... loading ...
گوگل کے پاکستان میں ڈائریکٹر فرحان قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی یوٹیوب چینلز پر 55 فیصد ناظرین بیرون ملک سے ہوتے ہیں کیونکہ مقامی یوٹیوبرز جو مواد اپلوڈ کرتے ہیں وہ پوری دنیا میں مقبول ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فرحان قریشی نے کہا کہ کم از کم 300 پاکستانی یوٹیوب چینلز کے 10 لاکھ سبسکرائبر ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں مجموعی طور پر 35 فیصد بڑھے ہیں۔ گوگل کے پاکستانی ڈائریکٹر نے یہ بات یوٹیوب کے چار مشہور اکاؤنٹس ڈکی بھائی، سم تھنگ ہوٹ، سسٹرولاجی اور اسٹریٹ فوڈ پی کے کی طرف سے منعقدہ ایک ورچوئل پینل ڈسکشن میں شرکت کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ساڑھے چار ہزار یوٹیوب چینلز ایسے ہیں جن کے 1 لاکھ سبسکرائبر ہیں جو کہ 45 فیصد کی ترقی کی شرح کو ظاہر کرتے ہیں۔ یوٹیوب پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک معروف ویڈیو پلیٹ فارم ہے، پاکستان میں گزشتہ چند برسوں میں یوٹیوب پر بہتر مواد اپلوڈ کرنے والوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے جس سے دنیا بھر میں ان کے دیکھنے والوں کی تعداد بھی بڑھی ہے۔ فرحان قریشی نے کہا کہ پاکستان کے معروف یوٹیوب چینل اب سالانہ 10 لاکھ روپے کما رہے ہیں جو سالانہ بنیادوں پر 140 فیصد سے زیادہ کی شرح نمو ریکارڈ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیوب اپنے مواد کے تخلیق کاروں کو مالی طور پر مستحکم ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔پینل ڈسکشن کے دوران مواد کے تخلیق کاروں نے اپنے یوٹیوب کے سفر کی کہانیاں بھی شیئر کیں کہ انہوں نے کس طرح اپنے سفر کا آغاز کیا اور کس طرح وہ ایک کمیونٹی بنانے میں کامیاب ہوئے اور کس طرح یوٹیوب نے ان کی زندگی بدلی اور آج وہ کہاں کھڑے ہیں۔ ڈکی بھائی کے نام سے مشہور سعد الرحمان نے کہا کہ انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل پانچ سال قبل شروع کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں گیمنگ اور ٹیک سے متعلق تربیتی ویڈیوز بناتا تھا، دکانداروں اور دوستوں سے کہتا تھا کہ وہ مجھے اپنے گیجٹس ادھار دیں تاکہ میں ان پر ویڈیوز ریکارڈ کر سکوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے چیزوں میں ترمیم کرنا سیکھا، ‘ڈکی بھائی’ نام سے چینل بنایا اور چیزیں بدل گئیں اور اسی طرح میرا سفر پوڈکاسٹس، وی لاگز اور ‘ڈکی ایکسٹرا’ تک بڑھ گیا۔
مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے 79 برس مکمل ہو گئے، بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ بھارتی جبر کے خلاف کُل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کی مقبوضہ وادی میں کال...
اسٹیل مینوفیکچررز کو 30 دسمبر 2026 تک جدید مانیٹرنگ سسٹم نصب اور فعال کرنے کی ہدایت کردی گئی سیلز ٹیکس چوری کی روک تھام اور سٹیل کی پیداوار و ترسیل کی مؤثر نگرانی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سٹیل سیکٹر میں مانیٹرنگ کا نظام سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، سٹیل مینوفیکچر...
صوبے میں مردوں کی شرح خواندگی 68 اور خواتین کی 47 فیصد ریکارڈ پنجاب 68 فیصد کے ساتھ سرفہرست، ملک کی مجموعی شرح خواندگی 63 فیصد تک پہنچ گئی پاکستان میں شرح خواندگی کے حوالے سے سندھ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، جہاں مجموعی شرح خواندگی 58 فیصد ہوگئی ہے۔ صوبے میں مردوں کی شرح خوا...
کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ وقار ولد مسکین جاں بحق، 35 سالہ اہلیہ شدید زخمی ہو گئی کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو سروس کے مطابق کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل ...
دل کی صحت، جسمانی قوت اور وزن کو قابو میں رکھنے میں مددگار، مونگ پھلی میں پروٹین، فائبر، وٹامنز اور اہم معدنیات موجود مونگ پھلی کو غذائیت سے بھرپور اور کم قیمت خشک میوہ جات میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں پروٹین، صحت بخش چکنائیاں، وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔...
قطر ائیر کی کراچی اسلام آباد کی دونوں پروازوں نے شیڈول کے مطابق محفوظ لینڈ کیا، ذرائع ایران پر امریکی حملے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطی میں جی پی ایس سگنلز میں مداخلت سے فلائٹ ٹریکنگ میں خلل آگیا۔ ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی اور اسلام آباد کی قطر ائیر کی 2 پروازوں کے نمبرز اور ل...
بیٹا خوف کے باعث خاموش رہا، ٹیچر کیخلاف کیس سامنے آنے پر پوچھ گچھ کی تو مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا، والد سرکاری اسکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا کیس، اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق انگلش ٹیچر صفدر عباس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، مقدمات کی تعدا...
حوثیوں کے اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، انتظامی تنصیبات، مورچوں اور جنگجوں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا، ترجمان یمن میں حکومتی فورسز نے 750 سے زائد کارروائیوں میں حوثیوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی کردیا دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے اہم ہوائی اڈوں اور نیول بیس کو نشان...
فیصلہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور اہم تنصیبات پر حوثی میزائلوں اور ڈرون حملوں کے بعد کیا گیاامریکا نے سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے ...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے تردید کی کہ فیصلہ سازی می...
اینٹی کرپشن حیدرآباد نے مقدمہ درج کرلیا، چیف اکاؤنٹنٹ فواز اشرف شیخ اور جونیئر اکاؤنٹنٹ وقاص بھٹی نامزد، معاملے کی مزید تفتیش جاریحیدرآباد(این این آئی) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں جنوری 2025 سے اگست 2026 کے دوران پنشن کی مد میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ غیر مجاز ا...
رجسٹرار آفس کے ذریعے درخواست کم از کم 15 روز قبل جمع کرانا ہوگیمہمانوں کو براہِ راست دعوت نامے جاری کرنے پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہجامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں تمام پروگرامز، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کے انعقاد کے لیے وائس چانسلر کی پیشگی منظ...