... loading ...
چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کارکنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ٹینکوں کے آگے لیٹنے کی ضرورت نہیں اشیا کی قیمتیں آسمان پر اور معیشت زمین پر ہے،اب مزید اور مہنگائی ہوگی، بجلی، پیٹرول، گیس اور کھانے کی اشیا مہنگی ہوں گی،آج آئی ایم ایف کے پیر پکڑے ہوئے ہیں کہ خدا کے واسطے ہمیں پیسے دے دو ہم جتنی مہنگائی آپ چاہیں کردیں گے،امریکا ان لوگوں کو ہمارے بھلے کے لیے نہیں بلکہ اپنی غلامی کے لیے لے کر آیا ہے،صرف عمران خان کی نہیں پوری قوم کی ذمہ داری ہے باہر نکلیں، اسلام آباد میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے ،ان خیالات کا اظہار انھوںنے بدھ کے روز دیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ 30 برس سے چوری کرنے والوں کو ہمارے اوپر مسلط کردیا گیا اور جس نے مسلط کیا وہ انہیں ہمارے حق میں اچھے فیصلے کرنے کے لیے نہیں لائے بلکہ ہمیں اپنی غلامی کے لیے لے کر آئے ہیں، جو حکومت ہماری اوپر مسلط کی گئی، وہ 30 سال سے چوری کر رہے تھے اور کرپٹ لوگ تھے، جو چور ہے وہ اپنا احتساب نہیں کرسکتا، وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور قومی احتساب بیورو (نیب)کو ماتحت کرنے کے بعد نیب ترامیم کر کے 1100 ارب روپے ختم کردیے، موجودہ حکومت نے اقتدار پر اپنے پنجے گاڑھنے کے ساتھ ہی کرپشن کے کیسز اور نیب ختم کیا، امریکا ان لوگوں کو ہمارے بھلے کے لیے نہیں بلکہ اپنی غلامی کے لیے لے کر آیا ہے، اس حکومت نے آتے ساتھ ہی اپنے کرپشن کے کیسز ختم کیے۔حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ دو مہینوں میں جتنی مہنگائی کی گئی ہے وہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی، ایک طرف لوگوں پر مہنگائی مسلط کی اور عام آدمی کے لیے پیٹرول، ڈیزل گیس اور سب چیزیں مہنگی کردیں، ایک طرف اشیا کی قیمتیں آسمان پر ہیں اور معیشت زمین پر ہے جبکہ مزید اور مہنگائی ہوگی، بجلی، پیٹرول، گیس اور کھانے کی اشیا مہنگی ہوں گی، کیا وجہ تھی کہ ہماری حکومت کو گرا کر ان چوروں کو بٹھایا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اب صورتحال یہ ہے کہ ملک میں تاریخی مہنگائی ہے، ہر طرف اشیا کی قیمتیں غیرمعمولی بڑھ گئی ہیں اور معیشت زمین بوس ہے اور ابھی اور مہنگائی ہوگی۔ عمران خان نے سوال اٹھایا کہ کیا وجہ تھی کہ ہماری حکومت کو گرا کر آزمودہ چوروں کو بٹھایا اور آج لوگ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان قرضوں کی قسطیں واپس نہیں کر پائے گا اور ڈیفالٹ ہوجائے گا، موجودہ حکومت عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے پیر پڑے ہوئے ہیں اور ان کی ایما پر مہنگائی کے لیے حامی بھر چکے ہیں، آج آئی ایم ایف کے پیر پکڑے ہوئے ہیں خدا کے واسطے ہمیں پیسے دے دو ہم جتنی مہنگائی آپ چاہیں کردیں گے، ہمارے ساتھ بھی آئی ایم ایف تھا لیکن ہم نے مہنگائی روک کر رکھی اور اب لوگوں کو پتہ چل رہا ہے مہنگائی کیا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی خواتین اور دیگر کارکن لوگوں کے دروازوں پر جا کر دستک دیں اور انہیں بتائیں کہ ہمارے لیے گھروں سے نکلنا کتنا اہم ہے، لوگوں کو آگاہ کریں کہ یہ ذمہ داری صرف عمران خان کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے کہ مظاہرے کریں،کہ ہم 2 تاریخ کو اسلام آباد کے پریڈ گرانڈ میں ثابت کریں گے کہ پاکستان ایک زندہ قوم ہے۔ چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2 جولائی کو اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔ دوران خطاب ایک موقع پر ایک کارکن نے بلند آواز میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرکے کہا کہ خان صاحب ہم ٹینکوں کے آگے بھی لیٹ جائیں گے، آپ حکم کریں جس پر سابق وزیراعظم عمران خان نے جواب دیا کہ ابھی اس کی ضرورت نہیں ہے ،اس وقت ہمیں اپنی قوم کی خواتین اور نوجوانوں کی ضرورت ہے۔کنونشن کے دوران کارکنوں نے مختلف نعرے لگائے اور عمران خان نے ان کا جواب بھی دیا، جب کارکنوں نے کہا کہ عمران خان قدم بڑھا ہم تمہارے ساتھ ہیں تو انہوں نے کہا کہ قدم بڑھا رہا ہوں پہلے مجھے بات مکمل کرنے دیں۔
سیکیورٹی فورسز نے سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنیوالے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کو نشانہ بنایا 28 اور 29 اپریل کوخیبر پختونخوا میں شدید فائرنگ کے تبادلے میںضلع مہمند میں 8 اور شمالی وزیرستان میں 5 فتنۃ الخوارج کے دہ...
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے مقرر،آبنائے ہرمز کا معاملہ فوری حل نہ ہوا تو 9 مئی کو قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہوگا، ذرائع وزیراعظم کاموٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو ملنے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصل...
سینیٹر مشعال یوسفزئی کے مبینہ وائس نوٹ نے گروپ میں ہلچل مچا دی فلک ناز چترالی سمیت خواتین سینیٹرز نے مشعال کو آڑے ہاتھوں لے لیا اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ گروپ کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے اورسینیٹرز کے درمیان شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی ہے۔ذرائع...
متعلقہ ممالک کو نئے معاہدے کیلئے راغب کریں،محکمہ خار جہ کا امریکی سفارتخانوں کو پیغام معاہدے کا نام میری ٹائم فریڈم کنسٹرکٹ رکھا گیا ہے،ہرمز کاروبار کیلئے تیار ، ٹرمپ کا دعویٰ امریکہ نے آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کی کوششیں تیز کر دیں۔غیرملکی میڈیارپورٹ ک...
بحریہ ٹاؤن کراچی منی لانڈرنگ کیس میںدونوں ملزمان کوواپس لانے کیلئے امارات کی حکومت سے رابطہ کر لیا، جلد گرفتار کر کے پاکستان لاکرمقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب ریڈ وارنٹ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کرپشن کے مقدمات پر جاری ہوئے، 900 ارب سے زائد کے مقدمات کی تحقیقات م...
ممکنہ حملوں میں ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، امریکا ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے اور زیادہ لچک دکھانے پر زور دے گا، سینٹرل کمانڈ ٹرمپ نے ایران کی پیشکش مسترد کردی، امریکا کے خدشات دور کیے جائیں اس وقت تک ایران پر بحری ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی،...
چمن سیکٹر میں بلا اشتعال جارحیت پرافغان طالبان کی متعدد چوکیاں،گاڑیوں کو درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ پاک فوج کی موثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور دہشتگردوںکو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے،سکیورٹی ذرائع پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج نے بھرپور جوا...
کابینہ اجلاس سے خطاب میں کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا اعلان مسائل پہاڑ بن کر سامنے کھڑے ہیں لیکن مشکل وقت سے سرخرو ہوکر نکلیں گے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور قیام امن کیلئے متواتر کوششیں کیں جو ہنوز جاری ہیں، جنگ کی وجہ سے...
جو اہلکار مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہوا اسے B کمپنی کا مکین بنایا جائے گا، آئی جی سندھ اسٹریٹ کرائم اور آرگنائز کرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں (کرائم رپورٹر؍ اسد رضا) جو اہلکار و افسران ڈیپارٹمنٹ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان تمام عناصر کے خلاف ...
جسٹس محسن اختر کیانی لاہور،جسٹس بابر ستار پشاور ہائیکورٹ ،جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا سندھ ہائیکورٹ تبادلہ 9 ارکان نے حق میں ووٹ دیاجبکہ تبادلے کیخلاف 3 ووٹ سامنے آئے،ذرائع چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں ہائیکورٹ کورٹ ججوں ک...
آزاد عدلیہ کیلئے افسوس ناک دن ، ججوں کے تبادلے کی کوئی وجہ ہونا چاہیے(سینیٹر علی ظفر) عدلیہ پر تیز وارکیا گیا، ججز کا تبادلہ کسی فرد کا کام نہیں، فیصلہ عدلیہ کو تقسیم کرنے کے مترادف ، بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور رہنما بیرسٹر علی ظفر نے ...
امارات کا اوپیک سے نکلنے کا فیصلہ رکن ملکوں اور سعودی عرب کیلئے بڑا دھچکا، پالیسی فیصلہ تیل کی پیداوار کی موجودہ اور مستقبل کی ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر کیا،اماراتی وزیرتوانائی کا جاری بیان یکم مئی سے اوپیک اور اوپیک پلس جس میں روس جیسے اتحادی شامل ہیں دونوں کو چھوڑ دے گا، یو اے ا...