... loading ...
عمران خان کو سب کچھ اس وقت یاد آتا ہے جب ان کے اسکینڈل سامنے آئے،کہاں ہے ایک کروڑنوکریاں اورپچاس لاکھ گھر؟
حمزہ شہباز کو 22 مہینے جیل میں رکھا اور کرپشن ثابت نہ کرسکے، عمران خان بتائیں رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرنے کا پلان کیسے بنایا تھا
اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اداروں کے خلاف مہم چلانے کی ہدایات دیتی رہیں، بشریٰ بی بی کی ہدایت پر 28 مارچ کو سائفر نکالا،عمران خان کو سب کچھ اس وقت یاد آتا ہے جب ان کے اسکینڈل سامنے آئے،کہتے ہیں ساری کابینہ ضمانت پر ہے، عمران خان عوام کو بتائیں حمزہ شہباز کو 22 مہینے جیل میں رکھا اور کرپشن ثابت نہ کرسکے، عمران خان بتائیں رانا ثناء اللّٰہ کو گرفتار کرنے کا پلان کیسے بنایا تھا،عمران خان ایک ڈھونگ رچارہا ہے، انہوں نے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا، ان کی ذہنی حالت پر تشویش ہے،آئی ایم ایف کے پاس کمزور بنیادوں پر گئے، معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا جس کی وجہ سے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ سابق وزیراعظم عمران خان ذہنی حالت پر تشویشناک ہو چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں اسی لئے وہ ایسی گفتگو کر رہے ہیں، عمران خان ڈھونگ رچا کر اور دھوکہ دے کر پاگل بنا ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ وہی شخص ہے جو کہتا تھا کہ مجھے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا ٹی وی سے پتہ چلتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ کہتا تھا کہ میں حکومت میں آلو، پیاز، ٹماٹر کے نرخ مانیٹر کرنے نہیں آیا۔ مریم نواز نے کہاکہ کل یہ کہہ رہے تھے کہ میں بتا دوں گا کہ کس طرح حکومت آئی ہے، جب بھی ان کے خلاف کوئی ثبوت، خبر، کرپشن کا سکینڈل آتا ہے تو انہیں بتانا یاد آ جاتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان کو 8 مارچ کو سائفر آیا، 28 مارچ کو انہوں نے بتایا، آج بتا دوں کہنے والا شخص اس وقت اس پر خاموش اس لئے رہا کہ وہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یا ناکامی کا انتظار کر رہا تھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان آر ٹی ایس کو بٹھا کر اور عوام کا مینڈیٹ چوری کر کے وزیراعظم بنا، چار سال اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ 2018ء میں جب وہ ملک کا وزیراعظم بنا تو ایک کروڑ نوکری، پچاس لاکھ گھروں دینے کا جھوٹ بولا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ہر نکتہ پر افراتفری پھیلانے کی کوشش کی، آتے ہی سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بند کرنا شروع کیا۔
سرکاری ریکارڈ اور این او سی میں اختلاف کا معاملہ سامنے آگیا سروے نمبروں کی قانونی بنیاد پر سوالات، متعلقہ ادارے خاموش کراچی کے بڑے رئیل اسٹیٹ اداروں میں شمار ہونے والے جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے نارتھ ٹاؤن ریزیڈنسی فیز 2کی زمین سے متعلق اہم سوالات سامنے ...
شہبازشریف کے پاس اتنا اختیار تو ہونا چاہیے کہ اپنے وزیر کو کنٹرول کریں، اگر وزیراعظم اپنے ہی وزیر کو کنٹرول نہیں کرسکتے تو پھرواقعی سسٹم بیٹھ چکا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی کی تقریر نظام کی بحالی نئے صوبوں سے نہیں، سیاسی ری سیٹ سے ممکن ہے، فضل الرحمان اور پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن کی...
سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کر کے شہری آبادیوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا،عرب اتحادی فوج عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ اور دارالحکومت ریاض کے صوبوں کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دو بارود سے لدے ڈرون طیاروں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ...
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل ملاقات کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آگئی بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست...
حکم امتناع گورنر راج اور ایم پی او سے متعلقہ معاملات پر تھا، عدالت،پشاور بار کونسل کو فریق بننے کی اجازت دیدی وفاقی آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت خیبرپختونخوا میں گرفتاریوں کے معاملے پر اپنے عدالتی حکم امتناع میں ترمیم کر دی۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان اور...
عدالت کی ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت، مقدمے کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی سانحہ گل پلازہ کیس میں عدالت نے ملزم امین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔سٹی کورٹ میں مقدمے کی سماعت ک...
قیمتوں میں بار بار ردوبدل سے ڈیلرز کو بھاری نقصان، ماہانہ بنیادوں پر قیمتیں مقرر کرنے اور 8 فیصد منافع دینے کا مطالبہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے اور قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر تبدیلی کا طری...
ڈپٹی ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرریکروٹمنٹ، سپرنٹنڈنٹ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا،ترجمان ایس پی ایس سی سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر 3 افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ ترجمان سندھ پبلک سروس کمیشن کے مطابق بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پ...
بشریٰ بی بی نے علاج اور سرجری کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا، عمران خان کا خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس کو...
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...