... loading ...
پاکستانی اقلیتی حقوق کی وکالت کرنے والے سیمنت لوک سنگاتھن (ایس ایل ایس) کے مطابق مبینہ مذہبی ظلم و ستم کی بنیاد پر شہریت حاصل کرنے کیلئے بھارت جانے والے تقریباً 800 پاکستانی ہندو 2021 میں وطن واپس آئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی خبر رساں ادارے دی ہندو نے ایس ایل ایس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ واپس آنے والے بہت سے ہندوؤں کی شہریت کی درخواست میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جس کے بعد وہ واپس وطن لوٹ گئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق ان کی واپسی بھارت کیلئے شرمناک ہے، بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے 2018 میں شہریت کی درخواست کا ایک آن لائن عمل شروع کیا تھا، اس اقدام کیلئے 7 ریاستوں میں 16 کلکیٹرز کو تعینات کیا گیا تھا کہ جو پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سے ہندوؤں، مسیحوں، سکھوں، پارسیوں ، جین اور بدھ مت کے ماننے والوں کو شہریت دینے کے لیے آن لائن درخواستیں قبول کریں۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق مذہبی بنیاد پر شہریت کے قانون کو بھارت کے حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے گروہوں نے چیلنج کیا ہے، اس کے نفاذ میں بیوروکریٹک سرخ فیتہ رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سارا عمل آن لائن ہے تاہم پورٹل پاکستانی پاسپورٹس قبول نہیں کرتا جبکہ ان کی میعاد ختم ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے پناہ کے متلاشی لوگوں کو بھاری رقم کے عوض اپنے پاسپورٹ کی تجدید کروانے کیلئے دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ ایس ایل ایس کے ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے دی ہندو نے بتایا کہ اگر 10 افراد کا خاندان ہے، تو وہ پاسپورٹ کی تجدید کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن میں ایک لاکھ روپے سے زیادہ خرچ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ بڑی مالی مشکلات کے دوران بھارت آتے ہیں اور یہ پاسپورٹ کی تجدید کے لیے اتنی بڑی رقم نہیں دے سکتے۔ ایم ایچ اے نے 22 دسمبر 2021 کو راجیہ سبھا کو مطلع کیا کہ آن لائن موڈیول کے مطابق 14 دسمبر تک شہریت کے لیے 10ہزار 635 درخواستیں وزارت کے پاس زیر التوا تھیں، جن میں سے 7ہزار 306 درخواست دہندگان کا تعلق پاکستان سے تھا۔ سنگھ کے مطابق صرف راجستھان میں 25 ہزار پاکستانی ہندو ہیں جو شہریت کے منتظر ہیں، اور یہ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے یہاں موجود ہیں ان میں سے کئی نے آف لائن موڈ میں درخواستیں دے رکھی ہیں۔2015 میں ایم ایچ اے نے شہریت کے قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے 6 برادریوں سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی تارکین وطن کے قیام کو قانونی شکل دی تھی جو دسمبر 2014 کو یا اس سے پہلے مذہب کی بنیاد پر ظلم و ستم کی وجہ سے بھارت میں داخل ہوئے تھے۔ انہیں پاسپورٹ ایکٹ اور غیرملکی تارکین وطن ایکٹ سے قانونی دفعات کے ذریعے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا اور ان کے پاسپورٹ کی میعاد بھی ختم ہو چکی تھی۔
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...
عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، قرارداد کا متن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لئے سفارش کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا د...
تیاری ایرانی انرجی انفرااسٹرکچر اور سینئر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہے جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، سی این این رپورٹ اسرائیل نے آبنائے ہُرمُز سے متعلق کشیدگی بڑھنے پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری شروع کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق...
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...