... loading ...
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ یورپ سے شروع ہونے والی ‘ہیپاٹائٹس کی پراسرار قسم اب تک دنیا بھر کے 30 ممالک تک پھیل چکی اور اس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 650 تک جا پہنچی ہے۔ہیپاٹائٹس کی پراسرار قسم رواں برس اپریل کے آغاز میں ابتدائی طور پر برطانیہ میں بچوں کے اندر پائی گئی تھی، جس کے بعد مذکورہ وائرس امریکا سمیت چند یورپی ممالک میں بھی پایا گیا تاہم اب مذکورہ مشکوک قسم دیگر ممالک تک پھیل گئی ہے اور اس متاثرہ ممالک کی تعداد 30 جب کہ بچوں کی تعداد 650 تک جا پہنچی۔عالمی ادارہ صحت نے اپنے بیان میں بتایا کہ بچوں کے جگر کو سخت متاثر کرنے والی ہیپاٹائٹس کی قسم کے کیسز میں مارچ اور مئی کے درمیان نمایاں اضافہ ہوا اور متاثرہ بچوں کی تعداد 650 تک جا پہنچی۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ مذکورہ پراسرار قسم سے متاثرہ 650 میں سے 70 سے زائد بچے ایسے تھے، جن کا ہنگامی بنیادوں پر جگر کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔مذکورہ وائرس سے سب سے زیادہ برطانیہ میں بچے متاثر ہوئے ہیں، جہاں متاثرین کی تعداد 220 تک جا پہنچی ہے، دوسرے نمبر پر امریکا ہے، جہاں یہ تعداد 115 تک پہنچ چکی ہے۔اب تک ‘ہیپاٹائٹس’ کی مذکورہ پْراسرار قسم کے کیسز یورپ، ایشیا، امریکا، مشرق وسطیٰ کے 30 ممالک میں رپورٹ ہو چکے ہیں۔ تشویش ناک بات یہ ہے کہ مذکورہ خطرناک پراسرار قسم کے پانچ کیس جنوبی ایشیائی ملک مالدیپ میں بھی سامنے آئے ہیں جب کہ اس کے کیسز جنوبی کوریا اور انڈونیشا سمیت سنگاپور میں بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ ہیپاٹائٹس’ کی مذکورہ پْراسرار قسم کے پانچ مشتبہ کیسز فلسطین میں بھی رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسرائیل میں اس کے 12 کیسز سامنے آچکے ہیں، اب تک مذکورہ وائرس برطانیہ، امریکا، فرانس، بیلجیم، بلغاریہ، میکسیکو، ڈنمارک، سویڈن، اسپین، سلواکیہ، آئرلینڈ، ناروے، جاپان، اٹلی، سربیا اور یونان میں بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ماہرین مذکورہ وائرس کا جائزہ لینے میں مصروف ہیں، تاہم تاحال اس کی مکمل تشخیص نہیں ہو سکی اور مذکورہ وائرس اکتوبر 2021 سے بچوں میں پھیلنا شروع ہوا۔
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...
کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے، سربراہسفارتی وفد بھارت ہر بار مذاکرات اور بات چیت سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، برسلز میںپریس کانفرنس پاکستان پیپلز پارٹی کیچیئرمین اورپاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ،مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی ک...
نام نہاد بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ سے دہلی اور تل ابیب کا شیطانی ایکا پکڑا گیا میر یار نامی بھارتی مہرہ پاکستان مخالف سازش کا حصہ ،بھارت کی آشیرباد سے مشیر مقرر پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ اسرائیل سے منسلک MEMRI ویب سائٹ کی پاکستان کے خلاف گھناو...
8بڑے منصوبوں کیلیے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص کیے گئے ، جرأت رپورٹ پارک ، نہر خیام کی بحالی، اسپورٹس کمپلیکس ،کورنگی کازوے ، ملیر ندی ودیگر امور سندھ بجٹ میں کراچی کے 8 بڑے منصوبوں کے لئے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص، شہر قائد کو کوئی نیا منصوبہ نہیں مل سکا۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق ک...