... loading ...
عمران خان نے عوام کو اتوار کو احتجاج کی کال دے دی،سابق وزیراعظم خود ویڈیو لنک کے ذریعے احتجاج میں شریک ہونگے، عمران خان نے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا اگر ہم نے کوئی لائحہ عمل اختیار نہ کیا تو ملک تباہ ہو جائے گا، اگرحکومت سنبھال نہیں سکتے تھے تو کیوں سازش کی، ہماری حکومت پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، چیلنج کرتا ہوں کہ بتا دیں کہ عمران خان نے کوئی کرپشن کی ہو۔ بدھ کے روز ایک خصوصی پیغام میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے، اپنا اگلا لائحہ عمل دینا چاہتا ہوں کہ ہمیں بحیثیت قوم اس صورتحال سے کیسے نمٹنا چاہیے، ہمارے دور حکومت میں اتحادیوں اور پارٹی سے لوٹے ہونے والے افراد نے کہا کہ بہت زیادہ مہنگائی ہے اور حکومت نااہل ہے، پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں کہہ رہی تھیں کہ ہماری حکومت نا اہل ہے اس کو گرانا چاہیے، آج تک جتنی حکومتیں نکالی گئی، کرپشن پر نکالی گئیں،مگر ہماری حکومت پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، چیلنج کرتا ہوں کہ بتا دیں کہ عمران خان نے کوئی کرپشن کی ہو ۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہمارے زمانے میں بھی پیٹرول کی قیمت عالمی مارکیٹ میں زیادہ تھی اور آئی ایم ایف کا پریشر بھی تھا، عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیے ہم نے پیٹرول اور ڈیزل پر 200 روپے کی سبسڈی دی۔ چیئرمین عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف نے کہا پیٹرول مہنگا کرو، ہم نے 10 روپے سستا کردیا، امپورٹڈ حکومت نے پیٹرول کی قیمت کو 85 روپے فی لیٹر بڑھا کر 233 روپے کر دیا اور مزید مہنگا ہوگا، ہمارے زمانے میں ڈیزل 145 روپے فی لیٹر تھا، ٹرانسپورٹرز اور کسانوں کو ریلیف دیا، امپورٹڈ سرکار نے ڈیزل کی قیمت 115 روپے فی لیٹر بڑھا کر 260 روپے کر دی ہے اور مزید مہنگا ہو گا، ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمت کسانوں کو سب سے زیادہ متاثر کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں بجلی 16 روپے فی یونٹ پر چھوڑ کر گئی، آج 29.5 روپے فی یونٹ تک پہنچ چکی ہے، امپورٹڈ حکومت نے خود اعلان کیا کہ بجلی کی قیمت ابھی مزید بڑھے گی، ہمارے دور میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1100 روپے کا تھا،آج وہ 1500 روپے پر پہنچ چکا ہے، گھی کی فی کلو قیمت 400 روپے تھی،آج 650 روپے فی کلو پر پہنچ چکی ہے، ڈالر 178 روپے کا تھا، آج ڈالر 208 روپے پر پہنچ چکا ہے، روپے کی قدر میں ابھی مزید کمی آئے گی اور مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو تب ہٹایا گیا جب پاکستان کی معیشت اوپر جا رہی تھی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کا سازش کرکے اقتدار میں آنے کا مقصد مہنگائی نہیں کچھ اور تھا، ان کومعیشت سنبھالنے کی سمجھ آئی نہ مہنگائی کو کنٹرول کر پا رہے ہیں، ان کا سارا مقصد صرف اور صرف این آر او 2 لینا اور اپنی چوری کے کیس کو بند کرنا ہے، ان کا مقصد الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر دھاندلی کر کے دوبارہ مسلط ہونا بھی ہے، قوم کو کہتا ہوں کہ اگر ہم نے کوئی لائحہ عمل اختیار نہ کیا تو ملک تباہ ہو جائے گا، ساری قوم کو اتوار کے روز پرامن احتجاج کے لیے رات 9 بجے دعوت دے رہا ہوں، امید کرتا ہوں کہ تمام لوگ پرامن احتجاج کے لیے نکلیں گے، پاکستان کے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں، ویڈیو لنک کے ذریعے رات 10 بجے آپ سب سے بات کروں گا، چاہتا ہوں کہ ان کرپٹ لوگوں کو پیغام جائے کہ اگر سنبھال نہیں سکتے تھے تو کیوں سازش کی؟ ہم نے ہمیشہ پرامن احتجاج کیا یہ ہمارا جمہوری حق ہے۔
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...
عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، قرارداد کا متن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لئے سفارش کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا د...
تیاری ایرانی انرجی انفرااسٹرکچر اور سینئر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہے جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، سی این این رپورٹ اسرائیل نے آبنائے ہُرمُز سے متعلق کشیدگی بڑھنے پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری شروع کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق...
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...