... loading ...
ایودھیا کے ایک سادھو نے بھارت کو ہندو راشٹر (ریاست) قرار دینے کے مقصد سے تاج محل کے اندر ایک دھرم سنسد (مذہبی تقریب) کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جس سادھو نے بھارت کو ہندو راشٹر قرار دینے کے لیے تاج محل کے اندر دھرم سنسد منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا اسے منگل کے روز تاج محل میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا تاہم اسے گرفتار نہیں کیا گیا۔ واقعے کی شروعات کچھ ایسے ہوئی کہ رواں ہفتے ایودھیا سے تعلق رکھنے والے ایک سادھو جگت گرو پرم ہنس داس کا ایک ویڈیو پیغام وائرل ہوا جس میں اس نے اپنے پیروکاروں سے 5 مئی کی صبح 10 بجے تاج محل کے مغربی دروازے پر بھگوان شیو کی پوجا کے لیے جمع ہونے کی اپیل کی تھی۔ سادھو کا دعویٰ تھا کہ تاج محل دراصل تیجو مہالیہ کے نام سے ایک شیو مندر تھا جس پر مغلوں نے جھوٹا دعویٰ کرکے اسے تاج محل کے طور پر پیش کیا۔ سادھو کا مزید کہنا تھا کہ وہ 5 مئی کو تاج محل پہنچ کر وہاں شیو کی مورتی نصب کرے گا اور سناتن دھرم کی سنسد کے دوران بھارت کو ہندو راشٹر قرار دیا جائے گا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے، بھارت کے قوم پرست اور سخت گیر ہندو، لال قلعہ، جامع مسجد اور مغلوں کی تعمیر کردہ بہت سی دیگر تاریخی عمارات کو قدیم ہندؤں کی املاک بتا کر ان پر اپنا دعویٰ جتاتے ہیں۔ بھارت کا آئین ایک سیکولر جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے تاہم قوم پرست حکمراں جماعت بی جے پی کی سخت گیر موقف رکھنے والی مذہبی ہندو تنظیم آر ایس ایس بھارت کو ایک ہندو ملک بنانے کی تحریک چلاتی رہی ہے اور بی جے پی بھی اس کی حمایت کرتی ہے۔ بھارت میں 2014 میں ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارتی تاریخ کو مسخ کرنے اور بہت سے تاریخی شہروں کے نام تبدیل کیے جانے کے کام میں تیزی آئی ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ہندو تنظیموں کی جانب سے آئے دن اکبر روڈ، ہمایوں یا مغلوں کے نام پر دیگر شاہراؤں کے نام تبدیل کرنے کے مطالبات سامنے آتے رہتے ہیں۔
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...
ہلاک دہشتگردوں میں خلیل الرحمان، نعیم الدین کفایت اللہ شامل ہیں، حکام دہشت گردوں سے 6 کلاشنکوف، 3 دستی بم برآمد، فرار ساتھیوں کی تلاش جاری لوئر دیر کے علاقے برچڑئی تالاش میں پولیس اور خوارج کے مابین جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق برچڑی پہاڑی میں دہشت گرد...
مودی سرکارکی بدترین خارجہ پالیسی، سنجیدہ سفارت کاری سوشل میڈیاپر تماشا بن گئی ناقص پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار بھارت کا بائیکاٹ کر رہے ہیں،رپورٹ مودی کی عالمی سطح پر موجودگی کے باوجود بھارت کے سفارتی تعلقات کمزور ہونے لگے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے کٹ...
دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس...
کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد می...