٹ نے تحقیقات نہ کرائیں تو نئی پارلیمنٹ میںتحقیقات کروائی جائیں گی،فیصلوں پر تنقید ہوتی ہے توہین عدالت کا کوئی جواز نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ مریم نواز سزا یافتہ ہیں وہ کس حیثیت میں پیٹرول کی قیمتوں کی کمی کا اعلان کررہی ہیں ،ایک فراڈیوں کا اجتماع ملک پر مسلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ وہ فیصلے کرے جو سمجھ آئیں ،موجودہ اسمبلی کی کوئی اہمیت نہیں جس میں ملک کی بڑی جماعت نہیں ،تحریک انصاف حکومت میں آئی تو تین تہائی کے ساتھ فیصلے کو ختم کر دیا جائے گا ۔تین ماہ بعد سپریم کورٹ نے ایسا فیصلہ کردیا ،کمیشن بنا دیتے تو حقیقت سامنے آجاتی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی اسٹیبلشمنٹ کے بغیر ملک نہیں چلتے ہم اسٹیبلشمنٹ پر ایشو ٹو ایشو تنقید کررہے ہیں ، زرداری اور شریف فیملی تو ہمارے اوپر حکومت کرنے کو پیدا ہوئے ہیں،بلاول پاکستان کی تاریخ کا سب سے ناکام وزیر خارجہ ثابت ہورہا ہے ،یہ بھارت سے مذاکرات چاہتے ہیں لیکن وہ انہیں لفٹ نہیں کروا رہا، قومی اسمبلی اس وقت مقبوضہ اسمبلی ہے جس پر سے ہم قبضہ چھڑانا ہے ۔فواد چوہدری نے کہا کہ آرٹیکل چھ کے تحت مقدمات درج ہونا شروع ہوئے تو یہاں گردنیں زیادہ اور رسے کم پڑ جائیں گے، مقتدر حلقوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ انقلاب ووٹ کے ذریعہ آئے یا سری لنکا والی صورتحال ہو ۔انہوںنے کہا کہ ججز آئین توڑئیں تو ان کی کیا سزا ہونی چاہیے ،اسٹیبلشمینٹ نے سیاست کے فیصلے کرنے کی سوچی ہوئی ہے،یہ نہیں ہو سکتا کہ جنرلز اور ججز بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے کرتے رہیں،،فوج میں کمیشن حاصل کرنے کے بعد سیاست نہیں کرنی چاہے۔
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...