... loading ...
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر ڈپٹی کنوینر و سابق میئر کراچی وسیم اختر نے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ سب کے توسط سے وفاقی و صوبائی حکومت اور اداروں کو کراچی کہ صورتحال سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں گذشتہ بارشوں میں کراچی کا حال سب کے سامنے ہے لوگوں کی قیمتی جانیں گئیں نجی املاک تباہ ہوگئیں لوگوں کی دکانوں میں پانی چلا گیا اور کاروبار تباہ ہوگئے شہر کا انفرا اسٹرکچر اور سڑکیں بارش کے پانی میں بہہ گئیں میں میئر تھا تو چیختاچلاتا رہا کہ بلدیاتی اداروں کو اختیارات دیئے جائیں مگراس وقت کسی نے نہ سنی بلدیاتی اداروں کے تمام اختیارات سندھ حکومت نے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں تمام اداروں میں جعلی ڈومیسائل پر غیر مقامی لوگوں کو بھرتی کر رکھا ہے وہ تمام لوگ عید منانے کیلئے اپنے آبائی علاقوں کو گئے ہوئے ہیں اگر ان اداروں میں مقامی لوگ ہوتے تو وہ شہر میں موجود ہوتے۔ وسیم اختر نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کا کوئی آدمی شہر کی سڑکوں پر دکھائی نہیں دیاتمام انتظامیہ اور مشینری سندھ حکومت کے ماتحت ہے آپ نے پہلے سے کیوں منصوبہ بندی نہ کی؟ کیوں اس شہر کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے؟جب میں کے ایم سی دیکھ رہا تھا ایک بھی انڈر پاس پانی سے بند نہیں ہوالیکن حالیہ بارشوں میں کراچی کے تمام انڈر پاسز بند ہوگئے ہم بار بار کہتے رہے کہ یہ اختیارات اور ڈیپارٹمنٹس سندھ حکومت کے دیکھنے کے نہیں ہے مگر ہماری ایک نہ سنی گئی اور اداروں پر اپنا کنٹرول برقرار رکھا گیا۔وسیم اختر نے مزید کہا کہ کراچی کے لوگ حکومت کو کھربوں روپے کا ٹیکس دیتے ہیں اور اتنا ٹیکس دینے کے باوجود کراچی کا ہر بارش میں یہ حال ہوجاتا ہے تو ایڈمنسٹریٹر صاحب شاہراہ فیصل کو دکھا کر کہتے ہیں کہ کراچی کلیئر ہے کراچی صرف شاہراہ فیصل نہیں ہے کراچی میں دیگر آبادیاں بھی ہیں جہاں کراچی کے عوام رہتے ہیں، اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی خود مختاری ملی وفاق سے صوبوں کو تمام وسائل اور اختیارات مل گئے مگر صوبوں نے ان اختیارات کو ملنے کے بعد مقامی حکومتوں اور عوام کے ساتھ کیا کیاوفاق سے این ایف سی کی مد میں صوبے کو 1200 ارب روپے ملتے ہیں یہ سارا پیسہ کہاں جاتا ہے کہیں دکھائی نہیں دے رہاصوبائی حکومت نے یہ پیسہ پی ایف سی کے ذریعے نچلی سطح تک منتقل نہیں
کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جو گزشتہ 35 سال سے غریب اور مڈل کلاس لوگوں کی نمائندہ ہے ایم کیو ایم کے علاوہ کوئی ایسی جماعت نہیں جو گراس روٹ لیول سے عوام کی نمائندگی کرتی ہومگر ہمارے ساتھ مسلسل زیادتیاں کی جاری ہیں ہمارا مینڈیٹ چرا کر نام نہاد سیاسی جماعتوں کے دے دیا جاتا ہے۔ وسیم اختر نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد ہونے والی تباہی پورے ملک اور ارباب اختیار کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے جو لوگ ہم پر تنقید کر رہے ہیں کہ ہم نے پیپلزپارٹی سے معاہدہ کرکے اپنا مینڈیٹ بیچ دیاان کے علم میں لانا چاہتا ہوں ہم نے عوامی مفاد کیلئے اور اپنے لوگوں کے دئیے گئے مینڈیٹ کو سامنے رکھ کر تمام بڑی جماعتوں سے معاہدہ کیاہم نے پی ٹی آئی سے بھی بہت بھاری دل کے ساتھ معاہدہ کیا کیوں کہ انہیں ہماری سیٹیں چوری کرکے دی گئیں تھیں اور ہم نے موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے ساتھ بھی اپنی عوام اور اپنے شہروں کی بھلائی کیلئے ان جماعتوں سے معاہدہ کیاہم اپنے مینڈیٹ کے مطابق ان بڑی جماعتوں سے معاہدہ کرتے ہیں تاکہ اپنی عوام کو ریلیف پہنچا سکیں لیکن آج ایک بار پھر ہم اس جگہ آکر کھڑے ہوگئے ہیں جب ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا جارہاہم نے احتجاجی مظاہرے بھی کئے جس میں ہمارا ایک ساتھی شہید ہوا اور متعدد خواتیں بزرگ اور بچے زخمی ہوئے ہم کورٹ گئے کیس چلتا رہا اور بالاخر سپریم کورٹ نے بلدیاتی اداروں کو بااختیار کرنے کیلئے فیصلہ دیا۔وسیم اختر نے کہا کہ وفاق اور صوبہ کراچی سے ٹیکس لیکر ان ٹیکسوں کے پیسوں سے مزے کر رہے ہیں میں وفاق اورآصف زرداری صاحب کو یاد دلاناچاہتا ہوںکہ ہم حکومت میں ایک معاہدہ کے تحت شامل ہوئے تھے لیکن 3ماہ گزر گئے ابھی تک بلدیاتی اختیارات کیلئے قانون سازی نہیں کی گئی عوام سے براہ راست مخاطب ہو کر کہ رہا ہوں کہ آپ کے مینڈت کو تسلیم نہیں کیا جا رہا ہے۔
مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعہ سے پہلے متوقع، اسلام آباد کے ہوٹلز کو مہمانوں سے خالی کروانے کا فیصلہ ، کسی نئی بکنگ کی اجازت نہیں، ریڈ زون کی سڑکیں عارضی طور پر بند، ذرائع ایران سے ایک یا دو دن میں معاہدہ طے پانے کا امکان ، میرے نمائندے آج اسلام آباد پہنچ جائیں گے، میں شاید بعد م...
پاکستان ہمارا گھر، کسی جاگیردار یا بیوروکریٹس کی ملکیت نہیں، امریکی صدرٹرمپ کی سفارتکاری دیکھیں ایسا لگتا ہے کوئی بدمعاش ہے، الفاظ اور لہجہ مذاکرات والا نہیں،سربراہ جے یو آئی جب تک فارم 47 کی غیرفطری حکمرانی رہے گی، تب تک نہ تو مہنگائی کم ہوگی اور نہ ہی حقیقی استحکام آئے گا، غ...
محکمہ تعلیم سندھ نے مخصوص مونوگرام یا لوگو والی نوٹ بکس خریدنے کی شرط بھی غیر قانونی قرار دیدی اسکول کے اندر کسی قسم کا اسٹال یا دکان لگا کر اشیا بیچنا اب قانونا جرم ہو گا،محکمہ تعلیم کا نوٹیفکیشن جاری نجی اسکولوں میں پڑھنے والے طلبا کے والدین کو بڑا ریلیف مل گیا،اسکول انتظام...
شہباز شریف سے فون پر گفتگو،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امن کوششوں پر اظہار تشکر خوشگوار گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کا خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال وزیراعظم شہباز شریف کا صدرِ اسلامی جمہوریہ ایران سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج شام اسلا...
چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتماد سازی کیلئے بانی کی فیملی، کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کردیں،بانی پی ٹی آئی کی فیملی جیل کے باہر متنازع گفتگو نہ کرنے پر راضی ہوگئی پارٹی بشریٰ بی بی کے ایشو کو لیکر کوئی متنازع پریس کانفرنس نہیں کرے گی، سوشل میڈیا پیغامات جاری ن...
عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دبائو کومودی سرکار نے سرتسلیم خم کرلیا بھارت کی خارجہ پالیسی واشنگٹن کے رحم وکرم پرہے، بھارتی چینلاین ڈی ٹی وی عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دباؤ کیسامنے مودی سرکار نے سرتسلیم خم کردیا ہے۔ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکہ ن...
سندھ حکومت فسطائیت بند کرے، کراچی والے اپنا حق مانگتے رہیں گے تو کیا کل شہریوں کو یہ نعرہ لگانے پر گرفتار بھی کیا جائے گا، حافظ نعیم الرحمن امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں حق دو کراچی کے بینرز چھاپنے پر دکانیں سیل کرنے کی دھمکی دے ...
رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح سے ملاقاتیں کیں۔وزیر اعظم کی قطر ک...
وزیرِ اعظم کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی ملاقاتیں رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذر...
لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سیزفائر کی مدت کے دوران تجارتی بحری جہازوں کیلئے کھلی رہے گی، ایرانی پورٹ اور میر ی ٹائم آرگنائزیشن کے طے کردہ راستوں سے گزرنا ہوگا، عباس عراقچی بحری ناکہ بندی پوری طاقت سے برقرار رہے گی، یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران سے ہمارا لین دین...
مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں ،ایران خطے میں بالادستی نہیں چاہتا خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے، پاکستان غیر جانبدار ثالث قرار،ایرانی سفیرکا خطاب ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے...
صدر ٹرمپ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پابندیوں سمیت دیگر اقدامات بدستور زیرِ غور ہیں، ڈپٹی چیف آف اسٹاف وائٹ ہائو س کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے خواہاں ہیں اور پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم وہ تہران ک...