... loading ...
پاکستانی فلم پروڈیوسرز نے 8 مئی کو ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ ملک بھر کے سینما مالکان مقامی فلموں کے بجائے ہولی وڈ سائنس فکشن فلم کو ترجیح دے رہے ہیں۔ پروڈیوسرز نے آرٹس کونسل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ملک بھر کے سینما مالکان عید الفطر پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں ‘چکر، گھبرانا نہیں ہے، دم مستم، پردے میں رہنے دو اور تیرے باجرے دی راکھی’ کے بجائے ہولی وڈ فلم ‘ڈاکٹر اسٹرینج: اینڈ دی ملٹی ورس آف میڈنیس’ کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں۔پروڈیوسرز نے ہولی وڈ فلم کی کہانی اور منظر نگاری کے بجائے سینما مالکان پر الزام عائد کیا کہ وہ پاکستانی کے بجائے غیر ملکی فلم کو دکھا رہے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ پاکستانی پروڈیوسرز یا فلم سازوں نے کسی غیر ملکی فلم پر الزام عائد کیا ہو کہ اس کی وجہ سے پاکستانی فلموں کو ترجیح نہیں دی جا رہی بلکہ اس سے پہلے بھی ایسا کئی بار ہو چکا ہے۔حیران کن بات یہ ہے کہ ہولی وڈ فلم ‘ڈاکٹر اسٹرینج: اینڈ دی ملٹی ورس آف میڈنیس’ کو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر میں شوق سے دیکھا جا رہا ہے اور فلم نے محض تین دن میں 18 کروڑ ڈالر سے زائد یعنی پاکستانی 25 ارب روپے کے قریب کی کمائی کی ہے۔ہولی وڈ فلم ‘ڈاکٹر اسٹرینج: اینڈ دی ملٹی ورس آف میڈنیس’ کی تین دن کی کمائی پاکستان کی پانچوں فلموں کی مجموعی کمائی اور مجموعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔’ڈاکٹر اسٹرینج: اینڈ دی ملٹی ورس آف میڈنیس’ کو جہاں دنیا بھر میں شوق سے دیکھا جا رہا ہے، وہیں پاکستانی شائقین بھی اسے دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں، کیوں کہ مذکورہ فلم 2016 میں ریلیز ہونے والی ‘ڈاکٹر اسٹرینج’ کا سیکوئل ہے۔مذکورہ فلم کی کہانی ایک طاقتور کتاب کی کھوجنا کرتے ہوئے حادثاتی طور پر متعدد ان دیکھی اور بہت بڑی کائناتوں میں چلے جانے والے کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو کہ ان دیکھی دوسری حیرت انگیز کائناتوں میں داخل ہونے کے بعد شیطانی قوتوں کا سامنا کرتے ہیں۔’ڈاکٹر اسٹرینج: اینڈ دی ملٹی ورس آف میڈنیس’ میں ‘ڈاکٹر اسٹرینج’ کے ہی متعدد کردار بنائے گئے، جن میں سے ان کے چند کردار شیطانی قوتوں سے لڑتے ہوئے ہلاک بھی ہوجاتے ہیں۔ان دیکھی اور بہت بڑی حیرت انگیز کائناتیں دکھانے اور وہاں کے طاقتور اور انتہائی منفی ذہنیت کے ولن دکھانے پر شائقین کو فلم کی کہانی بہت پسند آ رہی ہے جب کہ اس میں شامل وڑوئل افیکٹس نے بھی شائقین کو گرویدہ بنا رکھا ہے۔ہدایت کار سام ریمی کی فلم کی کہانی مکائل والڈرون نے لکھی ہے اور اسے کیون فیج نے پروڈیوس کیا ہے۔”ڈاکٹر اسٹرینج: اینڈ دی ملٹی ورس آف میڈنیس’ 6 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ‘ڈاکٹر اسٹرینج’ کا سیکوئل ہے اور اس بار بھی فلم میں مرکزی کردار بینڈکٹ کمبربیچ نے ادا کیا ہے۔فلم کی دیگر کاسٹ میں ایلزبتھ اوسلن، بینڈکٹ وانگ اور مکائل اسٹل برگ سمیت کئی اداکار شامل ہیں۔ڈاکٹر اسٹرینج: اینڈ دی ملٹی ورس آف میڈنیس’ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 6 مئی کو ریلیز کیا گیا تھا اور فلم نے محض تین دن میں 18 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمائی کی۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...