... loading ...
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اپنے دو روزہ بھارتی دورے پر جمعرات کی صبح گجرات پہنچے اور سب سے پہلے ریاستی دارالحکومت احمد آباد کا دورہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق وہ اپنے دورے کے دوران کئی تجارتی معاہدوں کا اعلان کریں گے، جس کا مقصد برطانیہ اور بھارت کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی میں شراکت داری کے ایک نئے دور کا آغاز کرنا ہے۔ نئی دہلی میں برطانوی ہائی کمیشن کی ایک پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم جانسن اپنے دورہ بھارت کا استعمال دونوں ملکوں کے دیرینہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے کریں گے۔ ان کی کوشش ہے کہ برطانوی تاجروں کے لیے کاروباری رکاوٹیں کم ہو جائیں تاکہ ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہو سکیں اور ترقی ہو۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ “آج برطانیہ اور بھارتی کاروبار سافٹ ویئر اور انجینئرنگ سے لے کر صحت تک کے شعبوں میں ایک ارب پاونڈ سے زیادہ کی نئی سرمایہ کاری اور برآمدی سودوں کی تصدیق کریں گے۔ اس سے برطانیہ میں تقریبا 11,000 نئے روزگار پیدا ہوں گے۔ برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا، “آج جبکہ میں بھارت پہنچ رہا ہوں، مجھے وہ وسیع امکانات نظر آ رہے ہیں جو ہمارے دونوں عظیم ملک مل کر حاصل کر سکتے ہیں۔ فائیو جی اور ٹیلی کام سے لے کر صحت میں تحقیق اور قابل تجدید توانائی میں نئی شراکت داریوں تک برطانیہ اور بھارت دنیا کی قیادت کر رہے ہیں۔”ان کا مزید کہنا تھا، “ہماری یہ طاقتور پارٹنرشپ، ہمارے لوگوں کے لیے ملازمتیں، ترقی اور مواقع فراہم کر رہی ہے، اور یہ آنے والے سالوں میں مزید مضبوط ہوتی جائے گی۔”اطلاعات کے مطابق بورس جانسن نے احمد آباد میں پہلے گجرات کے معروف تاجروں سے ملاقات کی جس میں اڈانی گروپ کے گوتم اڈانی کا نام سر فہرست ہے۔ وہ اس وقت بھارت کی امیر ترین شخصیت ہیں اور دنیا کے چند امیر ترین لوگوں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ اڈانی گروپ کا اصل دفتر احمد آباد میں ہی واقع ہے۔آج22 اپریل جمعے کے روز برطانوی وزیر اعظم نئی دہلی میں ہوں گے جہاں ان کی ملاقات بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ہونی ہے۔ اس موقع پر کئی گھریلو اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کی توقع ہے۔ خاص طور پر یوکرین پر روسی حملے کے تناظر میں، بھارت نے جو موقف اپنایا ہے اس پر مغربی ممالک کو تشویش لاحق ہے۔ بورس جانسن دارالحکومت دہلی کے بجائے جمعرات کی صبح گجرات کی ریاست احمد آباد میں اترے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ہوٹل پہنچنے کے بعد انہوں نے سابرمتی میں واقع مہاتما گاندھی کے آشرم کا دورہ کیا اور وہاں چرخہ کاتنے کی بھی کوشش کی۔ اس موقع پر برطانوی وزیر اعظم نے گاندھی جی کی تعریف میں کہا، “اس غیر معمولی آدمی کے آشرم میں آنا، اور یہ سمجھنا کہ اس شخص نے سچائی اور عدم تشدد کے اتنے سادہ اصولوں کو دنیا کو بہتر بنانے کے لیے کیسے استعمال کیا، واقعی ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...
مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات سے فارمیسیوں سے اہم ادویات غائب ہونے لگیں صورتِ حال برقرار رہی تو آنیوالے دنوں میں ادویات کی قلت سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے،ماہرین مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات برطانیہ تک پہنچنا شروع ہو گئے جہاں ملک بھر میں فارمیسیوں سے اہم ادویات غائ...
ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں،فیصلہ کرنا ہے کہ تہران کیخلاف طاقت استعمال کریں یا مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ق...
وزارت خزانہ کے تخمینے غلط ثابت، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89فیصد تک جاپہنچی، وفاقی ادارہ شماریات وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی ک...
اسرائیلی اقدامات سے معاملے پر سفارتی اور انسانی حقوق کے حلقوں میں تشویش بڑھ گئی اسرائیلی حکام نے ابتدائی طور پر 175 گرفتار افراد کو اسرائیل منتقل کرنے کا عندیہ دیا تھا اسرائیل نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ ...
سیکیورٹی فورسز نے سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنیوالے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کو نشانہ بنایا 28 اور 29 اپریل کوخیبر پختونخوا میں شدید فائرنگ کے تبادلے میںضلع مہمند میں 8 اور شمالی وزیرستان میں 5 فتنۃ الخوارج کے دہ...
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے مقرر،آبنائے ہرمز کا معاملہ فوری حل نہ ہوا تو 9 مئی کو قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہوگا، ذرائع وزیراعظم کاموٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو ملنے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصل...
سینیٹر مشعال یوسفزئی کے مبینہ وائس نوٹ نے گروپ میں ہلچل مچا دی فلک ناز چترالی سمیت خواتین سینیٹرز نے مشعال کو آڑے ہاتھوں لے لیا اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ گروپ کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے اورسینیٹرز کے درمیان شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی ہے۔ذرائع...