... loading ...
جتنی بھی دھاندلی کی جائے یہ نہیں جیت سکتے، شریف خاندان نے آج تک ایک کام بھی ایمانداری سے نہیں کیا، حمزہ شہباز! تم جو مرضی کر لو ہم الیکشن جیت کر دکھائیں گے، یہ چاہے مجھ پر 1500 مقدمات کروا دیں ان کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا، 17 جولائی کو 20 کی 20 نشستیں ہم جیتیں گے۔ پنجاب میں ضمنی الیکشن کے دوران امپائر بھی ان کے ساتھ مل جائیں تب بھی یہ نہیں جیت سکتے،،وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کو جتوانے کے لیے لاہور میں بیٹھے آدمی کو چیلنج ہے، ضمنی الیکشنز میں تمہیں ہرا کر دکھائیں گے،، امریکہ نے سازش کر کے ہماری حکومت گرائی، یہاں میر جعفر اور میر صادق نے سازش کر کے امپورٹڈ حکومت کو اوپر بٹھایا،کہا جارہا ہے کہ چوروں کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے تو مقدمات دائر ہوں گے اور جیلوں میں ڈالا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں کہا جارہا ہے کہ چوروں کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے تو مقدمات دائر ہوں گے اور جیلوں میں ڈالا جائے گا۔ جب سے سازش کے تحت امریکا کے غلام آئے ہیں، ایک بیرونی سازش کے تحت ہمارے اوپر مسلط کیے گئے ہیں اور انہوں نے آتے ہی مہنگائی آسمان پر پہنچا دی اور پیٹرول، ڈیزل، گیس اور بجلی مہنگی کردی۔ ہماری معیشت کو دو مہینوں کے اندر نیچے گرائی جو مشکلوں سے پچھلے دو سال میں بہتر کی تھی، پاکستان کا اکنامک سروے بھی کہتا ہے دو سال میں 17 فیصد ترقی ہوئی، ریکارڈ برآمدات کی اور ریکارڈ ترسیلات زر ہوئیں۔ عمران خان نے کہا کہ کسانوں کا ریکارڈ فائدہ ہوا اور کئی برسوں کے بعد ہماری زراعت نے 4.4 فیصد سے ترقی کی لیکن آج انہوں نے کسان کا معاشی قتل کردیا ہے، بجلی مہنگی کردی اور پھر لوڈ شیڈنگ کی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ لوٹوں کو شکست دینی ہے، یہ جتنی بھی دھاندلی کریں، الیکشن کمیشن بے ضمیر اور وہ الیکشن کمیشن جو ان کے ساتھ مل کر ان چوروں اور لوٹوں کو جتانے کی کوشش کر رہا ہے، اس کے باوجود امپائر بھی ملالو تم نہیں جیت سکتے۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پر شدید تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تم امپائروں کے ساتھ ملا کر یہ میچ جیتو گے اور لاہور میں جو بیٹھا ہے، جس کی تمہیں جتانے کی نوکری ہے، تو تمہیں میرا چیلنج ہے کہ اس کے باوجود ہم تمہیں الیکشن ہرائیں گے۔ پولنگ کے دن کے لیے مجھے ہر پولنگ اسٹیشن پر 10 نوجوان چاہیے جو دھاندلی نہیں کروانے دیں گے، 17 جولائی کو نتیجہ آئے اور 20 میں سے 20 سیٹیں جیتیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ میں پاکستان کے ان صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو طاقت کے سامنے آج راہ حق کی آواز بلند کر رہے ہیں، ایاز امیر کو سلام پیش کرتا ہوں کہ بڑی دلیری سے انہوں نے حقیقت بیان کی ہے۔ عمران ریاض کے ساتھ جو ہوا پوری قوم نے دیکھا، ان ڈاکووں کا صرف ایک مقصد ہے کہ اتنا خوف پھیلا دو کہ قوم چپ کرکے ان کو تسلیم کرلے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تم جو سب سے اوپر بیٹھے ہو اور صحافیوں پر ظلم کر رہے ہوں سن لو، جو صحافی ضمیر بیچتے تھے وہ دانت نکال کر پھر رہے ہیں اور جو لوگ اس ملک کے قومی نظریے پر کھڑے ہیں، قانون کی بالادستی اور انصاف قائم کرنا چاہتے ہیں، آج ان پر کیسز اور ایف آئی آرز درج کروائی جا رہی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ حلیم عادل شیخ سندھ میں پی ٹی آئی کا اپوزیشن لیڈر ہے، اس کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے جبکہ مراد علی شاہ جیسا کرپٹ آدمی وزیراعلی بنا ہوا ہے،نواز شریف لندن میں بیٹھ کر خوش ہو رہا ہے، نواز شریف کا مجرم بھائی اور اس کا بیٹا اقتدار میں ہیں، مریم نواز جھوٹوں کی شہزادی جن سے سچ ہی نہیں بولا جاتا۔ یہاں آج ہمیں یہ کہا جارہا ہے کہ اگر تم برائی کے ساتھ کھڑے نہیں رہوگے تو تمہارے اوپر ایف آئی آرز درج ہوں گی اور جیلوں میں ڈالا جائے گا، جس پاکستان کا نظریہ لاالہ اللہ تھا اس میں ہمیں کہا جارہا ہے کہ اگر ان چوروں کو اپنے اوپر مسلط کرنے سے انکار کروگے تو تمہیں سزائیں ملیں گی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ جو ان چوروں کے ساتھ کھڑا ہے، آپ کا بھی آخر میں قوم کے سامنے احتساب ہوگا اور یہ قوم کبھی معاف نہیں کرے گی اور نہ ہی اس ملک کی تاریخ ان لوگوں کو معاف کرے گی جو یہ چور ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمارے اوپر مسلط کر رہے ہیں، یہ زیادہ دیر نہیں ہے۔ اگر آپ لوگوں کا پرامن احتجاج کا راستہ اور آزادی اظہار کو روکیں گے تو آپ ملک کو انتشار کی طرف دھکیلیں گے، یہاں بھی سری لنکا والا حال ہوگا، یہاں بھی لبنان کا حال ہوگا، لوگ سڑکوں پر نکلیں گے۔
مسٹر مودی بی ایل اے ، ٹی ٹی پی کے تانے بانے آپ سے ملتے ہیں، مسٹر مودی اپنے بھاشن آپ اپنے پاس رکھیں، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے ، اس خواہش کو کمزوری مت سمجھنا مودی سندھ طاس معاہدے پر کبھی سوچنا بھی نہیں، آپ سمجھتے تھے کہ اس علاقے کے تھانیدار ہے یہ جھوٹا تاثر ختم ...
سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار بنیادی طور پر سہولت کار کا ہے ، معاہدے میں معطلی کی کوئی گنجائش نہیں ، اسے ختم یا تبدیل تو کیا جاسکتا ہے مگر اس کے لیے دونوں ممالک کا راضی ہونا ضروری ہے اگر فریقین میں اختلاف ہو تو ہمارا کام فیصلہ کرنا نہیں ہے ، بلکہ ان کے درمی...
کشیدگی کا سب سے اہم پہلو یہ تھا کہ مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا امریکی صدر کی جانب سے ثالثی کی پیشکش سے بین الاقوامی تنازع کے طور پر اجاگر کشمیر کے مسئلے نے ایک بار پھر عالمی منظرنامے پر اپنی موجودگی کو مضبوطی سے منوا لیا ہے ۔مئی 2025 میں پاک بھارت کشید...
روس کی بے رخی نے خارجہ پالیسی کو بے نقاب کردیا، ٹرمپ کی لڑائی نہ روکنے پر تجارت بند کرنے کی دھمکی یورپی یونین کے ساتھ بھی بھارت کی سفارتی کشیدگی ظاہر ہوگئی، بھارت کی خارجہ پالیسی پر سوالات کھڑے مودی سرکار کی سفارتی اور جنگی ناکامی پر نیو انڈین ایکسپریس کا چشم کشا آرٹیکل سامنے...
شہدائے افواج کے ورثا کو رینک سے ایک کروڑ سے ایک کروڑ 80لاکھ دیے جائیں گے بھارتی حملے میں متاثر ہ گھروں، شہید مساجد کی تعمیر وفاقی حکومت کرے گی، شہباز شریف آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہدا پیکیج کا اعلا...
گجرات کے ارب پتیوں کی جائیدادیں پاکستانی میزائلوں سے بچانے کیلئے مودی زیر ہوئے مودی حکومت کی بڑی اتحادی شیو سینا پارٹی کافوری طور پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا مطالبہ مودی حکومت کی بڑی اتحادی شیو سینا پارٹی نے بھارتی وزیراعظم کے سب سے بڑے حلیف وزیر داخلہ امیت شاہ کا پاکستان ک...
جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیاگیا ہے، خیبر پختونخوا سے تحریک کا آغاز کریں گے بانی نے چیئرمین کی ذمہ داری عمر ایوب کو اْٹھانے کا کہا، پیغام پارٹی قیادت کو پہنچا دیا، علیمہ خانم بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے...
2022میں عام آدمی کو ٹیکس سے بچانے کے لیے بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس لگایا گیا ، سپر ٹیکس میں کمی نہ ہوئی تو سرمایہ کاری نکل کر دبئی جانے کا خدشہ، ایف بی آر ذرائع پاکستان نے سپر ٹیکس میں کمی کیلئے آئی ایم ایف سے رابطیکا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سپر ٹیکس میں کم...
بھارت کیخلاف پاک فضائیہ کی کارروائیوں کو مختصر ، موثر انداز میں پیش کرنے پر تعریفیں ایکس صارفین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہینڈسم قرار دیا، باڈی لینگویج کی بھی ستائش ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وائس ایڈمرل رب نواز کے ساتھ 11مئی کو بھارت کے خلاف پاکستان ...
امریکا کا 1.2ٹریلین ڈالر تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے معاہدہ اہم ہے،امریکی وزیر خزانہ مذاکرات میں امریکی نائب صدر، دو وزرا ، سفیر شریک ہوئے ،امریکی تجارتی نمائندہ کی گفتگو جنیوا میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا، وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی صدر کو مذاکرات کے نتائج ...
پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے بھارت کے 26اہم ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا گیا،بھارت کے ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو نشانہ بنایا گیا،کئی صلاحیتیں آئندہ کیلئے محفوظ رکھی گئی ہیں ہم بلا تفریق تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کے ممنون ہیں جنہوں نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ...
عوام قومی پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئے، سیاسی و مذہبی جماعتوں ،تنظیموں کی جانب سے اظہار تشکر ریلیاں ،پاک افواج کے حق میں نعرے ، مٹھائیاں تقسیم ، شرکاء ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے ملک کے مختلف حصوں میں بسنے والی اقلیتوں کی بھی پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی...