... loading ...
وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان صرف ایک چیز کے لیے اچھے ہیں جو اپنے سیاسی مخالفین پر جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں اور انہیں غداری سے جوڑ رہے ہیں۔جاری ہونے والے ایک بیان میں ثنا اللہ نے کہا کہ عمران نیازی نے سب سے پہلے اپنی حکومت کو ’’اسلامی ٹچ‘‘دے کر اپنی خراب طرز حکمرانی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی لیکن یہ سب رائیگاں گیا کیونکہ ان کی حکومت حقیقی طور پر پر کوئی ٹھوس کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اپنے سیاسی مخالفین پر طعنہ زنی کر رہے ہیں اور انہیں غداری سے جوڑ رہے ہیں تاکہ قومی معیشت کو پہنچنے والے نقصانات کا کوئی انہیں جوابدہ نہ ٹھہرا سکے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک )جیسے میگا پراجیکٹس پر لوگوں کی بہتری اور ترقی کیلئے کام کر رہی ہے جبکہ عمران نیازی اپنے ذاتی مفادات کے سوا کچھ نہیں کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران کی حکومت کے گزشتہ چار سالوں نے ثابت کیا کہ عمران نیازی نہ ایماندار ہیں اور نہ ہی قابل اعتمادہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور سابق خاتون اول دونوں نے ملک خصوصا ًپنجاب کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور بے مثال کرپشن کی۔ گزشتہ چار سالوں میں اپوزیشن کے خلاف لوٹ مار کے نعرے لگانے والے عمران نیازی کسی سیاسی مخالف پر ایک الزام بھی ثابت نہیں کر سکے۔وزیر نے کہا کہ عمران نیازی اور بشریٰ بی بی اپنے ساتھ تمام خیراتی رقوم ، ہیرے کے زیورات، انگوٹھیاں اور گھڑیاں لے گئے۔انہوں نے کہا کہ ا نہیں دوسروں کو دھمکیاں دینے کی بجائے باضابطہ طور پرعوام سے معافی مانگنی چاہیے۔ راناثناء اللہ نے کہا کہ دھونس، دھاندلی اور ہر جائز و ناجائز حربے اور طریقے آزمانے کے باوجود عمران نیازی اپنے مخالفین پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔انہوں نے کہا کہ عوام عمران نیازی سے بخوبی واقف ہیں جو اپنے سیاسی مخالفین کو غدار قرار دیتے ہوئے خفیہ طور پر امریکہ کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے چار سال تک اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو مہنگائی اور معاشی بدحالی کا شکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران نیازی نے کیا اور اب انکار کرکے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔
یہاں کچھ لوگ سیاسی فیکٹریاں لگائے بیٹھے ہیں، کسی بھی معاملے کو سیاسی بنا دیتے ہیں کوشش کامیاب ہوتی ہے سازش کبھی نہیں ہوتی ، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے،خطاب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں نے ہمیں سنجیدہ لینا شروع کردیا ہے۔گورنر ہاؤس کراچی میں افطار عشائیے...
عمران خان کی صرف ایک آنکھ کا مسئلہ نہیں بلکہ ان کی زندگی خطرے میں ہے ، وہ ہمارا بھائی ہے ہمیں ان کی فکر ہے اور ہم اپنے بھائی کیلئے ہر حد پر لڑیں گے سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صرف ایک آنکھ کا مسئلہ نہیں بلکہ ان کی زندگی خطرے میں ہے، وہ ہمارا...
آپ باہر نکلیں ہم آپکو دیکھ لیں، شوکت راجپوت کو ایم پی اے شارق جمال کی دھمکی، متعلقہ پولیس اسٹیشن کومقدمہ درج کرنے کا کہا جائے،میرے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،شوکت راجپوت کی اسپیکر سے استدعا ایم این اے اقبال محسود مسلح افراد کے ساتھ دفتر میں آئے اور تالے توڑے ،تنازع کے باعث ایس ...
ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور تناؤ کے دوران امریکی بحریہ کا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ایو ایس ایس گیرالڈ آر فورڈ بحیرۂ روم میں داخل ہوگیا، اس وقت آبنائے جبل الطارق عبور کر رہا ہے دونوں ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ، طیارہ بردار...
میرپورخاص میں سائلہ خاتون نے 22 اکتوبر کو میر خادم حسین ٹالپور پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا پولیس افسر نے جرم کا اعتراف کرلیا، مراسلہ میںفیصلے کے خلاف 30 روز میں اپیل کا حق دے دیا میرپورخاص میں سابق ایس ایچ او مہران تھانے کے خلاف سنگین الزامات سائلہ خاتون سے جنسی زیاد...
ایئرپورٹ سیمسافروں کو رشوت لے کر غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنیکا انکشاف اے ایس آئی محمد عالم، ایف سی انضمام الحق اور ہیڈ کانسٹیبل محمد اسماعیل شامل ہیں ،ذرائع نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے رشوت لے کر غیر قانونی طور پر شہریوں کو رشوت لے کر بیرون ممالک اور یورپ بھیجنے والے ...
شہباز شریف نیویارک میں موجود ہیں اور غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں شرکت کریں گے، غزہ میں امن کیلئے کردار ادا کیا جائے گا، امیدیں وابستہ ہیں غزہ کی صورتحال بہتر ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کسی گروپ یا تنظیم کیخلاف کسی فیصلے کا حصہ نہیں ہے،پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کی اسرائیل کے ...
ریاض احمدچودھری سمیوکت کسان مورچہ (SKM) اور ملک کی بڑی مرکزی ٹریڈ یونینوں نے بھارت بند کی کال دی ہے۔ یونینوں نے اس ہڑتال کی کال مرکزی حکومت کی مختلف اقتصادی پالیسیوں کے خلاف دی ہے جس میں بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے اور نئے لیبر قوانین شامل ہیں۔سنیوکت کسان مورچہ او...
اب منظم عوامی جدوجہد ناگزیر ہو چکی ہے، عمران خان رہائی فورس مکمل طور پر پرامن جدوجہد کرے گی جس میں باقاعدہ چین آف کمانڈ ہو گی، یہ نہیں ہو گا کہ ذمہ داری کسی کو دیں اور اعلان کوئی کرتا پھرے مجھے بانی پی ٹی آئی کی طرف سے اسٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے، عدالتی احکامات ردی کی...
یہ بات سب یاد رکھیں، عدم اعتماد صرف میں لاسکتا ہوں، میںنے جیل میں کبھی ہڑتال کی کال نہ دی تھی، مجھے بہت سوں نے بہت کچھ کہا، مگر صبرو تحمل سے کام لیا،پیپلزپارٹی کا مفاد پاکستان ہے پنجاب میں بدقسمتی سے گروپنگ اور کوتاہیاں ہماری کمزوری کا نتیجہ ہیں، وزارتیں اس لئے نہیں لیں پارٹی کو...
قاسم اور سلیمان نے دو سال سے زائد عرصے کے بعد ویزے کیلئے درخواست دے دی انہیں ملاقات کی اجازت دی جائے، دونوں بھائیوں کا مطالبہ،مگر ابھی تک جواب نہیں ملا سابق وزیرِاعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے پاکستانی جیل میں قید اپنے والد کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے...
مودی سرکار کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جاری ،دنیا کو موسمیاتی دباؤ جیسے بڑے چیلنجز درپیش ہیں،پائیدار ترقی ہی واحد راستہ ہے جو عالمی امن کی ضمانت دے سکتا ہے،شہباز شریف پائیدار ترقی ہی واحد راستہ ہے جو عالمی امن کی ضمانت دے سکتا ہے،نوجوان آبادی پاکستان کا سب سے بڑا ا...