... loading ...
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سابق حکومت ہر طرف بارودی سرنگیں بچھا کر گئی ، ملکی معیشت تباہ کرنے والا عمران خان کبھی ملک کےساتھ مخلص نہیں ہوسکتا، آئی ایم ایف چاہتا ہے مہنگائی کم کرنے کے لیے ملکی معیشت کی رفتار کو سست کیا جائے، اس کے لیے ہمیں شرح سود بڑھانا ہوگی،آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کیلئے وقت مانگیں گے ،عوام قیمتوں میں اضافے کا متحمل نہیں ہوسکتے ۔کراچی ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کئے گئے عمران خان اور شوکت ترین کے معاہدے کے تحت قیمت بڑھائی تو ڈیزل ڈیڑھ سو روپے اور پیٹرول سو روپے مہنگا ہوجائے گا،آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کیلئے وقت مانگیں گے، سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف سے یہ وعدہ کیا تھا کہ ناصرف ایندھن پر سبسڈی ختم کریں گے بلکہ اس پر فی لیٹر 30 روپے ٹیکس عائد کریں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے آخری مرحلے پر دوحا جارہا ہوں، قوم کو کہتا ہوں آئی ایم ایف سے معاملات طے کر کے اچھی خبر لے کر آئوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یقین سے بتارہا ہوں کہ میں نے وزیر خزانہ بننے سے ایک دو روز قبل فنانس سیکرٹری سے ملاقات کی تھی، اس کے مطابق ایک ہزار 300 ارب روپے کا ابتدائی خسارہ مختص کیا گیا جس میں 56 ارب روپے کا وفاقی حکومت کا خسارہ مختص تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے سے پہلے تیرہ سو ارب روپے کے خسارے کا تخمینہ تھا، شوکت ترین نے غلط بیانی کی، بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی سبسڈی کی مد میں کوئی رقم چھوڑ کر نہیں گئے۔انہوں نے کہا کہ ہم ڈیڑھ ماہ تک سبسڈیز کو آگے لے کر چلیں گے، شوکت ترین بتا دیں کہاں پیسے چھوڑ کر گئے تھے، آپ کوئی پیسے چھوڑ کر نہیں گئے۔ انہوں نے عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان دس ہزار لوگ بھی اسلام آباد نہیں لاسکتے، پچھلی مرتبہ ان کے دھرنے میں 400لوگ ہوتے تھے، باقی طاہرالقادری کے لوگ ہوتے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر دور میں پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالتے ہیں، وہ ہمیشہ ذاتی مفاد کو ملکی مفاد پر ترجیح دیتے ہیں، ان کا لانگ مارچ فرح گوگی کو بچانے کے لیے ہے، سابق وزیر اعظم دھرنا اور سیاست کررہے ہیں، اس سے ملک کو نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم ایل این جی کے طویل مدتی معاہدے کر کے گئے تھے، عمران خان کی وجہ سے پاکستان میں ایندھن، ایل این جی اور کوئلے کی کمی ہے، یہ بات درست ہے کہ ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ہے، کراچی میں صنعتوں میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، پچھلی حکومت نے نئے ٹریمنلز نہیں لگائے اور ایندھن بھی نہیں خریدا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف اس لئے آئے کہ ٹماٹر اور آٹے کی قیمت پر نظر رکھیں گے، ان کے آنے کے بعد ملک میں چینی کی قیمت 70 روپے سے نیچے آئی اور ہم آٹا بھی سستا دے رہے ہیں، شہباز شریف نے کہا کہ عوام قیمتوں میں اضافے کے متحمل نہیں ہوسکتے، عمران خان نے کیوں چینی اور آٹا سستا نہیں دیا؟ آج ہمیں گندم امپورٹ کرنی پڑ رہی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ عثمان بزدار نے پنجاب میں 10 سیمنٹ کمپنیوں کو لائسنس فروخت کئے، یہ لائسنس دو سے زیادہ نہیں ہوسکتے تھے کیونکہ ان میں ماحولیاتی نقصان ہوتا ہے شہباز شریف نے 10سال میں ایک بھی لائسنس نہیں دیا اور انہوں نے غیر متعلقہ تعمیراتی صنعت کو لائسنس بیچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2014 کے دھرنے میں عمران خان نے چینی صدر کا دورہ منسوخ کرایا، ان کی حکومت ہر طرف بارودی سرنگیں بچھا کر گئی، ملکی معیشت تباہ کرنے والا عمران خان کبھی ملک کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتا۔
ایران کے ساتھ ملاقات اچھی رہی ، جوہری معاملے کے علاوہ اکثر نکات پر اتفاق ہوا،امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے آنے جانیوالے بحری جہازوں کو روکنے کا عمل فوری شروع کر دے گی یہ عالمی بھتا خوری ہے امریکا کبھی بھتا نہیں دے گاجو کوئی غیر قانونی ٹول دے گا اسے محفوظ بحری راستا نہیں ملے گا، ای...
اسلام آباد میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں بھارت کی سفارتی ناکامی پر کانگریس نے نام نہاد وشوا گرو مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا پاکستان میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں۔ مودی کو ہرطرف سے تنقید کا سامنا ہے۔خلیجی جنگ کے تناظر...
مذاکرات ناکام ہوئے توہم اسرائیل میں ایسے ہی گھُس سکتے ہیں جیسے لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوئے تھے، اسرائیل نے سیزفائر کے دن بھی سیکڑوں لبنانی قتل کیے اسرائیل کو اس کی جگہ دکھائیں گے، فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اسرائیلی فیصلہ اور ہٹلر کی یہودی مخالف پالیسیوں میں کوئی فر...
اسلام آباد میں تاریخ ساز بیٹھک، امریکا اور ایران میں مذاکرات کے 2 ادوار مکمل،فریقین محتاط،پرامید،کاغزات کا تبادلہ ،ٹیکنیکی گفتگو آج مذاکرات کے پہلے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، دوسرے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان براہِ ر...
سعودی وزیر خزانہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ اور اخراجات کے پیش نظر پاکستان کو مالی مدد کا یقین دلایا پاکستان کی سعودی عرب سے مزید مالی امداد کی درخواست ، نقد ڈپازٹس میں اضافہ اور تیل کی سہولت کی مدت میں توسیع شا...
علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں مثبت پیشرفت ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن علاقائی استحکام کیلئے تعمیری کردار ہے، اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حالیہ سفارتی کوششوں کو علاقائی کشیدگی میں کمی، پائیدار امن اور ع...
اسرائیل نے گزشتہ 40دنوں میں سے 36دن غزہ پر بمباری کی،عرب میڈیا 23ہزار 400امدادی ٹرکوں میں سے 4ہزار 999ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے گزشتہ 40 دنوں میں سے 36 دن غزہ پر بمباری کی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 107 فلسطینی شہید او...
امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس کریں گے، امریکی ،ایرانی حکام کی بالمشافہ ملاقات کا امکان ایران کا وفد وزیر خارجہ عراقچی اور اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں شریک ہوگا اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی سے متعلق اہم مذاکرات کا پہلا دور آج ہوگا، دونوں ممالک ے ا...
فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ،ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع ، نئی چوکیاں بن گئیں،گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ،اسکول بند وفاقی دارالحکومت میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع کر دی گئی، نئی چوکیاں بھی ب...
حکومت سندھ نے مارکیٹس، ہوٹلز، شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذکر دیے ،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سندھ پولیس کی مدد سے اپنے علاقوں میں احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت شادی ہالزکو رات 8 سے 12 بجے تک تقریبات کی اجازت ، ہوٹلز اور فوڈ آؤٹ لیٹس شام 7 سے رات 11:30بجے تک کھلے ...
جماعت اسلامی کی پی پی رکن کی نشست اپوزیشن لیڈر سے آگے رکھنے پر تنقید جھگڑے پر اجلاس کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا،میئر کراچیکی اراکین کو روکنے کی کوشش کراچی میں کے ایم سی سٹی کونسل اجلاس کے دوران جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں ہاتھا پائی ہوگئی، جھگڑے کے باعث اجلاس کچھ دی...
ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے، پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے مقرر کردی پاکستان میں پیٹرول 55 روپے، ڈیزل 100 روپیفی لیٹر سستا ہو سکتا تھا، ذرائع وزیر اعظم کا پٹرول 12 روپے، ڈیزل 135 روپے سستا کرنے کا اعلان، ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے مقرر، پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 36...