... loading ...
تحریک انصاف رہنماوں پر دائر مقدمات پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہراساں کرنے سے روک دیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماوں شہباز گل اور فواد چوہدری کی توہین مذہب مقدمات کے اندراج پر حفاظی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے شہباز گل کو امریکا سے وطن واپسی پر گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جس دن مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم والا واقعہ ہوا اس روز شہباز گل امریکا میں تھے لیکن فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں مقدمات درج کیے گئے۔ وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ خطرہ ہے کہ شہباز گل کو امریکا سے وطن واپسی کر گرفتار کرلیا جائیگا اسی لیے شہباز گل کی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی ہے ایک ہی واقعے کی متعدد ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں، پاکستانی قوانین کے مطابق ایسا نہیں ہو سکتا ہے۔ وکیل پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی اسکور برابر کرنے کیلئے ایسا کیا جارہا ہے، چیف جسٹس ہائیکورٹ کے سرکلر کا ہمیں آج فائدہ ہوا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ گرفتاری نہ کی جائے، پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے ایسی مہم چلائی جا رہی ہے۔عدالت نے پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کے دلائل سننے کے بعد حکومت کو شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے خلاف آئندہ سماعت تک کارروائی نہ کی جائے۔ فواد چودھری کی درخواست پر سیکریٹری داخلہ سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں، واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری اور شہباز گل نے توہین مقدمات اندارج کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کیلیے پیر کو الگ الگ درخواستیں دائر کیں جن کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے عدالت کو چھٹی والے روز کھولا گیا، درخواست گزاروں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں میں عدالت سے استدعا کی تھی کہ انہیں ہراساں کرنے سے روکا جائے اور ہمارے خلاف ایف آئی آرز کو ریکارڈ پر رکھا جائے۔درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ صرف انہیں ہی نہیں بلکہ ان کے گھر والوں کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے، فوجداری مقدمات کے اندراج کی وجوہات عدالت معلوم کرے اور حکومت درخوست گزاروں کیخلاف کاررروائی سے پہلے عدالت کو مطمئن کرے، شہبازگل کی حفاظتی ضمانت منظور کرکے وطن واپسی پر گرفتاری سے روک دیا گیا۔۔واضح رہے کہ مسجد نبوی میں وفاقی کابینہ کے ساتھ پیش آئے واقعے کے بعد عمران خان اور فواد چوہدری سمیت 150 افراد کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جب کہ سابق وزیر شیخ رشید کے بھتیجے رکن قومی اسمبلی راشد شفیق کو اس سلسلے میں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کی حفاظتی ضمانت قبول کرلی۔ فواد چودھری کی گرفتاری اسپیکر اسمبلی کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکتی، عدالت نے اگلے ہفتے تک حکومت کو پی ٹی آئی کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روک دیا ہے۔
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...
ہلاک دہشتگردوں میں خلیل الرحمان، نعیم الدین کفایت اللہ شامل ہیں، حکام دہشت گردوں سے 6 کلاشنکوف، 3 دستی بم برآمد، فرار ساتھیوں کی تلاش جاری لوئر دیر کے علاقے برچڑئی تالاش میں پولیس اور خوارج کے مابین جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق برچڑی پہاڑی میں دہشت گرد...
مودی سرکارکی بدترین خارجہ پالیسی، سنجیدہ سفارت کاری سوشل میڈیاپر تماشا بن گئی ناقص پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار بھارت کا بائیکاٹ کر رہے ہیں،رپورٹ مودی کی عالمی سطح پر موجودگی کے باوجود بھارت کے سفارتی تعلقات کمزور ہونے لگے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے کٹ...
دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس...
کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد می...