... loading ...
وفاقی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بارشوں کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بارش کی تباہ کاریوں سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی،یہ وقت پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں، سیاسی جماعتیں اور فلاحی تنظیمیں متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئیں،ہمیں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرنا ناگذیر بن چکا ہے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے بدھ کے روز ایک بیان میں کیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بارشوں کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 77 شہریوں کا جاں بحق ہونا سانحے سے کم نہیں، قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم رنجیدہ ہے، بلوچستان میں بارشوں کے باعث کافی نقصان ہوا ہے، پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقے بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، متاثرین کی امداد کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ وزیر خارجہ نے ہدایت کی کہ متعلقہ حکام سیلاب متاثرہ علاقوں میں پھنسے شہریوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کو یقینی بنائیں، پاکستانی قوم تعاون اور اتحاد سے مشکلات کا مقابلہ کرنا جانتی ہے، یہ وقت پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپیل کی کہ سیاسی جماعتیں اور فلاحی تنظیمیں بارش متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئیں، پی پی پی کارکنان سخت موسم کے متاثر ہم وطنوں کی امداد کے لیے اپنا کردار نبھائیں، انتظامیہ سے تعاون کریں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی و موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، ہمیں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات کو اپنی اولین
ترجیحات میں شامل کرنا ناگذیر بن چکا ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے بارش کے دوران حادثات میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔
کراچی میں بارشیں، رین ایمرجنسی کے دعوے دھرے رہ گئے ،شہر قائد میں دو روز سے وقفے وقفے سے جاری بارشوں نے انتظامیہ کے رین ایمرجنسی کے دعوں کی قلعی کھول دی ہے، بارش رکنے کے بعد بھی اکثر سڑکوں پر برساتی پانی جمع اور ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ شہر کی کئی مرکزی شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں، بارش سے شہر کا ضلع وسطی سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں لیاقت آباد، ناظم آباد، غریب آباد میں بارش کا پانی جمع ہے، حیدری، گودھرا چوک، نیو کراچی، ایوب گوٹھ، گلشن معمار، گلشن اقبال 13 ڈی، ناگن چورنگی، پاور ہاس چورنگی کی شاہراہوں سے بھی برساتی پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی ہے اور مختلف مقامات پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہے۔اس کے علاوہ نیپا پل کے قریب پانی جمع ہونے پر بچوں نے وہاں سوئمنگ پول بنالیا ہے، اورنگی ٹاون، بنارس، سائٹ ایریا، قصبہ کالونی کی سڑکیں بھی تاحال زیر آب ہیں، سڑکوں پر بارش کے پانی کے ساتھ ساتھ کچرے کے ڈھیر بھی لگ گئے ہیں،کراچی: نکاسی آب کے انتظامات نہ ہونے کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی میں شدید خلل پڑا ہے، گارڈن انکل سریہ روڈ سے موبائل مارکیٹ جانے والی شاہراہ پر ٹریفک جام، ایمپریس مارکیٹ، پارکنگ پلازہ، صفورا چورنگی، گرومندر چورنگی اور نیپا کیاطراف بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے جب کہ ٹریفک پولیس کے مطابق ٹاور، تبت سینٹر اور ریگل چوک پر ٹریفک کا دبا ہے،علاوہ ازیں شدید بارش کے باعث دیوار اور مکان گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اورتیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ملیر کے علاقے کھوکھرا پار میں دیوار گرنے سے15 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔نارتھ کراچی سیون سی گلی نمبر 16 کے قریب مکان زمیں بوس ہوگیا جس کے ملبے تلے دب کر ایک بچہ جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔ 4سالہ بچے کی شناخت علی مہدی کے نام سے ہوئی۔
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...