... loading ...
مشکل وقت میں قیادت (لیڈر شپ) کا کردار اہم ہوتا ہے، جو مسائل کو سمجھنے اور اس کا حل تلاش کرنے میں لگی رہتی ہے۔ قیادت مخلص ہو تو قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے۔ یہ بات اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور بانی کارپوریٹ پاکستان گروپ و نٹ شیل گروپ محمد اظفر احسن کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ معیشت میں استحکام راتوں رات نہیں آتا۔ اس کے لیے منتخب حکومت کی جانب سے مستحکم اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ ایسی حکومت ہو جو عوامی مفاد کے مسائل کو حل کرنے کے لیے صحیح مہارت کے حامل اہل افراد پر مبنی ہو۔ پاکستان میں بدقسمتی سے عوامی نمائندے مختلف برادریوں کی بنیاد پر منتخب ہوکر اسمبلیوں میںآتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چارٹر آف اکانومی معیشت کے استحکام کے لیے بہت امید افزا نظریہ لگتا ہے، لیکن یہ ایک ایسے ملک میں چیلنج ہے جہاں مختلف سیاسی جماعتیں بالکل مختلف سیاسی نظریات رکھتی ہیں۔ تاہم معاشی ترقی کے لیے بہترین طریقہ کار ایک ایسا جمہوری سیٹ اپ ہے، جسے ووٹ کے ذریعے بااختیار بنایا جاتا ہے۔ڈاکٹر علوی نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ چند برسوں کے دوران، خاص طور پر عالمی وبا کووڈ19 کے دوران دنیا کی بڑی معیشتوں سے کہیں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں جاری معاشی بحران جلد ختم ہوجائے گا، جس کی وجہ دنیا میں عالمی سطح پر مہنگائی کے ساتھ ساتھ غیریقینی ملکی صورتحال بھی ہے۔ میں پرامید ہوں کہ پاکستان میں حالات بہتر ہوں گے۔ ہمارا ملک طویل عرصے تک دہشت گردی کا شکار رہا، جس کے باعث غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں انویسٹمنٹ کرنے سے گریزاں رہے۔ اس کے بعد کووڈ 19 آیا اور پاکستان نیاس عالمی وبا کا بھی اچھی طرح مقابلہ کیا۔
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...