... loading ...
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ کراچی یونیورسٹی میں چینی اساتذہ پر خود کش حملے میں ماسٹر مائنڈ سمیت 4 کردار ملوث تھے، چاروں کی شناخت کر لی گئی، دھماکے کا ایک کردار ماڑی پور سے پکڑا گیا۔مرتضی وہاب، سی ٹی ڈی اور رینجرز حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بتایا کہ گرفتار ملزم کراچی میں بی ایل ایف کے سلیپر سیل کا کمانڈر ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار دہشت گرد زیب نے بتایا ہے کہ ہماری اہم تنصیبات دہشت گردوں کے نشانے پر تھیں، ملزم نے جامعہ کراچی میں ریکی کی تھی۔انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی دھماکے کی ذمے داری کالعدم جماعت نے قبول کی تھی، کالعدم جماعت نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اعترافِ جرم بھی کیا۔شرجیل میمن نے کہا کہ دہشت گرد زیب پڑوسی ملک سے پاکستان میں داخل ہوا، گرفتار دہشت گرد خود بھی آئی ای ڈی بنانے کا ماہر ہے، دہشت گردوں کا آپس میں ٹیلی گرام کے ذریعے رابطہ ہوتا تھا۔صوبائی وزیر کے مطابق دہشت گرد نے بتایا ہے کہ جامعہ کراچی میں دھماکا 2 کالعدم جماعتوں کا تھا، جامعہ کراچی میں دھماکا کرنے والی خاتون شاری بلوچ کا کیس نفسیاتی ٹیم بھی دیکھ رہی ہے، جس کے شوہر اور ٹرینر نے اس کی نفسیاتی کیفیت کا فائدہ اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد دوسرے ممالک کی مدد سے ہمارے ملک میں کارروائیاں کرتے ہیں تاکہ یہاں انویسٹمنٹ نہ آئے، دہشت گرد ہمارے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، جبکہ پاکستان ہر لحاظ سیمحفوظ ملک ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ اس کیس میں بھی تمام اداروں نے مل کر اہم لیڈ حاصل کرلی ہے، دہشت گردوں کو قانون کے ذریعے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی، کوئی بھی یہ نہ سوچے کہ وہ ریاست سے بڑا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عدم تحفظ کا شکار خواتین کو بھی ٹارگٹ کر کے مقصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جامعہ کراچی دھماکے میں خاتون کے ساتھ ایک اور شخص موجود تھا، جس کی گرفتاری ہاکس بے سے ہوئی اس کی شناخت داد بخش کے نام سے ہوئی۔انہوںنے کہا کہ تفتیش ابتدائی مرحلے میں ہے، اس لیے جس ملک سے ملزم آیا اس ملک کا نام نہیں لینا چاہتا، ہمارے پڑوسی ممالک دہشت گردوں کی معاونت کر رہے ہوتے تھے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے بتایا کہ اس کیس میں 4اہم کرداروں کی نشاندہی ہوچکی ہے۔ ہم ایک بڑا نیٹ ورک پکڑنے میں کامیاب ہوئے۔ حملے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی تھی۔ خود کش حملہ آور خاتون اکیلی نہیں تھی بلکہ دیگر دہشت گرد اور سہولت کار بھی ملوث تھے۔انہوں نے کہا کہ خود کش بمبار شاری کے ساتھ ایک شخص بھی کراچی یونی ورسٹی میں موجود تھا، جو حملے سے قبل یونی ورسٹی سے نکل گیا تھا، اس شخص نے ماسک پہنا ہوا تھا اور اس کی شناخت اور اس تک رسائی ایک بڑا چیلنج تھا ، جو ہم نے قبول کیا اور سراغ لگایا۔ حملے کا دوسرا اہم کردار شاری کا شوہر ڈاکٹر ہیبت تھا اور تیسرا کردار جنگجو داد بخش ہے جسے گرفتار کیا گیا اور اس نے مزید انکشاف کرتے ہوئے چوتھے دہشت گرد اور مرکزی کردار زیب کا ذکر کیا ہے۔
آپ باہر نکلیں ہم آپکو دیکھ لیں، شوکت راجپوت کو ایم پی اے شارق جمال کی دھمکی، متعلقہ پولیس اسٹیشن کومقدمہ درج کرنے کا کہا جائے،میرے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،شوکت راجپوت کی اسپیکر سے استدعا ایم این اے اقبال محسود مسلح افراد کے ساتھ دفتر میں آئے اور تالے توڑے ،تنازع کے باعث ایس ...
ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور تناؤ کے دوران امریکی بحریہ کا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ایو ایس ایس گیرالڈ آر فورڈ بحیرۂ روم میں داخل ہوگیا، اس وقت آبنائے جبل الطارق عبور کر رہا ہے دونوں ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ، طیارہ بردار...
میرپورخاص میں سائلہ خاتون نے 22 اکتوبر کو میر خادم حسین ٹالپور پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا پولیس افسر نے جرم کا اعتراف کرلیا، مراسلہ میںفیصلے کے خلاف 30 روز میں اپیل کا حق دے دیا میرپورخاص میں سابق ایس ایچ او مہران تھانے کے خلاف سنگین الزامات سائلہ خاتون سے جنسی زیاد...
ایئرپورٹ سیمسافروں کو رشوت لے کر غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنیکا انکشاف اے ایس آئی محمد عالم، ایف سی انضمام الحق اور ہیڈ کانسٹیبل محمد اسماعیل شامل ہیں ،ذرائع نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے رشوت لے کر غیر قانونی طور پر شہریوں کو رشوت لے کر بیرون ممالک اور یورپ بھیجنے والے ...
شہباز شریف نیویارک میں موجود ہیں اور غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں شرکت کریں گے، غزہ میں امن کیلئے کردار ادا کیا جائے گا، امیدیں وابستہ ہیں غزہ کی صورتحال بہتر ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کسی گروپ یا تنظیم کیخلاف کسی فیصلے کا حصہ نہیں ہے،پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کی اسرائیل کے ...
ریاض احمدچودھری سمیوکت کسان مورچہ (SKM) اور ملک کی بڑی مرکزی ٹریڈ یونینوں نے بھارت بند کی کال دی ہے۔ یونینوں نے اس ہڑتال کی کال مرکزی حکومت کی مختلف اقتصادی پالیسیوں کے خلاف دی ہے جس میں بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے اور نئے لیبر قوانین شامل ہیں۔سنیوکت کسان مورچہ او...
اب منظم عوامی جدوجہد ناگزیر ہو چکی ہے، عمران خان رہائی فورس مکمل طور پر پرامن جدوجہد کرے گی جس میں باقاعدہ چین آف کمانڈ ہو گی، یہ نہیں ہو گا کہ ذمہ داری کسی کو دیں اور اعلان کوئی کرتا پھرے مجھے بانی پی ٹی آئی کی طرف سے اسٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے، عدالتی احکامات ردی کی...
یہ بات سب یاد رکھیں، عدم اعتماد صرف میں لاسکتا ہوں، میںنے جیل میں کبھی ہڑتال کی کال نہ دی تھی، مجھے بہت سوں نے بہت کچھ کہا، مگر صبرو تحمل سے کام لیا،پیپلزپارٹی کا مفاد پاکستان ہے پنجاب میں بدقسمتی سے گروپنگ اور کوتاہیاں ہماری کمزوری کا نتیجہ ہیں، وزارتیں اس لئے نہیں لیں پارٹی کو...
قاسم اور سلیمان نے دو سال سے زائد عرصے کے بعد ویزے کیلئے درخواست دے دی انہیں ملاقات کی اجازت دی جائے، دونوں بھائیوں کا مطالبہ،مگر ابھی تک جواب نہیں ملا سابق وزیرِاعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے پاکستانی جیل میں قید اپنے والد کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے...
مودی سرکار کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جاری ،دنیا کو موسمیاتی دباؤ جیسے بڑے چیلنجز درپیش ہیں،پائیدار ترقی ہی واحد راستہ ہے جو عالمی امن کی ضمانت دے سکتا ہے،شہباز شریف پائیدار ترقی ہی واحد راستہ ہے جو عالمی امن کی ضمانت دے سکتا ہے،نوجوان آبادی پاکستان کا سب سے بڑا ا...
اس کا ذمہ دار عاصم منیر ہو گا،ہمیں صبح کال آئی آپ کہیں تو قاسم زمان کو ملاقات کیلئے بھیج دیں ، ہم نے کہا ڈاکٹر کو بھیجنا چاہتے ہیں، کسی سرکاری بندے پر یقین نہیں کرینگے، ڈاکٹر برکی کو بھیجنے سے منع کردیا بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملا میری بہنوں کو کہو میرے لیے آواز اٹھائیں، میر...
(رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے،کلاشنکوف اور ہینڈ گرینڈ برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشتگردوں میں جلیل عرف فرید، نیاز عرف کنگ اور حمدان شامل...