... loading ...
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر ملک میں فوری انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ہمیں صاف و شفاف انتخابات کی تاریخ نہیں ملے گی اس وقت تک عوام کا سمندر اسلام آباد سے واپس نہیں جائے گا۔ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر کریں کہ اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے مارچ کے لیے موسم اچھا ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے خلاف ہونے والے ہمارے آزادی مارچ میں اتنے لوگ شرکت کریں گے جتنے لوگوں نے نہ صرف پاکستان کی تاریخ میں بلکہ برصغیر کی تاریخ میں کبھی کسی مارچ میں شرکت نہیں کی ہوگی، برصغیر کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی سمندر اسلام آباد میں آنے والا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد آنے والے عوامی سمندر کا ہر اول دستہ ہمارے پرجوش نوجوان ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اسلام آباد مارچ سے قبل ہونے والا ہمارا آخری جلسہ جمعہ کو ملتان میں ہوگا اور اس جلسے میں آپ سب کو میں وہ دن بتاوں گا جس دن میری ساری قوم نے اسلام آباد پہنچنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اسلام آباد پہنچنے کا مقصد ملک کے لیے حقیقی آزادی حاصل کرنا ہے۔حقیقی آزادی کی وضاحت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک ہوتی ہے وہ آزادی جس کو ہم آزادی تو کہتے ہیں مگر اس میں ہمیں بیرونی ممالک سے احکامات دیے جاتے ہیں کہ ہم یہ کریں، یہ نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اس آزادی میں ہمیں باہر سے ڈکٹیشن دی جاتی ہے کہ روس سے سستا تیل نہیں لینا، روس سے گندم نہیں لینی۔ان کا کہنا تھا کہ دوسری آزادی وہ ہوتی ہے جس میں وہ ملک اپنے لوگوں کی بہتری کے لیے آزادانہ فیصلے کرتا ہے، اس آزادی میں دوسرے لوگوں کے مفادات کے لیے اپنے لوگوں کو قربان نہیں کیا جاتا۔اس موقع پر کارکنوں سے مخاطب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں، اپنے توانائیاں بچالو، ہمیں اپنے مارچ کے دوران آپ کے جنون، جوش اور آپ کی انرجی کی ضرورت پڑے گی، اس کے لیے آپ اپنی توانائیاں بچالیں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری منزل قریب ہے، ہم الیکشن چاہتے ہیں، ہم امپورٹڈ حکومت نہیں چاہتے، ہم صاف شفاف الیکشن کے ذریعے آزادی چاہتے ہیں اور جب تک ہمیں صاف اور شفاف انتخابات کی تاریخ نہیں ملے گی، اس وقت تک عوام کا سمندر اسلام آباد سے واپس نہیں جائے گا۔
حکومتی پالیسیوں سے بلوچستان میں علیحدگی کا نعرہ لگ چکا،نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمن آئین بچانے کے لیے آگے آئیں اگر نہیں آئے تو حالات خطرناک ہوتے جائیں گے، اپوزیشن لیڈر ملک خطرناک حالات کی طرف جارہا ہے، طاقت اور پیسے کی بنیاد پر7 پارٹیوں کو اکٹھا کیا گیا، اسرائیلی جیلوں س...
بحریہ ٹاؤن ہلز میں واقع 67ایکڑ پر مشتمل علی ولا کو منجمد کر دیا ، جو مبینہ طور پر علی ریاض ملک کے نام پر تعمیر کی گئی تھی، رہائش گاہ میں جدید سہولیات جیسے ہیلی پیڈ، منی چڑیا گھر اور سوئمنگ پولز شامل ہیں،ذرائع حکومت سندھ اور محکمہ جنگلات کی ملکیت1338ایکڑ اراضی بھی منجمد،مبینہ طو...
پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم متحرک ہوگئی ثالثی کے دوران ایرانی طیاروں کو پاکستانی ایئربیس پر جگہ دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کی موثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم مت...
اجلاس ختم ہونے کے بعداقبال آفریدی اور جنید اکبر میں تلخ کلامی ، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی اقبال آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی کوشش ، جنید اکبر کے روکنے پر سیخ پا ہوگئے،ذرائع قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جب کہ اجلاس ختم ہونے کے بعد پی ٹ...
یکم جنوری 2027 سے ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بلوں میں اضافے کا خدشہ گیس اور بجلی پر دی جانے والی رعایتیں صارف کے استعمال کے بجائے اس کی آمدنی کی بنیاد پر دی جائیں گی حکومت نے آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ی...
فیلڈ مارشل اورشہباز شریف نے ایران جنگ بندی پر بہترین کردار ادا کیا، امریکی صدر پاکستان غیر جانبدار ثالث نہیں رہ سکتا، مجھے پاکستان پر بالکل اعتماد نہیں، لنڈسے گراہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کرتے ہو...
عالمی مالیاتی ادارے کامشکوک مالی ٹرانزیکشن پر اظہار تشویش، آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل حکومت کو منی لانڈرنگ کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی،ذرائع کالے دھن، غیر ٹیکس شدہ سرمایہ کاری کی نشاندہی،بینی فیشل اونرشپ کی معلومات کے تبادلے میں خامیاں دور کرنے اور مالیاتی نگرانی کا نظام...
سی بی ایس نیوز کی رپورٹ پر سخت ردِعمل، امریکی میڈیا رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، دفتر خارجہ پاکستان کے دفترِ خارجہ نے امریکی میڈیا ادارے سی بی ایس نیوز کی اس رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ ...
7 اکتوبر کے قیدیوں کیلئے سرعام ٹرائل اور سزائے موت کے متنازع قانون کی منظوری اسرائیلی پارلیمنٹ کے نئے قانون کی منظوری سے عالمی سطح پر تنازع مزید بڑھنے کا خدشہ اسرائیلی پارلیمنٹ (نیسٹ) نے ایک متنازع قانون منظور کیا ہے جس کے تحت 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں زیرِ...
ایک ہفتے میں عمران خان کا درست علاج نہ ہوا اور ملاقاتیں نہ کرائی گئیں تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا،8 فروری کو نوجوان طبقے نے آپ کے سارے پلان الٹ دئیے، اپوزیشن لیڈر بلوچستان سے لے کر کے پی تک بغاوت کی فضا ہے، ایک اور آئینی ترمیم کی تیاری ہورہی ہے، پاکستان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ...
امریکی فوج افزودہ یورینیم کی نگرانی کر رہی ہے ایران کو عسکری طور پر شکست دی جا چکی ،قیادت کی اے اور بی ٹیم مکمل ختم ، سی ٹیم کا کچھ حصہ بھی ختم ہو چکا ہے ایران کو جوہری ہتھیار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ وہ غیر ذمہ دار ہے،معاہدہ کر کے اسے توڑ دیتا ہے، امریکا کو آبنائے ہرمز کی ضرورت ...
پاکستان کے نوجوانوں میں آئی ٹی کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جانا چاہئے، شہباز شریف کی اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،آئی ٹی کے شعبے میں شہری اور دیہی علا...