... loading ...
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں دن اور رات میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہر کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کی جانب سے دو تین دن میں رات کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔کراچی میں گزشتہ روز وزیرِ توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کی زیرِ صدارت لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کے الیکٹرک حکام کے ساتھ اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں کے الیکٹرک کی قیادت بشمول سی ای او مونس عبد اللہ علوی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی شامل تھے۔ملاقات کے دوران صوبائی وزیر اور دیگر حکام کو کے الیکٹرک حکام کی جانب سے بجلی کی پیداوار کے لیے درآمدی ایندھن کی کمی، طلب اور رسد کے بڑھتے ہوئے فرق سے بھی آگاہ کیا گیا جبکہ یہ بھی بتایا گیا کہ مقامی گیس کی عدم فراہمی کے باعث 200 میگا واٹ کے 2 پاور پلانٹس بھی کئی ماہ سے غیر فعال ہیں۔کے الیکٹرک کی اعلی قیادت نے ان نمائندوں کو ٹیرف ڈفرینشل کلیمز کی مد میں ہونے والی ادائیگیوں میں تاخیر اور بجلی کی پیداوار پر ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات سے آگاہ کیا۔وزیرِ توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کا اس اجلاس کے حوالے سے کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے 24 گھنٹے میں صورتِ حال میں بہتری کی یقین دہانی کرائی ہے۔کے الیکٹرک حکام نے کمشنر کراچی کو شہر میں دو تین روز میں رات کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔کمشنر کراچی نے عوامی نمائندوں اور شہریوں کی سہولت کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ادھر کے الیکٹرک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گیس کا شارٹ فال 24 گھنٹے قائم رہنے کے باعث ادارہ رات کو لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی کی ضرورت 3200 میگا واٹ بجلی ہے جبکہ 2800 میگا واٹ کے لگ بھگ بجلی موجود ہے، لوڈ شیڈنگ کی وجہ 400 سے زائد میگا واٹ کا شارٹ فال ہے جسے پورا کرنے کے لیے مستثنی علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ کرنا پڑ رہی ہے۔کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مالی مسائل کے باوجود ادارے کی جانب سے 29 جون 2022 کو سوئی سدرن کو 50 کروڑ کی مزید ادائیگی کی گئی ہے جس کے بعد رواں ماہ میں مجموعی طور پر ادا کی گئی رقم 6 ارب روپے سے زیادہ ہو گئی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹیرف ڈفرینشل کلیمز کی مد میں وفاقی حکومت سے ملنے والی رقم کے حصول میں تاخیر کے باعث کے الیکٹرک کو شدید مالی مسائل کا سامنا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...